وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مولانا آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے تحریک آزادی میں ان کے تعاون اور تعلیم کے تئیں ان کے جذبہ کو بھی یاد کیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
‘‘مولانا آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے۔ وہ اپنی علمی فطرت اور فکری صلاحیتوں کے لیے بڑے پیمانے پر سراہے جاتے ہیں۔ وہ ہماری تحریک آزادی میں سب سے آگے رہے، دیگر سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے۔ انہیں تعلیم سے بھی جذباتی لگاؤ تھا۔’’
Remembering Maulana Azad on his birth anniversary. He is widely admired for his scholarly nature and intellectual prowess. He remained at the forefront of our freedom movement, working closely with other leading lights. He was also passionate about education. pic.twitter.com/gKg7BFkFSo
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2022