وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی کو ایک بلند پایہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے حکومت کے عہد کو دہرایا کہ ڈاکٹر مہتاب کے نظریات کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔
صدر جمہوریہ کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا:
"ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کا اڈیشہ کی ترقی میں کردار خاص طور پر قابلِ ستائش ہے۔ وہ ایک عظیم مفکر اور دانشور بھی تھے۔ میں ان کو ان کی 125 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے نظریات کو پورا کرنے کے لیے ہماری عزم کی تجدید کرتا ہوں۔"
Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual.… https://t.co/vNg3iL8ap6
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2024