PM greets the citizens on the occasion of Igas festival

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘ایگاس’تہوار کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی اور ورثے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔ خاص طور پر اتراکھنڈ کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دیو بھومی کے ایگاس تہوار کی وراثت مزید پروان چڑھے گی۔

 

ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں انہوں نے لکھا :

‘‘ایگاس تہوار کے موقع پر میرے اہل خانہ سمیت، اتراکھنڈ کے تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارک  باد! آج دہلی میں مجھے بھی اتراکھنڈ کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انل بلونی جی کے  یہاں اس میلہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اورخوشحالی لائے @anil_baluni’’

 

‘‘ہم ترقی اور میراث کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے  اس بات کا اطمینان ہے کہ تقریباً خطرے سے دوچار لوک ثقافت سے جڑا ایگاس تہوار ایک بار پھر اتراکھنڈ کے میرے خاندان کے افراد کے  آستھا کا مرکز بن رہا ہے۔’’

 

‘‘اتراکھنڈ کے میرے بھائیوں اور بہنوں نے جس طرح سے ایگاس کی روایت کو زندہ کیا ہے وہ  انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ ملک بھر میں جس بڑے پیمانے پر یہ مقدس تہوار منایا جا رہا ہے وہ اس کا  منہ بولتاثبوت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دیو بھومی کی یہ وراثت مزید پھلے پھولے گی۔’’

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India