وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ‘ بنگلہ دیش کے دو روزہ دورہ پر ، اپنی آمد کے فوراً بعد ہی ، بنگلہ دیش کے قومی یادگار ، شہیدوں کے قومی میموریل (جتیو سریتی شودھو) کا دورہ کیا اور ان شہیدوں کی شجاعت اور قربانیوں کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں اپنی جانیں ملک کے لئے نچھاور کی تھیں۔ یہ یادگار ،ڈھاکہ کے شمال مغرب میں تقریباً 35 کلومیٹر کی دوری پر ساور کے مقام پر واقع ہیں اور اس کا ڈیزائن سید معین الحسین نے تیار کیا تھا ۔
وزیراعظم نے یادگار کے احاطہ میں ارجن درخت کا ایک پودھا بھی لگایا اور یادگار میں موجود دورہ کرنے والوں کی کتاب میں دستخط بھی کئے۔ انہوں نے لکھا کہ ‘‘ میں دعا کرتا ہوں کہ ساور کا لافانی شعلہ، برائی اور بدی پر، سچائی اورشجاعت کی نیک فتح کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا’’۔
On the 50th Independence Day of Bangladesh, PM @narendramodi paid tributes at the National Martyr’s Memorial in Savar.
— PMO India (@PMOIndia) March 26, 2021
The courage of those who took part in the Liberation War of Bangladesh motivates many. pic.twitter.com/q7bZwATNHt