برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل اور رنگ گھر، شیو ساگر کی تزئین کاری کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی مینتھال پلانٹ کا افتتاح کیا
پانچ ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا
دس ہزار سے زیادہ فنکاروں کے ذریعے پیش کیے گئے میگا بیہو رقص پروگرام کو دیکھا
’’یہ ناقابل تصور ہے، یہ شاندار ہے، یہ آسام ہے‘‘
’’آخرکار آسام اے-وَن ریاست بنتی جا رہی ہے‘‘
’’ہر ایک ہندوستانی کا شعور ملک کی مٹی اور روایات سے بنا ہے اور یہ ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بھی ہے‘‘
’’رونگالی بیہو آسام کے باشندوں کے لیے دل اور روح کا تہوار ہے‘‘
’’ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر، ہم سبھی کا سب سے بڑا خواب ہے‘‘
’’آج ہمارے لیے کنیکٹیوٹی، چار سمتوں میں ایک ساتھ کام کرنے والا مہا یگیہ ہے، فزیکل کنیکٹیوٹی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی، سوشل کنیکٹیوٹی اور کلچرل کنیکٹیوٹی اس کے گوشے ہیں‘‘
’’نارتھ ایسٹ میں عدم اعتماد کا ماحول دور ہو رہا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوہاٹی سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا  سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ پروجیکٹوں میں برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل کا  سنگ بنیاد رکھنا، شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری کے لیے ایک پروجیکٹ، نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی مینتھال پلانٹ کا افتتاح اور پانچ ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے دس ہزار سے زیادہ بیہو فنکاروں کے ذریعے پیش کیا گیا رنگا رنگ بیہو پروگرام بھی دیکھا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے شاندار نظارہ کو دیکھنے والا کوئی بھی آدمی اپنی پوری زندگی میں اسے کبھی نہیں بھولے گا۔ ’’یہ ناقابل تصور ہے، یہ شاندار ہے، یہ آسام ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا، ’’پھول، پوپا اور گوگون کی آواز آج پورے بھارت میں سنی جا سکتی ہے۔ آسام کے ہزاروں فنکاروں کی کوشش اور تال میل کو ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھی بڑے فخر کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔‘‘ اس موقع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے فنکاروں کے جوش اور حوصلہ کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے اپنے سفر کو یاد کیا جب انہوں نے اس دن کے بارے میں کہا تھا کہ جب لوگ ’اے فار آسام‘ کی آواز اٹھائیں گے، اور کہا کہ ریاست آخر کار اے- وَن ریاست بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بیہو کے موقع پر آسام اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ بیساکھی پنجاب سمیت  شمالی ہندوستانی ریاستوں میں منائی جا رہی ہے۔ بنگالی لوگ پوئیلا بیساکھ منا رہے ہیں، وہیں کیرالہ میں ویشو منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار جو منایا جا رہا ہے، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو نمایاں کرتا ہے، اور  سب کی کوشش کے ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ انہوں نے ایمس، تین میڈیکل کالج، ریلوے پروجیکٹوں، برہم پتر پر پل اور میتھنال پلانٹ سمیت آج کے کئی پروجیکٹوں اور رنگ گھر کی باز تعمیر اور تزئین کاری کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اپنی ثقافت کے تحفظ کے لیے آسام کے لوگوں کی ستائش کی اور ان کے ذریعے آج منعقد شاندار پروگرام کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ہمارے تہوار صرف ثقافتی جشن نہیں ہیں، بلکہ سبھی کو متحد کرنے اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ  دینے کا ایک ذریعہ ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’رونگالی بیہو آسام کے لوگوں کے لیے دل اور روح کا تہوار ہے۔ یہ اختلافات کو دور کرتا ہے اور انسانوں اور قدرت کے درمیان مکمل تال میل کی علامت ہے۔‘‘

 

وزیر اعظم نے  کہا کہ ہندوستان کی خصوصیت اس کی روایات ہیں جو ہزاروں برسوں سے ہر ایک ہندوستانی کو ایک ساتھ جوڑتی رہی ہیں۔ ان کا ماننا تھا کہ  قوم غلامی کے برے اور  خوفناک دور میں ایک ساتھ کھڑی رہی اور ہندوستان کی ثقافت اور وراثت نے  متعدد حملے جھیلے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت امر رہا، بھلے ہی اس نے طاقتوں اور حکمرانوں میں کئی تبدیلیاں دیکھیں جو آئے اور چلے گئے۔ وزیر اعظم نے  کہا، ’’ہر ایک ہندوستانی کا شعور ملک کی مٹی اور روایات سے بنا ہے اور یہ ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بھی ہے۔‘‘

مشہور  قلم کار اور سنیمائی دنیا کی ہستی جیوتی پرساد اگروال کے ایک گیت بسوا بیجائے نوجوان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ گیت آسام اور پورے بھارت کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ کا ذریعہ بن گیا ہے۔ جناب مودی نے گیت سنایا اور وہاں موجود لوگوں نے زوردار تالیاں بجائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گیت  ہندوستان کے نوجوانوں کو بھارت ماتا کی پکار سننے اور تبدیلی کا ایجنٹ بننے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت اور آسام کے نوجوانوں سے آگے بڑھنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے دروازے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’یہ گیت تب لکھا گیا تھا جب آزاد بھارت لوگوں کا سب سے بڑا خواب تھا، آج جب ہم آزاد ہیں، ترقی یافتہ ہندوستان سب سے بڑا خواب ہے۔‘‘

لوگوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ اتنے بڑے اہداف کو کیسے حاصل کرتے ہیں اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے کون ذمہ دار ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کے لوگوں، اور 140 کروڑ ہندوستانی شہریوں کا اعتماد ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ  سرکار شہریوں کے راستے میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو پوری ایمانداری سے دور کرنے  کی کوشش کرتی ہے اور آج کے پروجیکٹ اس کی ایک زندہ مثال ہیں۔

 

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کنیکٹیوٹی کو ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک لے جانے کو کافی لمبے عرصے تک بہت ہی تنگ سوچ کے ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کینکٹیوٹی کے تئیں  مکمل نظریہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج، کنیکٹیوٹی ایک چار  رخی انٹر پرائز (مہا یگیہ) ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار  سمت طبعی رابطہ، ڈیجیٹل رابطہ، سماجی رابطہ اور ثقافتی رابطہ ہیں۔

ثقافتی رابطہ کی بات کرتے ہوئے جناب مودی نے  عظیم اسمیا جانباز لچت بورفکن کے 400ویں سال کے موقع پر دہلی میں منعقد شاندار تقریب کی مثال دی۔ انہوں نے رانی گائیدنلیو، کاشی تمل سنگمم، سوراشٹر تمل سنگمم اور کیندارناتھ کاماکھیا کا ذکر کرتے ہوئے ثقافتی رابطے کی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہر نظریہ اور ثقافت کے درمیان رشتہ مضبوط ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے حال کے مادھو پور میلے کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرشن رکمنی کا یہ رشتہ شمالی مشرقی خطہ کو مغربی ہندوستان سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  مُگا سلک کے بعد تیج پور لیسو، جوہا رائس، بوکا چول، کاجی نیمو؛ اب گموسا کو بھی جی آئی ٹیگ مل گیا ہے۔ یہ  ہماری بہنوں کے اسمیا فن اور محنت پر مبنی صنعت کاری کو ملک کے باقی حصوں میں لے جانے کی ایک کوشش ہے۔

سیاحت کے ذریعے ہندوستان کی مختلف ثقافتوں کے بارے میں دنیا بھر میں ہو رہی گفتگو کی حقیقت کو نمایاں کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ جو سیاح ان مقامات پر جاتے ہیں وہ نہ صرف تجربہ لینے کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہیں، بلکہ ثقافت کا ایک حصہ یادوں  کی شکل میں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں حالانکہ کنیکٹیوٹی کی کمی ہمیشہ ایک مسئلہ رہی، جسے موجودہ حکومت کے ذریعے اس علاقے میں سڑک، ریل اور ہوائی کنیکٹیوٹی پر زور دے کر دور کیا جا رہا ہے۔ پچھلے 9 برسوں کے دوران کنیکٹیوٹی کی توسیع سے جڑی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطہ کے زیادہ تر گاؤوں کے لیے مجموعی سڑک کنیکٹیوٹی، نئے ہوائی اڈوں پر پہلی بار کام کاج شروع ہونے اور کمرشیل پروازیں  آپریٹ کیے جانے، منی پور اور تریپورہ میں براڈ گیج ٹرینوں کے پہنچنے، شمال مشرق میں پہلے کے مقابلے تین گنا تیزی سے نئی ریل لائنیں بچھائے جانے اور ریل لائنوں  کو ڈبل کرنے کا کام پہلے کے مقابلے تقریباً 10 گنا تیزی سے ہونے کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ آج 6000 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے پانچ ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے، جو آسام سمیت شمال مشرقی خطہ کے ایک بڑے حصے کی ترقی کو رفتار عطا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریل پہلی بار آسام کے ایک بڑے حصے میں پہنچی ہے اور ریل لائنوں کو ڈبل کرنے سے آسام کے ساتھ ساتھ منی پور، میزورم، تریپورہ اور ناگالینڈ کو آسانی سے جوڑا جا سکے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہ  مذہبی اور سیاحتی مقامات کا سفر اب آسان ہو جائے گا۔

 

وزیر اعظم نے اس دور کو یاد کیا جب وہ بوگی بیل پل اور ڈھولا سدیا بھوپین ہزاریکا پل کو قوم  کو وقف کرنے کے لیے آسام آئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ 9 برسوں کے دوران نئے پروجیکٹوں کی رفتار اور پیمانے کو نشان زد کیا۔ انہوں نے کہا کہ برہم پتر ندی پر پلوں کا نیٹ ورک گزشتہ 9 برسوں میں کیے گئے کاموں کا نتیجہ ہے اور ان پلوں کے ساتھ ساتھ آج کے اس پل پروجیکٹ سے  کھوال کوسی ریشم صنعت کو فائدہ ہوگا۔

گزشتہ 9 برسوں میں ڈبل انجن سرکار کے ذریعے سماجی رابطہ بڑھانے کی سمت میں کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے سووچھ بھارت مشن، جس کے  نتیجہ میں لاکھوں گاؤوں کھلے میں رفع حاجت  سے پاک ہو گئے، پی ایم آواس یوجنا جس نے کروڑوں لوگوں کو گھر مہیا کرانے میں مدد کی، بجلی کے لیے سوبھاگیہ یوجنا، گیس سلینڈر کے لیے اجولا یوجنا، اور نل سے پانی کی سپلائی کے لیے جل جیون مشن کی مثال دی۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا مشن اور سستے ڈیٹا کا بھی ذکر کیا جس نے شہریوں کی زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’یہ سبھی گھر، یہ سبھی کنبے  آرزومند ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہی بھارت کی طاقت ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کریں گے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے لیے اعتماد کا دھاگہ یکسانیت کے ساتھ مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار کی بے پناہ کوششوں کے نتیجہ میں آج شمال مشرق میں ہر جگہ پائیدار امن ہے۔ کئی نوجوان تشدد کا راستہ چھوڑ کر ترقی کی راہ پر چلنے لگے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ شمال مشرق میں عدم اعتماد کا احساس دور ہو رہا ہے اور دلوں کے درمیان کے فاصلے بھی مٹ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہمیں اس ماحول کو مزید آگے لے جانا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے جذبے سے آگے بڑھنا ہے۔

 

اس موقع پر، آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنٹ بسوا سرما،  مرکزی وزیر ریل جناب اشونی ویشنو،  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب رامیشور تیلی اور حکومت آسام کے وزراء بھی دیگر  اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل  کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پل اس علاقے میں  طویل عرصے سے منتظر اور انتہائی ضروری  سڑک رابطہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے ڈبروگڑھ کے نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھنال پلانٹ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی کے ذریعے ریاست کے مختلف  ریل سیکشن کو ڈبل  کرنے اور بجلی کاری سمیت پانچ ریل پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔

جن ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے، ان میں دیگارو – لومڈنگ سیکشن؛ گوری پور – ابھے پوری سیکشن؛ نیو بونگائی گاؤں – دھوپ دھارا سیکشن  کو ڈبل کرنا؛ رانی نگر جلپائی گڑی – گوہاٹی سیکشن  کی بجلی کاری؛ سینچوا – سلگھاٹ ٹاؤن اور سنچوا – میرا باڑی سیکشن کی بجلی کاری شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری کے لیے بھی ایک پروجیکٹ  کا سنگ بنیاد رکھا، جو مکمل ہونے کے بعد اس مقام پر سیاحوں کو کئی اہم سہولیات کا احساس کرائے گا۔ رنگ گھر کی تزئین کاری  پروگرام کے تحت ایک وسیع آبی ذخائر کے چاروں طرف فاؤنٹین شو کی تعمیر اور اہوم شاہی خاندان کی تاریخ کی نمائش کرنے والی سہولیات، ایڈونچرس کشتی کی سواری کے لیے جیٹی کے ساتھ ایک بوٹ ہاؤس، مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے ایک شلپ گرام،  کھانے کے شائقین کے لیے مختلف قسم کے پکوانوں وغیرہ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ شیو ساگر میں واقع رنگ گھر اہوم ثقافتوں اور روایات کی تصویر کشی کرنے والے سب سے  مشہور ڈھانچوں میں سے ایک ہے۔ اس کی تعمیر 18ویں صدی میں اہوم راجہ سورگ دیو پرمت سنہا کے ذریعے کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے آج منعقد ایک شاندار بیہو رقص پروگرام بھی دیکھا، جس کا انعقاد آسام کے بیہو رقص کو اسمیا لوگوں کی ثقافتی شناخت اور زندگی کی مخصوص نشانی کے طور پر عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایک ہی جگہ پر 10 ہزار سے زیادہ بیہو فنکار شامل ہوئے اور ایک ہی جگہ پر دنیا میں سب سے بڑے بیہو رقص کو پیش کرنے کے زمرہ میں ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس میں ریاست کے 31 ضلعوں کے فنکار شامل ہوئے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."