For the first time, farmers of West Bengal will benefit from this scheme
Wheat procurement at MSP has set new records this year
Government is fighting COVID-19 with all its might

نئی دہلی،  14/مئی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) اسکیم کے تحت 95067601 استفادہ کنندہ کسانوں کو 206677566000 روپئے کے مالی فوائد کی 8ویں قسط جاری کی۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے کسان مستفیدین سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت کی۔ انھوں نے اپنے علاقہ کے نوجوان کسانوں کو حیاتیاتی نامیاتی زراعت اور نئی زرعی تکنیک کی ٹریننگ دینے کے لئے اترپردیش میں واقع اناؤ کے اروند کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے بڑے پیمانے پر نامیاتی کاشت کاری کے لئے جزائر انڈمان و نیکوبار میں واقع کارنیکوبار کے پیٹرک کی بھی ستائش کی۔ دوسری طرف انھوں نے اپنے علاقہ کے 170 سے زیادہ آدی واسیوں کسانوں کی رہنمائی کرنے کے لئے آندھرا پردیش میں واقع اننت پور کی این وینوراما کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے میگھالیہ کے پہاڑی علاقوں میں مسالوں جیسے ادراک پاؤڈر، ہلدی اور دال چینی وغیرہ کی پیداوار کے لئے میگھالیہ کے ریوی اسٹار کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے جموں و کشمیر میں واقع سری نگر کے خورشید سے بھی بات چیت کی، جو نامیاتی طریقے پر سبزیوں جیسے شملہ مرچ، ہری مرچ اور کھیرے کی کھیتی کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار مغربی بنگال کے کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ انھوں نے ان کسانوں کی کوششوں کی ستائش کی جنھوں نے اس وبا کے دوران دشواریوں کے مابین خوردنی اناجوں اور باغبانی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہر سال ایم ایس پی پر خرید کے نئے ریکارڈ بھی قائم کررہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اب تک گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ایم ایس پی پر تقریباً 10 فیصد زیادہ گندم کی خرید کی گئی ہے۔ اب تک گندم کی خرید کے لئے تقریباً 58000 کروڑ روپئے براہ راست کسانوں کے کھاتے میں پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت کھیتی میں نئے حل اور نئے متبادل دستیاب کرانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔ نامیاتی کاشت کاری کو فروغ دینا بھی ان میں سے ایک کوشش ہے۔نامیاتی کاشت کاری سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہے اور اب نوجوان کسانوں کے ذریعے پورے ملک میں اسے اپنایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب گنگا کے دونوں کناروں پر اور اس کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں نامیاتی کاشت کاری کی جارہی ہے، جس سے گنگا صاف ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کے دوران کسان کریڈٹ کارڈ کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور قسطوں کو اب 30 جون تک رینیو کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں دو کروڑ سے زیادہ کسان کریڈٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدی میں آنے والی ایک بار یہ وبا دنیا کو چیلنج دے رہی ہے، کیونکہ یہ ہمارے سامنے ایک نادیدہ دشمن کی طرح ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی پوری طاقت سے کووڈ-19 سے لڑرہی ہے اور یہ یقینی بنارہی ہے کہ قوم کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے ہر ایک سرکاری محکمہ دن رات کام کرے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ مرکزی حکومت اور سبھی ریاستی حکومتیں مل کر تیز رفتاری سے زیادہ سے زیادہ اہل وطن کی ٹیکہ کاری کرنے کے لئے مسلسل کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اب تک تقریباً 18 کروڑ ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے سبھی سے درخواست کی ہے کہ جب ان کی باری آئے تو وہ ٹیکہ کے لئے رجسٹریشن کرائیں اور ہر وقت کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹیکہ کورونا سے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے اور یہ سنگین بیماری کے خطرے کو کم کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج اس مشکل وقت میں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے پوری طاقت سے کام کررہی ہیں۔ ریلوے بھی آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں چلا رہا ہے۔ ملک کی دواسازی کا شعبہ بڑے پیمانے پر دواؤں کی تیاری اور تقسیم کے کام میں مصروف ہے۔ انھوں نے ریاستوں سے دواؤں اور میڈیکل سپلائیز کی کالابازاری سے نمٹنے کے لئے سخت قوانین یقینی بنانے کی درخواست کی۔

وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو مشکل وقت میں امید کھو دیتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مضبوطی اور تندہی سے اس چیلنج کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے دیہی علاقوں میں بھی کووڈ-19 ک پھیلاؤ کے تئیں انتباہ دیا اور گرام پنچایتوں سے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں خاطرخواہ بیداری اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi