وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مولانا آزاد کو اُن کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے اُنھیں علم کی روشنی قرار دیا اور بھارت کی تحریک آزادی میں اُن کے کردار کے لیے اُن کی تعریف کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا:
’’آج ہم مولانا آزاد کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہیں علم کی روشنی اوربھارت کی تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیےمحبت سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب بھی تھے۔ ہم ایک ترقی یافتہ اور بااختیار بھارت کے لیے ان کے وژن سے ترغیب حاصل کرتے رہیں گے۔’’
On his birth anniversary today, we pay homage to Maulana Azad. He is fondly remembered as a beacon of knowledge and for his role in India’s freedom movement. He was also a deep thinker and prolific writer. We remain motivated by his vision for a developed and empowered India.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2024