وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر کلام کی بطور سائنسداں اور صدر جمہوریہ کے طور پر ان کی خدمات کو یاد کیا، جنھوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔
اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’ہمارے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت۔ ایک سائنسداں اور صدر جمہوریہ کے طور پر ہمارے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، انھوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا۔‘‘
Tributes to our former President Dr. APJ Abdul Kalam. He is greatly admired for his contribution to our nation as a scientist and as a President who struck a chord with every section of society. pic.twitter.com/vPwICWxA3u
— Narendra Modi (@narendramodi) October 15, 2022