دہلی-وڈودرا ایکسپریس وے کو ملک کے نام وقف کیا
پی ایم اے وائی – گرامین کے تحت بنائے گئے 2.2 لاکھ سے زیادہ مکانات کا گرہ پرویش شروع کیا اور پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تعمیر کردہ مکانات کو قوم کے نام وقف کیا
جل جیون مشن کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت 9 طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا
آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا
اندور میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھا
‘‘گوالیار کی سرزمین اپنے آپ میں ایک تحریک ہے’’
‘‘ڈبل انجن کا مطلب ہے مدھیہ پردیش کی دوہری ترقی’’
‘‘حکومت کا مقصد مدھیہ پردیش کو ہندوستان کی ٹاپ 3 ریاستوں میں شامل کرانا ہے’’
‘‘خواتین کو بااختیار بنانا ووٹ بینک کے ایشو کی بجائے قومی تعمیر نو اور قومی بہبود کا مشن ہے’’
‘‘مودی گارنٹی کا مطلب ہے تمام گارنٹیوں کی تکمیل کی ضمانت’’
‘‘جدید انفراسٹرکچر اور امن و امان کی مضبوط صورتحال کسانوں اور صنعتوں دونوں کو فائدہ پہنچاتی ہے’’
‘‘ہماری حکومت ہر طبقے اور ہر علاقے کی ترقی کے لیے وقف ہے’’
‘‘جن کو کوئی نہیں پوچھتا، اُن کو مودی پوچھتا ہے، مودی پوجتا ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تقریباً 19260 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں دہلی–وڈوڈرا ایکسپریس وے، پی ایم اے وائی کے تحت بنائے گئے 2.2 لاکھ سے زیادہ مکانات کا گرہ پرویش اور پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کو قوم کے نام وقف کرنا، جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا، آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت 9 طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھنا، آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو وقف کرنا اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور اندور میں ایک ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوالیار کی سرزمین بہادری، عزت نفس، فخر، موسیقی، ذوق و شوق کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سرزمین نے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والوں کے ساتھ ساتھ ملک کے بہت سے انقلابی پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوالیار کی سرزمین نے حکمراں پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت کی تشکیل کی ہے؛ اور راج ماتا وجئے راجے سندھیا، کشابھاؤ ٹھاکرے اور اٹل بہاری واجپائی کی مثالیں دیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  اس سرزمین کے سپوتوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں، وزیر اعظم نے کہا، ’’گوالیار کی سرزمین اپنے آپ میں ایک تحریک ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ اس نسل کے لوگوں کو جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا لیکن ہندوستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کی ذمہ داری یقیناً ہم پر عائد ہوتی ہے۔ جن پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا یا جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایک دن میں اتنے پروجیکٹ لے کر آ رہی ہے جتنے پروجیکٹ کو حکومتیں ایک سال میں نہیں لا سکتیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دسہرہ، دیوالی اور دھنتیرس سے ٹھیک پہلے تقریباً 2 لاکھ خاندان گرہ پرویش کر رہے (گھر میں داخل  ہو رہے) ہیں اور کنیکٹیویٹی کے کئی پروجیکٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجین میں وکرم اُدیوگ پوری اور ملٹی موڈل لاجسٹک پارک مدھیہ پردیش کی صنعتی ترقی کو تقویت دیں گے۔ انہوں نے گوالیار کے آئی آئی ٹی میں شروع کیے گئے نئے پروجیکٹوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر کے تحت ودیشہ، بیتول، کٹنی، برہان پور، نرسنگھ پور، دموہ اور شاجاپور کے نئے طبی مراکز کے بارے میں بات کی۔

 

وزیراعظم نے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈبل انجن والی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کی رفتار اس وقت بڑھتی ہے جب دہلی اور بھوپال دونوں  جگہ کی حکومت عوام کے لیے وقف اصولوں کے ساتھ کام کرے۔ اسی لیے، وزیر اعظم نے کہا، مدھیہ پردیش کے لوگ ڈبل انجن والی حکومت میں یقین رکھتے ہیں۔ ’’ڈبل انجن کا مطلب مدھیہ پردیش کی دوہری ترقی ہے،‘‘ جناب مودی نے کہا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے کچھ سالوں میں حکومت نے مدھیہ پردیش کو ’بیمارو راجیہ‘ (پسماندہ ریاست) سے نکال کر ملک کی ٹاپ 10 ریاستوں میں شامل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہاں سے حکومت کا مقصد مدھیہ پردیش کو ہندوستان کی ٹاپ 3 ریاستوں میں شامل کرانا ہے۔‘‘ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا ووٹ ڈالیں، جو مدھیہ پردیش کو ٹاپ 3 ریاستوں کی پوزیشن پر لے جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا اپنا مستقبل ہندوستان میں دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف 9 سالوں میں 10 ویں مقام سے پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ہندوستان کی اس طاقت پر یقین نہیں رکھتے اور کہا کہ ’’یہ مودی کی گارنٹی ہے کہ حکومت کے اگلے دور میں ہندوستان دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔‘‘

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’مودی نے غریبوں، دلتوں، پسماندہ اور قبائلی خاندانوں کو پکے مکانات کی ضمانت دی ہے،‘‘ اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں اب تک 4 کروڑ خاندانوں کو پکے گھر دیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اب تک لاکھوں گھر غریب خاندانوں کو دیے جا چکے ہیں اور آج بھی کئی گھروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پچھلی حکومت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے دھوکہ دہی والی اسکیموں اور غریبوں کو فراہم کیے گئے گھروں کے ناقص معیار پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس کے برعکس، وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران مستحقین کی ضروریات کے مطابق گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشرفت کی نگرانی کے بعد رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں بیت الخلاء، بجلی، نل سے پانی کا کنکشن اور اجولا گیس کنکشن ہے۔ آج کے جل جیون مشن کے پروجیکٹوں پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ان گھروں کو پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ گھر خواتین کے نام پر ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم نے کروڑوں بہنوں کو ’لکھ پتی‘ بنا دیا ہے۔ وزیراعظم نے گھروں کی خواتین مالکان سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا، ’’خواتین کو بااختیار بنانا ووٹ بینک کے ایشو کی بجائے قومی تعمیر نو اور قومی بہبود کا مشن ہے۔‘‘ حال ہی میں منظور شدہ ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ (خواتین کو بااختیار بنانے کا قانون) کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’مودی گارنٹی کا مطلب ہے تمام گارنٹیوں کی تکمیل کی ضمانت۔‘‘ انہوں نے ملک کی ترقی کے سفر میں ’ماتری شکتی‘ (خواتین) کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ گوالیار اور چمبل مواقع کی سرزمین بنتے جا رہے ہیں جو پہلے کی لاقانونیت، پسماندگی اور سماجی انصاف کی خلاف ورزی کے بعد حکومت کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے مڑ کر دیکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

’’جدید بنیادی ڈھانچہ اور امن و امان کی مضبوط صورتحال سے کسانوں اور صنعتوں دونوں کو فائدہ ہوتا ہے،‘‘ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا، ’’جبکہ دونوں نظام ترقی مخالف حکومت کی موجودگی سے تباہ ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف حکومت جرائم اور خوشامد کو بھی جنم دیتی ہے، جو غنڈوں، مجرموں، فسادیوں اور بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دیتی ہے جس سے خواتین، دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں پر مظالم میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے ترقی مخالف عناصر سے چوکنا رہیں۔

محروموں کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’ہماری حکومت ہر طبقے اور ہر علاقے کو ترقی فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ جن کو کوئی نہیں پوچھتا، اُن کو مودی پوچھتا ہے، انہیں مودی پوجتا ہے۔‘‘ انہوں نے دیویانگوں کے لیے جدید آلات اور مشترکہ اشاروں کی زبان تیار کرنے جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ آج گوالیار میں دیویانگ کھلاڑیوں کے لیے ایک نئے اسپورٹس سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اسی طرح چھوٹے کسانوں کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا، لیکن اب ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نے اب تک پی ایم کسان سمان ندھی کے ذریعے ملک کے ہر چھوٹے کسان کے کھاتوں میں 28 ہزار روپے بھیجے ہیں۔ ہمارے ملک میں 2.5 کروڑ چھوٹے کسان ہیں جو موٹے اناج اگاتے ہیں۔ ’’پہلے کسی کو موٹے اناج اگانے والے چھوٹے کسانوں کی پرواہ نہیں تھی۔ یہ ہماری حکومت ہے جس نے ہندوستانی کھانوں کو باجرے کی شناخت دی ہے اور اسے پوری دنیا کے بازاروں میں لے جا رہی ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔

 

وزیر اعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ایم وشوکرما یوجنا کے بارے میں بات کی جس سے کمہار، لوہار، سوتھار، سنار، ملاکر، درزی، دھوبی، موچی اور حجام کو فائدہ پہنچے گا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سماج کے اس طبقے کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے، وزیر اعظم نے کہا، ’’مودی نے انہیں آگے لانے کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع کی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ حکومت ان کی تربیت کے اخراجات کو پورا کرے گی اور جدید آلات کے لیے 15000 روپے بھی دے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں لاکھوں روپے کے سستے قرضوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ’’مودی نے وشوکرما کے قرض کی ضمانت لی ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔

وزیر اعظم نے ڈبل انجن والی حکومت کے مستقبل پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا اور مدھیہ پردیش کو ملک کی اعلیٰ ریاستوں میں شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر، ڈاکٹر وریندر کمار اور جیوترادتیہ سندھیا، اراکین پارلیمنٹ اور حکومت مدھیہ پردیش کے وزراء اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

ملک بھر میں رابطوں کو فروغ دینے کی ایک اور پہل کے طور پر وزیر اعظم نے دہلی–وڈودرا ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کیا، جسے تقریباً 11895 روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وہ 1880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پانچ مختلف سڑکوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ہر ایک کے پاس اپنا گھر ہو۔ اس وژن کے مطابق، پی ایم اے وائی – گرامین کے تحت بنائے گئے 2.2 لاکھ سے زیادہ مکانات کے گرہ پرویش کی شروعات وزیر اعظم نے کی تھی۔ انہوں نے پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تقریباً 140 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے مکانات بھی قوم کو وقف کیے۔

حکومت کی توجہ کے اہم شعبوں میں سے ایک محفوظ اور مناسب پینے کے پانی کی فراہمی ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نے گوالیار اور شیوپور اضلاع میں 1530 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں سے خطے کے 720 سے زیادہ گاؤوں مستفید ہوں گے۔

 

صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے والے ایک قدم کے طور پر، وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت نو طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہیں 150 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اندور میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اجین میں انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ، آئی او سی ایل کے بوتل کے پلانٹ اور گوالیار میں اٹل بہاری واجپئی دیویانگ اسپورٹس ٹریننگ سنٹر کے علاوہ دیگر پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi