’’بھگوان کرشن کے چرنوں میں نمن کرتے ہوئے آپ سبھی کو ، سبھی اہل وطن کو گیتا جینتی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ‘‘
’’میں سدگرو سداپھل دیو جی کو نمن کرتا ہوں، ان کی روحانی موجودگی کو سلام کرتا ہوں‘‘
’’ہمارا ملک اتنا انوکھا ہے کہ ، یہاں جب بھی وقت ناسازگار ہوتا ہے کوئی نہ کوئی سنت وقت کی دھار کو موڑنے کے لئے پیدا ہوجاتا ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جس کی آزادی کے سب سے بڑے ہیرو کو دنیا مہاتما بلاتی ہے‘‘
’’جب ہم بنارس کی ترقی کی بات کرتے ہیں ، تو اس سے پورے بھارت کی ترقی کا روڈمیپ بھی بنتا ہے‘‘
’’ قدیم روایت کو سمیٹے ہوئے جدت کو اپناکر بنارس ملک کو نئی سمت دے رہا ہے ‘‘
’’آج ملک کے مقامی کاروبار-روزگار کو، پروڈکٹس کو طاقت دی جارہی ہے ، لوکل کو گلوبل بنایا جارہا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے اُمرہا گرام میں سوروید مہامندر دھام میں سدگرو سداپھل دیو وہنگم یوگ سنستھان کی 98 ویں سالگرہ پر منعقد ایک عوامی تقریب میں حصہ لیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کل کاشی میں مہادیو کے چرنوں میںعالیشان 'وشوناتھ دھام'  کو نذر کرنےکے موقع کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ،’’ کاشی کی توانائی  دائمی تو ہے ہی ، یہ  نئی جہات  بھی لیتی رہتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے گیتا جینتی کے مبارک موقع پر بھگوان کرشنا کے چرنوں میں نمن بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا ، ’’ آج گیتا جینتی کا مبارک موقع ہے۔ آج کے ہی دن کروکشیتر کے میدان جنگ میں جب فوجیں آمنے سامنے تھیں ، انسانیت کو یوگ، روحانیت اور پرمارتھ کا مطلق گیان ملا تھا۔ اس موقع پر بھگوان کرشن کے چرنوں میں نمن کرتے ہوئے آپ سبھی کو ، سبھی اہل وطن کو گیتا جینتی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے سدگرو سداپھل دیوجی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہا ،’’میں سدگرو سداپھیل دیو جی کو نمن کرتا ہوں، ان کی روحانی موجودگی کو سلام کرتا ہوں۔ میں شری سواتنتردیوجی مہاراج اور شری وگیان دیوجی مہاراج کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،جو اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، نئی توسیع دے رہے ہیں۔ ‘‘ وزیراعظم نے جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات کو یاد کیا اور مشکل وقت میں سنتوں کے نمودار ہونے کے بھارت کے ٹریک ریکارڈ پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ،’’ ہمارا ملک اتنا بے نظیر ہے کہ یہاں جب بھی وقت ناسازگار ہوتا ہے  کوئی نہ کوئی سنت وقت کی دھار کو موڑنے کے لئے نمودار ہوجاتا ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جس کی آزادی کے سب سے بڑے ہیرو کو دنیا مہاتما بلاتی ہے۔ ‘‘

وزیراعظم نے کاشی  کے جلال  اور اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ بنارس جیسے شہروں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی  آرٹ، انٹرپرینورشپ  کی بھارت کی شناخت کے بیجوں کو محفوظ رکھا ہے۔ جہاں بیج ہوتا ہے ، درخت وہیں سے پھیلنا شروع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ، اور اسی لئے آج جب ہم بنارس کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو اس سے پورے بھارت کی ترقی کا روڈ میپ بھی بنتا ہے۔

کاشی کے دو روزہ دورے پر آئے وزیراعظم  کل دیر رات شہر  کے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کرنے کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے بنارس میں ہورہے ترقیاتی کام میں اپنی مسلسل شراکت داری کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا، ’’ کل رات 12 بجے کے بعد جیسے ہی مجھے موقع ملا ، میں پھر نکل پڑا تھا ، اپنی کاشی میں جو کام جاری ہیں، جو کام کیا گیا ہے، ان کو دیکھنے کے لئے ۔‘‘ گدولیا میں جو  زیبائش  کا کام ہوا ہے ، دیکھنے لائق بنا ہے۔ وہاں کتنے ہی لوگوں سے میری بات چیت ہوئی ، میں نے مدوادیہ میں بنارس ریلوے اسٹیشن بھی دیکھا، اس اسٹیشن کی بھی اب کایاپلٹ ہوچکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ، قدیم روایت کو سمیٹے ہوئے جدت کو اپناکر بنارس ملک کو نئی سمت دے رہا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے آج کہا کہ جدوجہدآزادی کے وقت سدھ گرو  نے ہمیں سودیشی کا منتر دیا تھا۔ آج اسی جذبہ میں ملک نے اب ’ آتم نربھر بھارت مشن‘ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے مقامی کاروبار روزگار کو ،مصنوعات کو طاقت دی جارہی ہے ، لوکل کو گلوبل بنایا جارہا ہے۔

اپنے خطاب میں ، وزیراعظم نے ’سب کا پریاس‘ کے جذبے کے ساتھ ، سبھی سے کچھ سنکلپ کرنے کی درخواست کی۔ میں آج آپ سبھی سے کچھ سنکلپ لینے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ یہ سنکلپ ایسے ہونے چاہئیں جس میں سدگرو کے سنکلپوں کی سدھی ہو اور جس میں ملک کی آرزو ئیں بھی شامل ہوں۔ یہ ایسے سنکلپ ہوسکتے ہیں جنہیں اگلے دو سال میں رفتار دی جائے، ملک کر پورا کیا جائے ۔ جیسے ایک سنکلپ ہوسکتا ہے  - ہمیں بیٹی کو پڑھانا ہے، اس کا اسکل ڈیولپمنٹ بھی کرنا ہے۔ اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ جو لوگ سماج میں ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں ، وہ ایک دو غریب بیٹیوں کی ہنرمندی کے فروغ کی بھی ذمہ داری اٹھائیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا ، ایک اور سنکلپ ہوسکتا ہے پانی بچانے کے تعلق سے۔ ہمیں اپنی ندیوں کو ، گنگا جی کو، سبھی آبی وسائل کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.