کورونا کے دوران غیرمعمولی خدمات کے لئے خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کی تعریف کی
حکومت مستقل ایسا ماحول اور صورتحال پیدا کررہی ہے جہاں تمام بہنیں خوشحالی کے ساتھ اپنے گاؤں سے جڑسکتی ہیں : وزیراعظم
بھارت میں بنے کھلونوں کو بڑھاوا دینے میں اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے کافی امکانات ہیں :وزیراعظم
وزیراعظم نے 4 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جیز کو 1625 کروڑ روپئے کے کیپٹلائزیشن سپورٹ فنڈ جاری کئے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’آتم نربھر ناری شکتی سے سمواد ‘میں حصہ لیا اور خواتین اپنی مدد آپ گروپ  (ایس ایچ جی) ممبران /کمیونٹیز ریسورس پرسن  کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جنہیں دین دیال انتودیا یوجنا- قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم ) کے تحت ترغیب دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے دوران وزیراعظم کے ذریعہ ملک بھر سے خواتین ایس ایچ جی ممبران کی کامیابی کی داستان کا ایک خلاصہ کےساتھ کھیتی باڑی کے ذریعہ معاش کی افاقیت پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

وزیراعظم نے 4 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جیز کو 1625 کروڑ روپئے کے کیپٹلائزیشن سپورٹ فنڈ  بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت کی پی ایم ایف ایم ای  (پی ایم فارمالائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز) اسکیم کے تحت 7500 ایس ایچ جی ممبران کے لئے سیڈرقم کے طور پر 25 کروڑ روپئے اور 4.13کروڑ روپئے 75 ایف پی اوز (فارمرپروڈیوسرآرگنائزیشن ) کو فنڈز کے طور پر جاری کئے ہیں، جو کہ مشن کے تحت آگے بڑھائے جارہے ہیں۔

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پرشوپتی کمار پارس ، دیہی ترقی کے وزرائے مملکت  سادھوی نرنجن جیوتی اور جناب فگن سنگھ کلستے ، پنچایتی راج کے وزیرمملکت جناب کپل موریشور پاٹل اور ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت  میں وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر  اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کورونا  کے دور میں غیر معمولی خدمات کے لئے  خواتین کے اپنے مدد آپ گروپوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ماسک اور سینی ٹائزر بنانے اور ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرانے اور بیداری کرنے میں ان کے مثالی تعاون  کو نمایا ں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین میں انٹرپرینیورشپ کا دائرہ بڑھانے اور آتم نربھر بھارت کے عزم میں ان کی مزید شراکت داری کے لئے رکشابندھن  سے قبل آج 4 لاکھ سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کو ایک بڑی مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں اور دین دیال انتودیا یوجنا  سے دیہی بھارت میں ایک نیا انقلاب آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ، سات برسوں میں خواتین اپنی مدد آپ گروپوں کا یہ آندولن تیز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں 70 لاکھ اپنی مدد آپ گروپز ہیں جو چھ، سات برسوں کے اعدادوشمار سے تین گنا زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نےاس حکومت سے پہلے کے دور کو یاد کیا جب کروڑوں بہنوں کےپاس بینک کھاتہ نہیں ہوتا تھا اور وہ بینکنگ نظام سے کوسوں دور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے اس حکومت نے جن دھن کھاتے کھولنے کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ آج 42 کروڑ سے زیادہ جن دھن کھاتے ہیں ، جن میں سے تقریباً 55 فیصد کھاتے خواتین کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرض لینا آسان بنانے کے لئے یہ بینک کھاتے کھولے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت نے قومی روزی روٹی مشن کے تحت بہنوں کی جتنی مدد کی ہے وہ پچھلی حکومت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اپنی مدد آپ گروپوں کو تقریباً چار لاکھ کروڑ روپئے  کا ان سیکیورڈ قرض بھی فراہم کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں اپنی مدد آپ گروپوں نے بینکوں کو قرض کی ادائیگی کی سمت میں اچھا کام کیا ہے۔ ایک وقت تھا جب تقریباً 09 فیصد بینک قرض غیر فعال اثاثے (این پی اے) بن گئے تھے ، اب یہ کم ہو کر 2 سے 3 فیصد پر آگیا ہے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ گروپوں سے منسلک خواتین کی ایمانداری کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب اپنی مدد آپ گروپوں کو بغیر گارنٹی کے قرض فراہم کرانے کی حد دگنا کرتے ہوئے 20 لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بچت کھاتوں کو قرض کھاتے سے جوڑنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کئی کوششوں سے اب آپ  آتم نربھرتا کی مہم میں اور زیادہ جوش وخروش کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آزادی کے 75 ویں سال کا وقت ہے۔ یہ وقت نئے اہداف طے کرنے اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔ بہنوں کی اجتماعی  طاقت کو بھی اب نئی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ حکومت مسلسل ایسا ماحول اور مواقع پیدا کر رہی ہے ، جس سے  آپ سبھی بہنیں ہمارے گاؤں کو خوشحالی سے جوڑ سکیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور زراعت پر مبنی صنعتوں میں خواتین کے  اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے   بے انتہا  امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی فنڈ بنایا گیا ہے۔اپنی مدد آپ گروپ بھی اس فنڈ سے  مدد لے کر زراعت پر مبنی  سہولیات کی تعمیر کرسکیں گے۔ اپنی مدد آپ گروپوں کی سبھی خواتین  مناسب شرح مقرر کرکے ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اور دوسروں کو کرایہ پر بھی دے سکتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئی زرعی اصلاحات سے  نہ صرف ہمارے کسانوں کو فائدہ  ملے گا  بلکہ اس کے ذریعہ اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے بھی کافی امکانات پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی مدد آپ گروپ ، کسانوں سے سیدھے خریداری کرسکتے ہیں اور دال جیسی پیداوار کی ہوم ڈیلیوری بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ پیداوار  کا جتنا چاہیں ذخیرہ کرسکتے ہیں۔ ذخیرہ کرنے پر کوئی روک نہیں ہے۔ اپنی مدد آپ گروپوں کے پاس یہ متبادل ہے کہ وہ براہ راست کھیت سے پیداوار فروخت کریں یا ڈبہ بند خوراک کی اکائی قائم کرکے اس کو اچھی پیکجنگ کے ساتھ فروخت کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اپنی  مدد آپ گروپ آن لائن کمپنیوں کے ساتھ جڑ کر آسانی سے اپنی پیداوار کی بہتر پیکجنگ کرکے شہروں میں بھیج سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میڈ ان انڈیا کھلونوں کو بھی بڑھاوا  دے رہی ہے اور اس کے لیے ہر ممکن مدد بھی کر رہی ہے۔ خاص طور پر ہمارے قبائلی علاقوں کی بہنیں  اس ہنر سے روایتی طور پر جڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبے میں بھی اپنی  مدد آپ گروپوں کے لئے بھی کافی امکانات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک کرنے کے لئے مہم جاری ہے۔ اس میں اپنی  مدد آپ گروپوں کا دوہرا رول ہے۔ انہوں نے اپنی  مدد آپ گروپوں سے سنگل یوز پلاسٹک کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے اور اس کے لئے متبادل پر کام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنی  مدد آپ گروپوں سےآن لائن سرکاری ای -مارکٹ پلیس کا پورا فائدہ اٹھانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ آج  بدلتے بھارت میں ملک کی بہن و بیٹوں کے لئے مواقع بڑھ رہے ہیں اور ان سے ملک آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سبھی بہنوں کو گھر ، بیت الخلا ، بجلی ، پانی اور گیس جیسی سہولیات مہیا کرائی  جا رہی ہیں۔ حکومت بہنوں اور بیٹیوں کی تعلیم ، صحت ، غذائیت ، ٹیکہ کاری  اور دیگر ضرورتوں  پر پوری حساسیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  نہ صرف خواتین کا وقار بڑھا ہے بلکہ بیٹیوں اور بہنوں کا اعتماد  بھی بڑھا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی  مدد آپ گروپوں سے ملک کی تعمیر کی کوششوں کو امرت مہوتسو سے جوڑنے کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ 8 کروڑ سے زیادہ بہن بیٹیوں کی اجتماعی طاقت سے امرت مہوتسو کو نئی بلندیوں پر لے جایا جاسکے گا۔ وزیراعظم نے خواتین سے کہا کہ وہ یہ اس بات پر غور کریں کہ اس کے لئے وہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کیسے تعاون کرسکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ خواتین کے لئے تغذیہ سے متعلق بیداری مہم ، کووڈ 19 کے ٹیکے لگانے ، گاوں میں صفائی ستھرائی اور آبی تحفظ جیسی جاری مہم کی بھی مثال دی۔ انہوں نے اپنی  مدد آپ گروپوں کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ قریب کے ڈیری پلانٹ ، گوبر پلانٹ ، سولر پلانٹ میں جائیں اور وہاں ان کے کام کرنے کے بہترین طریقوں کو سیکھیں۔

وزیراعظم نے اپنی  مدد آپ گروپوں کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ امرت مہوتسو کی کامیابی کا امرت ان کی کوششوں سے ہر جگہ پھیلے گا اور اس کا فائدہ پورے ملک کو ملے گا۔

 

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi