وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن تنگی پاڑہ میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے مقبرے کا دورہ کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ وہ بنگ بندھو مقبرہ جانے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ مملکت یا سربراہِ حکومت ہیں ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، اِس تاریخی واقعے کی یاد میں مکل کا ایک پودا لگایا ۔ اُن کی ہم منصب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنی بہن شیخ ریحانہ کے ہمراہ ، اِس موقع پر موجود رہیں ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مقبرہ کمپلیکس میں رکھی ہوئی مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کئے ۔ انہوں نے لکھا کہ ‘‘ بنگ بندھو کی زندگی بنگلہ دیش کے عوام کے حقوق کے لئے ، اُن کی آزادی کی جدو جہد ، اُن کے خصوصی کلچر کے تحفظ اور اُن کی شناخت سے عبارت ہے ’’ ۔