وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انجینئرز ڈے کے موقع پر سر ایم ویسویسورایا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جناب مودی نے اس موقع پر تمام محنتی انجینئروں کو بھی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سر ایم ویسویسورایا نسلوں کو اختراعات اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ پی ایم نے چکابلا پورہ سے بھی جھلکیاں شیئر کیں، جہاں انہوں نے اس سال کے شروع میں اپنے دورے کے دوران سر ایم ویسویسورایا کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
ایکس پوسٹوں میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘انجینئرز ڈے پر ہم ایک صاحب بصیرت انجینئر اور سیاستداں سر ایم ویسویسورایا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان سے نسلوں کو اختراع کرنے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب حاصل ہوتی رہتی ہے۔ یہاں آپ چکابلا پورہ کی کچھ جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں، جہاں میں نے اس سال کے شروع میں اپنے دورے کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
‘‘تمام محنتی انجینئرز کو انجینئرز ڈے پر سلام! ان کا اختراعی ذہن اور انتھک لگن ہماری قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں ان کے حیرت انگیز کارناموں سے لے کر تکنیکی کامیابیوں تک، ان کی شراکت ہماری زندگی کے ہر پہلو کو چھوتی ہے۔’’
On #EngineersDay we pay homage to Sir M Visvesvaraya, a visionary engineer and statesman. He continues to inspire generations to innovate and serve the nation. Here are glimpses from Chikkaballapura, where I paid homage to him during my visit earlier this year. pic.twitter.com/LP4Kn51TQo
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2023
Greetings to all hardworking engineers on #EngineersDay! Their innovative minds and tireless dedication have been the backbone of our nation's progress. From infrastructural marvels to tech breakthroughs, their contributions touch every aspect of our lives. pic.twitter.com/lcBeL1GmZQ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2023