وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں دوبری مہاراجہ میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
یہ یادگار، گڈ مہاراجہ،اسکوائر وارسا پر واقع ہے اور جواس گہرے احترام اورممنویت کی نشانی ہے جو پولینڈ کے عوام اورپولینڈ حکومت نے جام صاحب آف نواں نگر (موجودہ دور گجرات کا جام نگر) دگ وجئے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے لیے اپنے دلوں میں رکھتے ہیں ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، جام صاحب نے ایک ہزار سے زائد پولش بچوں کو پناہ دی تھی اور آج وہ پولینڈ میں دوبری (گڈ) مہاراجہ کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں ۔ان کی سخاوت کا گہرا اثر آج بھی پولینڈ کے لوگوں کے دلوں میں نظرآتا ہے ۔ یادگار پر، وزیر اعظم نے ان پولش لوگوں کی اولادوں سے ملاقات کی جنہیں جام صاحب نے پناہ دی تھی۔
یادگار پر وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ایک خاص تاریخی تعلق کو اجاگر کرتا ہے جسے دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔