چترمایہ شیو پوران گرنتھ کا اجراءکیا
لیلا چترا مندر کا دورہ کیا
’’گیتا پریس صرف ایک پرنٹنگ پریس نہیں ہے،بلکہ ایک زندہ عقیدت ہے‘‘
’’وسودیوا سروم یعنی سب کچھ وسودیو میں ہی ہے‘‘
’’روحانی روشنی جو 1923میں گیتا پریس کی شکل میں جگمگا اٹھی آج پوری انسانیت کے لئے رہنما بن گئی ہے‘‘
’’گیتا پریس ہندوستان کو جوڑتا ہے، ہندوستان کی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے‘‘
’’گیتا پریس ایک طرح سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘کے جذبی کی نمائندگی کرتا ہے‘‘
’’جب جب بے انصافی اور دہشت مضبوط ہوئی اور سچائی پر خطرے کے بادل چھائے ہیں، بھگوت گیتا ہمیشہ تحریک کا منبع ثابت ہوئی ہے‘‘
’’گیتا پریس جیسے ادارے انسانی قدروں اور اصولوں کا احیا ء کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں‘‘
’’ہم ایک نیا ہندوستان بنائیں گے اور اپنے دنیا کی بہبود اور فلاح کے وژن کو کامیاب بنائیں گے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گورکھپور میں تاریخی گیتا پریس کی صدی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور چترامایہ شیو پوران گرنتھ کا اجراء کیا۔وزیر اعظم نے گیتا پریس میں لیلا چتر مندر کا بھی دورہ کیا اور بھگوان شری رام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ساون کے مقدس مہینے میں اور اندر دیو کے آشیرواد سے انہیں گوکھپور میں گیتا پریس میں حاضر ہونے کا موقع ملا ہے، جو شیو اوتار گورو گورکھ ناتھ کی پوجا استھلی اور کرم بھومی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے گورکھپور دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اور وراثت اور کے ساتھ ساتھ چلنے کی غیر معمولی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تزئین کاری و ترقی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے گورکھپور ریلوے اسٹیشن جائیں گے اور گیتا پریس میں پروگرام کے اختتام کے بعد دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا مجوزہ ریلوے اسٹیشن کی تصویروں نے شہریوں میں جوش پیدا کردیا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ کہا کہ اس سے متوسط طبقے کے لئے سہولت کی سطح بلند ہوئی ہے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وزراء کو اپنے انتخابی حلقے میں ایک ٹرین کے ٹھہراؤ کے لئے خطوط لکھنے پڑتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج وزراء وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے خطوط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’وندے بھارت ٹرینیں ایک کریز بن گئی ہے۔‘‘جناب مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لئے گورکھپور اور تمام ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے کہا’’گیتا پریس محض ایک پرنٹنگ پریس نہیں، بلکہ ایک زندہ عقیدہ ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ گیتا پریس کا دفتر کروڑوں لوگوں کے لئے کسی تیرتھ استھل سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گیتا میں کرشن ہے، کرشن کے ساتھ کرونا اور کرم ہے اور ان کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق کا جذبہ بھی ہے۔ وزیر اعظم نے گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’واسودیو سروم یعنی سب کچھ واسودیو میں ہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ 1923میں گیتا پریس کی شکل میں روحانیت کی جو روشنی پیدا ہوئی ، وہ آج پوری انسانیت کے لئے راہ نما بن گئی ہے۔ انہوں نے اس انسانی مشن کی صدی کا گواہ بننے کی سعادت حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس  تاریخی موقع پر سرکار نے گیتا پریس کو گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا ہے۔وزیر اعظم نے گیتا پریس سے مہاتماگاندھی کے جذباتی لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گاندھی جی کبھی کلیان پتریکا کے ذریعے گیتا پریس کے لئے لکھتے تھے۔انہوں نے آگے کہا کہ یہ گاندھی جی ہی تھے ، جنہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ کلیان پتریکا میں اشتہار شائع نہیں کیا جانا چاہئے اور اس مشورے پر اب بھی عمل کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نے مسرت ظاہر کی کہ ملک نے گاندھی امن ایوارڈ سے نواز کر گیتا پریس کے تئیں اپنا احترام ظاہر کیا۔ کیونکہ یہ تعاون اور اس کی 100سال پرانی وراثت کا احترام کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے آگے کہا کہ ان 100برسوں میں گیتا پریس نے کروڑوں کتابیں شائع کی ہیں، جو لاگت سے کم قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس روحانی اور دانشورانہ اطمینان پر توجہ دی کہ علم کے اس ذریعہ سے بہت سے قاری فیض یاب ہوئے ہوں گے ، ساتھ ہی ساتھ اس میں متعدد وقف شہریوں کی تیاری کا کام کیا ہوگا۔وزیر اعظم نے ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی، جو بے لوث جذبے کے ساتھ اس کام میں تعاون دے رہے ہیں۔ انہوں نے سیٹھ جی جے دیال گوئندکا اور بھائی جی شری ہنومان پرساد پوددار جیسی شخصیتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے اُجاگر کیا کہ گیتا پریس جیسا ادارہ نہ صرف دھرم اور کرم سے جڑا ہے، بلکہ اس کا قومی کردار بھی ہے۔’’گیتا پریس ہندوستان کو جوڑتا ہے، ہندوستان کی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے یہ بات تب کہی جب انہیں ملک بھر میں اس کی 20شاخوں کے بارے میں معلومات دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے ہر ریلوے اسٹیشن پر گیتا پریس کے اسٹال مل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گیتا پریس 15 الگ الگ زبانوں میں 1600ٹائٹل شائع کرتا ہے اور ہندوستان کے بنیادی نظریہ اور خیالات کو مختلف زبانوں میں عوام تک مشتہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا’’گیتا پریس ایک طرح سے ’’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت کے جذبے کی نمائندگی کرتاہے۔‘‘

وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ گیتا پریس اپنے 100سال کا سفر ایسے وقت میں مکمل کیا ہے، جب ملک اپنی آزادی کے 75سال منارہا ہے۔ 1947 سے پہلے کے وقت پر روشنی ڈالتے ہوئے جب ہندوستان نے اپنی ازسر نوبیداری کے لئے مختلف شعبوں میں مسلسل کوشش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی روح کو زندہ کرنے کے لئے مختلف ادارے وجود میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ نتیجے کے طورپر 1947 تک ہندوستان دل اور روح سے غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار تھا۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس کا قیام بھی اس کا ایک بڑا بنیاد بنا۔ وزیر اعظم نے اس وقت پر افسوس ظاہر کیا کہ جب صدیوں کی غلامی نے 100 سال پہلے ہندوستان کی فکر کو مٹا دیا تھا اور غیر ملکی حملہ وروں نے ہندوستان کی لائبریریوں کو جلا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی عہد میں گوروکل اور گورو پرمپراتقریباً تباہ ہوگئی تھی۔ انہوں نے ہندوستان کے مقدس گرنتھوں کے غائب ہونے کی شروعات پر بھی روشنی ڈالی ، کیونکہ اس وقت پرنٹنگ پریس اعلیٰ لاگت کے سبب عام آدمی کی رسائی سے باہر تھے۔ وزیر اعظم نے کہا’’گیتا اور رامائن کے بغیر ہمارا سماج کیسے چلے گا؟جب قدروں اور اصولوں کے ذرائع خشک ہونے لگتے ہیں تو سماج کی روانی اور بہاؤ از خود رُک جاتا ہے۔‘‘ 

وزیر اعظم نے زور دے کر یہ بات کہی کہ  جب اَدھرم اور دہشت مضبوط ہوئے اور سچائی پر خطرے کے بادل چھاگئے تو بھگوت گیتا ہمیشہ تحریک کا ذریعہ بنی ہے۔وزیر اعظم نے گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ جب جب مذہب اور سچائی کی بالادستی پر بحران آتا ہے تب تب بھگوان اس کے تعصب کے لئے زمین پر اوتار لیتے ہیں۔ بھگوان کے کسی بھی شکل میں ظاہر ہونے کے بارے میں بتانے والی گیتا کے دسویں باب کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بعض اوقات انسانی قدروں اور اصولوں کی احیاء کے لئے گیتا پریس جیسے اداروں کا جنم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس میں 1923 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ہندوستان میں فکر اور غورو خوض کے بہاؤ کو تیز کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ گیتا سمیت ہمارے دھرم گرنتھ ایک بار پھر ہر گھر میں پائے جانے لگے اور ہمارے اذہان ہندوستان کے ذہن کے ساتھ شامل ہوگئے۔انہوں نے کہا’’خاندانی روایتیں اور نئی نسل ان کتابوں سے جڑنے لگی اور اس طرح ہماری یہ مقدس کتابیں آنے والی نسلوں کے لئے ایک بنیاد بن گئی۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا’’گیتا پریس اس بات کا ثبوت ہے کہ جب آپ کے مقاصد نیک ہوتے ہیں، آپ کی اقدار خالص ہوتی ہے تو کامیابی لازمی ہوجاتی ہے۔‘‘ انہوں نے اُجاگر کیا کہ ایک ادارے کی شکل میں گیتا پریس نے ہمیشہ سماجی اقدار کو مالا مال کیا ہے اور لوگوں کو فرض کا راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نے گنگا ندی کی صفائی، یوگا سائنس،پتنجلی یوگا سوتر کی اشاعت’آروگیہ انک‘کے ساتھ آیوروید ’جیون چریہ انک‘کی اشاعت کا ذکر کیا، جس نے لوگوں کو ہندوستانی طرز زندگی، سماجی خدمت کے اصولوں سے واقف کرایا۔ جناب مودی نے کہا ’’ان تمام کوششوں کے پیچھے قومی خدمت کی تحریک جڑی ہوئی ہے اور قومی تعمیر کا عہد پوشیدہ رہا ہے۔‘‘

جناب مودی نے کہا کے سنتوں کی تپسیہ  کبھی ناکام نہیں ہوتی، ان کے عہد کبھی کھوکھلے نہیں ہوتے۔ غلامی کی ذہنیت سے آزادی اور اپنی وراثت پر فخر کرنے سے لے کر لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ترقی اور وراثت  دونوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک طرف جہاں ہندوستان ڈیجیٹل تکنیک میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہے، وہیں کاشی کاریڈور کی از سر نو ترقی کے بعد کاشی میں وشوناتھ دھام کا وسیع روپ بھی سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی سطحی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا ذکر کیا ، تاکہ کیدارناتھ اور مہاکال مہالوک جیسے مذہبی مقامات کی عظمت کا بھی ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی  کہ صدیوں کے بعد ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا خواب بھی پورا ہونے جارہا ہے۔وزیر اعظم نے چھترپتی شوا جی مہاراج کے وقف کا نشان دکھانے والے نئے بحریہ جھنڈے کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے فرض کے جذبے کو متحرک کرنے کے لئے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ کرنے ، قبائلی روایتوں اور قبائلی مجاہدین آزادی کا اعزاز کرنے کے لئے ملک بھر میں میوزیم کی ترقی اور مقدس قدیم مورتیوں کو دوبارہ نصب کرنے کی بات بھی کہی، جنہیں چوری کرکے ملک کے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

خطاب کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ اور روحانیت سے سرشار ہندوستان کا خیال ہمارے رشیوں منیوں نے ہمیں دیا تھا اور آج اسے حقیقت کا روپ اختیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم ے اعتماد ظاہر کیا کہ ہمارے سادھو سنتوں کی سادھنا ہندوستا ن کی اجتماعی ترقی کے لئے اسی طرح توانائی فراہم کرتی رہے گی۔ وزیر نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ’’ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کریں گے اور عالمی فلاح و بہبود کے وژن کو کامیاب بنائیں گے۔‘‘

اس موقع پر اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، گورکھپورکے ممبرپارلیمنٹ جناب روی کشن، گیتا پریس کے ٹرسٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری  جناب وشنو پرساد چندگوٹھیا اور چیئرمین کیشورام اگروال دیگر اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔ 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.