وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے ایم پاکس سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
فوری پتہ لگانے کے لیے بہتر نگرانی کا مشورہ دیا
جانچ سے متعلق تجربہ گاہوں کو مستعد کیا جائے
مرض سے بچاؤ کے سلسلے میں صحت عامہ سے متعلق تدارکی اقدامات کے لیے بیداری مہم چلائی جائے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایم پاکس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے  ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مشورے کے مطابق، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے ملک میں ایم پاکس سے بچاؤ کی تیاری اور اس سے متعلق صحت عامہ کے اقدامات کی صورتحال جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

واضح رہے کہ عالمی صحتی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے اپم پاکس کو افریقہ کے متعدد حصوں میں اس کے تیز رفتار پھیلاؤ کو پیش نظر رکھتے ہوئے 14 اگست 2024 کو ایک مرتبہ پھر ایم پاکس کو بین الاقوامی صحت عامہ ایمرجنسی (پی ایچ ای آئی سی)قرار دیا تھا ۔ ڈبلیو ایچ او کے ایک سابقہ بیان کے مطابق، عالمی سطح پر 2022 کے بعد سے 116 ممالک سے، ایم پاکس کی وجہ سے 99،176 معاملات اور 208 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ بعدازاں، انہوں نے اطلاع دی ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں ایم پاکس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال درج ہونے والے معاملات میں نمایاں اضافہ ہوا اور پہلے ہی اس سال اب تک رپورٹ ہونے والے معاملات کی تعداد گزشتہ سال کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 15600 سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 537 اموات ہوئیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 2022 میں بین الاقوامی صحت عامہ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد سے، ہندوستان میں 30 معاملات درج کیے گئے ۔ ایم پاکس کا آخری معاملہ مارچ 2024 میں سامنے آیا تھا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ فی الحال ملک میں ایم پاکس کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔ موجودہ تشخیص کے مطابق، مسلسل ٹرانسمیشن کے ساتھ بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری  کو مطلع کیا گیا کہ ایم پاکس انفیکشن عمومی طور پر ازخود محدود رہتا ہے جو 2 سے 4 ہفتوں میں ختم ہو جاتا ہے؛ ایم پاکس کے مریض عام طور پر امدادی نگہداشت اور انتظام کاری کے ساتھ روبہ صحت ہو جاتے ہیں۔ایم پاکس بیماری ، اس بیماری کے شکار مریض کے ساتھ طویل اور قریبی رابطے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ یہ مرض زیادہ تر جنسی راستے، مریض کے جسم/زخم کے سیال کے ساتھ براہ راست رابطے، یا کسی متاثرہ شخص کے آلودہ لباس/چادر وغیرہ کے ذریعے لاحق ہوتا ہے۔

ہیلتھ سکریٹری کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مندرجہ ذیل اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں:

  • ماہرین کی ایک میٹنگ نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے 12 اگست 2024 کو ہندوستان کے لیے خطرے کا جائزہ لینے کے لیے بلائی تھی۔
  • این سی ڈی سی کی جانب سے پہلے جاری کردہ ایم پاکس پر ایک کمیونیکیبل ڈیزیز (سی ڈی) الرٹ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ تازہ ترین حالات کے بارے میں آگہی ملتی رہے۔
  • بین الاقوامی ہوائی اڈوں (داخلے کی بندرگاہوں) پر صحتی ٹیموں کو حساس بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ آج صبح ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کی جانب سے 200 سے زائد شرکاء کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس طلب کی گئی۔ ریاستوں میں مرض کی نگرانی سے متعلق مربوط پروگرام (آئی ڈی ایس پی) اکائیوں اور داخلے کی بندرگاہوں سمیت ریاستی سطح پر صحتی اتھارٹیوں کو اس سلسلے میں حساس بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے ہدایت دی کہ نگرانی کو بڑھایا جائے اور کیسوں کا فوری پتہ لگانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جانچ سے متعلق تجربہ گاہوں کے نیٹ ورک کو جلد تشخیص کے لیے مستعد بنایا جائے۔ اس وقت 32 تجربہ گاہیں جانچ کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر پی کے مشرا نے ہدایت دی کہ بیماری کی روک تھام اور علاج کے پروٹوکول کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے۔ انہوں نے حفظانِ صحت خدمات فراہم کرنے والوں میں بیماری کی علامات کے بارے میں بیداری مہم چلانے اور نگرانی کے نظام کو اس کی بروقت اطلاع دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

اس میٹنگ میں نیتی کے ریکن ڈاکٹر وی کے پال، سکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود)، سکریٹری (صحتی تحقیق) ڈاکٹر راجیو بہل، رکن سکریٹری (قومی تباہکاری انتظام کاری اتھارٹی) جناب کرشن ایس وتس، سکریٹری (اطلاعات و نشریات) جناب سنجے جاجو، اور نامزد ہوم سکریٹری جناب گووِند موہن کے ساتھ ساتھ وزارتوں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs 45th PRAGATI Interaction
December 26, 2024
PM reviews nine key projects worth more than Rs. 1 lakh crore
Delay in projects not only leads to cost escalation but also deprives public of the intended benefits of the project: PM
PM stresses on the importance of timely Rehabilitation and Resettlement of families affected during implementation of projects
PM reviews PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana and directs states to adopt a saturation approach for villages, towns and cities in a phased manner
PM advises conducting workshops for experience sharing for cities where metro projects are under implementation or in the pipeline to to understand the best practices and key learnings
PM reviews public grievances related to the Banking and Insurance Sector and emphasizes on quality of disposal of the grievances

Prime Minister Shri Narendra Modi earlier today chaired the meeting of the 45th edition of PRAGATI, the ICT-based multi-modal platform for Pro-Active Governance and Timely Implementation, involving Centre and State governments.

In the meeting, eight significant projects were reviewed, which included six Metro Projects of Urban Transport and one project each relating to Road connectivity and Thermal power. The combined cost of these projects, spread across different States/UTs, is more than Rs. 1 lakh crore.

Prime Minister stressed that all government officials, both at the Central and State levels, must recognize that project delays not only escalate costs but also hinder the public from receiving the intended benefits.

During the interaction, Prime Minister also reviewed Public Grievances related to the Banking & Insurance Sector. While Prime Minister noted the reduction in the time taken for disposal, he also emphasized on the quality of disposal of the grievances.

Considering more and more cities are coming up with Metro Projects as one of the preferred public transport systems, Prime Minister advised conducting workshops for experience sharing for cities where projects are under implementation or in the pipeline, to capture the best practices and learnings from experiences.

During the review, Prime Minister stressed on the importance of timely Rehabilitation and Resettlement of Project Affected Families during implementation of projects. He further asked to ensure ease of living for such families by providing quality amenities at the new place.

PM also reviewed PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana. He directed to enhance the capacity of installations of Rooftops in the States/UTs by developing a quality vendor ecosystem. He further directed to reduce the time required in the process, starting from demand generation to operationalization of rooftop solar. He further directed states to adopt a saturation approach for villages, towns and cities in a phased manner.

Up to the 45th edition of PRAGATI meetings, 363 projects having a total cost of around Rs. 19.12 lakh crore have been reviewed.