کئی اقدامات کو فہرست میں شامل کیا جو میئر اپنے شہروں کے احیاء نو کے لئے اٹھا سکتے ہیں
‘‘جدیدیت کے اس دور میں ہمارے شہروں کا قدیم ہونا بھی یکساں طور پر اہم ہے’’
‘‘ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم اپنے شہروں کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھیں’’
‘‘دریاؤں کو شہر کی زندگی میں مرکز ی حیثیت حاصل ہونی چاہئے، یہ آپ کے شہروں میں ایک نئی زندگی لائے گا’’
‘‘ہمارے شہر ہماری معیشت کی قوت محرکہ ہیں۔ ہمیں شہر کو ایک متحرک معیشت کا مرکز بنانا چاہیے’’
‘‘ہمارے ترقیاتی ماڈل میں ایم ایس ایم ایز کو مضبوط کرنے کے طریقے پر غور کرنے کی ضرورت ہے’’
‘‘وبائی بیماری نے گلیوں میں پھیری لگا کر سودا بیچنے والوں کی اہمیت کو ظاہر کردیا ہے۔ وہ ہمارے سفر کا حصہ ہیں۔ ہم انہیں پیچھے نہیں چھوڑ سکتے’’
‘‘میں کاشی کے لیے آپ کی تجاویز کا شکر گزار ہوں گا اور میں آپ کا پہلا طالب علم ہوں گا’’
‘‘سردار پٹیل احمد آباد کے میئر تھے اور ملک آج بھی انہیں یاد کرتا ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آل انڈیا میئرز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قدیم شہر وارانسی میں حالیہ ترقیاتی کاموں کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے اپنے اس بیان کو بھی یاد دلایا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کے زیادہ تر شہر روایتی شہر ہیں، جو روایتی انداز میں تیار ہوئے ہیں۔ جدیدیت کے اس دور میں ان شہروں کا قدیم ہونا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہمیں ورثے اور مقامی مہارتوں کو محفوظ رکھنے کا طریقہ سکھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اس  موجودہ ڈھانچے کو برباد کرنا مناسب راستہ نہیں ہے بلکہ ہمیں اس کی بحالی اور تحفظ پر زور دینا چاہیے اور یہ سب کچھ جدید دور کے تقاضوں  کو پورا کرتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے صفائی کے پروگرام چلانے کے لیے شہروں کے درمیان صحت مند مقابلے کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا کہ  اگر ان شہروں کو پہچاننے کے لیے نئے زمرے وجود میں آسکتے ہیں، جو بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے صفائی  کا ماحول پیدا کرنے کے لئے بہترین کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے صفائی کے ساتھ شہروں کو خوبصورت بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے میئر سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے شہروں کے وارڈز کے درمیان صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کریں۔

انہوں نے میئرز سے آزادی کی امرت مہوتسو سے متعلق پروگرام چلانے  کے لئے بھی کہا جیسے کہ آزادی کی جدوجہد کے تھیم والے ‘رنگولی’ مقابلے، جدوجہد آزادی پر گانوں کا مقابلہ اور لوری (لوری) مقابلہ، جن پر وزیر اعظم اپنی تقریروں اور من کی بات پروگرام میں زور دیتے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ میئروں کو چاہئے کہ وہ شہروں کی بنیاد سازی کی تاریخوں کا پتہ لگائیں اور ان  کی سالگرہ سے متعلق  تقریبات منعقد کریں۔ ندیوں والے شہروں کو دریائی تہوار (ندی اُتسو) منانا چاہیے۔ انہوں نے دریاؤں کی شان  و شوکت  کی تشہیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگ ان پر فخر کریں اور انہیں صاف ستھرا رکھیں۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘دریاؤں کو پھر سے شہر کی زندگی میں مرکزی حیثیت پر واپس لایا جانا چاہئے۔ یہ  عمل آپ کے شہروں میں ایک نئی زندگی لائے گا’’۔  انہوں نے میئرز سے کہا کہ وہ  ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کے خاتمے کے  لئے  چلائی جانے والی مہم کا از سر نو احیاء کریں۔ انہوں نے میئرز سے کہا کہ وہ  مٹی سے  سونا  بنانے کے طریقے تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارا شہر بھی صاف ستھرا اور صحت مند ہونا چاہیے، یہ ہماری کوشش ہونی چاہیے’’۔

انہوں نے میئرز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایل ای ڈی بلب ان کے شہروں کی سٹریٹ لائٹس اور گھروں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوں۔  انہوں نے  ان سے کہا کہ وہ اس کو  ایک مشن  کے طور پر اختیار کرکے آگے بڑھیں ۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ ہمیں ہمیشہ موجودہ اسکیموں کو نئے استعمال کے لیے  بروئے کار لانے اور انہیں آگے بڑھانے کے بارے میں غور وفکر کرناچاہئے۔ انہوں نے میئرز سے کہا کہ وہ شہر کے این سی سی یونٹوں سے رابطہ کریں اور شہروں کے مجسموں کو صاف کرنے کے لیے گروپ بنائیں اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے جذبے کے تحت  اہم شخصیات پر تقاریر کا اہتمام کریں۔ اسی طرح میئر اپنے شہر میں کسی جگہ کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور وہاں  پی پی پی موڈ کے ذریعے آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ ہم آہنگی میں ایک یادگار بنا سکتے ہیں۔ ‘‘ ایک ضلع ایک پروڈکٹ’’ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے میئرز سے کہا کہ وہ اپنے شہروں کی منفرد شناخت قائم کرنے کے لیے زور دیں جو شہر میں کسی منفرد پروڈکٹ یا جگہ سے فروغ پائے۔ وزیر اعظم نے ان سے شہری زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے عوام دوست سوچ پیدا کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میئروں سے کہا کہ انہیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے شہر میں ہر سہولت  سوگمیا بھارت ابھیان- قابل رسائی بھارت مہم کے مطابق معمر افراد کی مددگار  ہونی چاہئے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر ہماری معیشت کو رفتار بخشنے والی طاقت ہیں۔ ہمیں شہر کو ایک متحرک معیشت کا مرکز بنانا چاہیے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایک ایسا جامع نظام بنائیں جہاں تمام سہولیات بیک وقت دستیاب ہوں تاکہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے جو اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کاباعث بن سکے اور انہیں فروغ بھی دے سکے۔

وزیر اعظم نے ہمارے ترقیاتی ماڈل میں ایم ایس ایم ایز کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ گلیوں میں  پھیری لگا کر سودا بیچنے والے  لوگ ہمارے اپنے  ترقیاتی سفر کا حصہ ہیں، ہم ہر لمحہ ان کی مشکلات پر نگاہ رکھیں گے ۔ ان کے لیے ہم پی ایم سوانیدھی یوجنا لائے ہیں۔ یہ منصوبہ بہت اچھا ہے۔ اپنے شہر میں ان افراد کی  ایک فہرست بنائیں اور انہیں موبائل فون پر لین دین کرنا سکھائیں۔ اس سے ان کے لئے بہت نرم  اور آسان شرائط پر بینک سے ملنے والی امداد کی راہ ہموار ہوگی’’۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران ان لوگوں کی اہمیت پورے طور پر واضح ہو کر سب کے سامنے آچکی ہے۔

وزیر اعظم نے کاشی کی ترقی کے لیے میئروں سے اپنے تجربات پر مبنی تجاویز دینے کی درخواست کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘میں آپ کی تجاویز کا مشکور ہوں گا اور میں آپ کا پہلا طالب علم ہوں گا’’۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ‘‘ سردار پٹیل احمد آباد کے میئر تھے اور ملک انہیں آج بھی یاد کرتا ہے۔ میئر کا عہدہ ایک بامعنی سیاسی کیریئر کے لیے ایک سیڑھی ثابت ہو سکتا ہے جہاں آپ اس ملک کے لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں”، ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi