وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت رتن نانا جی دیش مکھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ہندوستان کے دیہی لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیےجناب دیشمکھ کی لگن اور خدمات کو یاد کیا اور ان کی تعریف کی۔
‘ایکس ’پر انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘ہم وطنوں کی طرف سے، بھارت رتن نانا جی دیش مکھ کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ گاؤں والوں، خاص طور پر ملک کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی لگن اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔’’
देशवासियों की ओर से भारत रत्न नानाजी देशमुख को उनकी जयंती पर विनम्र श्रद्धांजलि। देश के ग्रामीणों विशेषकर वंचित समाज के सशक्तिकरण के लिए उनके समर्पण और सेवा भाव को हमेशा याद किया जाएगा। pic.twitter.com/GNshnjxxcQ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2024