وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریباً 17000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا اور قوم کے نام وقف کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز ماں وِدھیا واسینی اور بہادری کی سرزمین کو نمن کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے دوروں اور یہاں کے لوگوں کے پیار کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے 30 لاکھ سے زیادہ پنچایت کے نمائندوں کی ورچوئل موجودگی کو نوٹ کیا اور کہا کہ یہ بھارتی جمہوریت کی دلیرانہ تصویر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہاں موجود ہر ایک کے کام کا دائرہ مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر کوئی ملک کی خدمت کے ذریعے شہریوں کی خدمت کے مشترکہ مقصد کے لئے کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پنچایتیں گاؤوں اور غریبوں کے لئے حکومت کی اسکیموں کو پوری لگن کے ساتھ نافذ کر رہی ہیں۔
پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے ای - گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پنچایتوں کے کام میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی کے لئے ریلوے، مکان، پانی اور روزگار کے حوالے سے 35 لاکھ سوامتوا پراپرٹی کارڈ اور 17000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔
آزادی کے امرت کال میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری پوری لگن کے ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے بھارت کے دیہاتوں میں سماجی نظام، معیشت اور پنچایتی راج کے نظام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نشاندہی کی کہ موجودہ حکومت اپنی جگہ پر ایک مضبوط نظام بنانے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ پچھلی حکومتیں ، جو پنچایتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی تھیں ، 2014 ء سے پہلے سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی کوششوں کے فقدان پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ مالیاتی کمیشن نے 70،000 کروڑ روپئے سے بھی کم گرانٹ دی ، جو کہ ملک کے پیمانے پر غور کریں تو معمولی رقم تھی، لیکن 2014 ء کے بعد اس گرانٹ کو 2 لاکھ کروڑ سے زیادہ تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2014 ء سے ایک دہائی قبل محض 6,000 پنچایت بھون تعمیر کئے گئے تھے ، جب کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں 30,000 سے زیادہ پنچایت بھون تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 70 سے کم گرام پنچایتیں آپٹیکل فائبر سے مربوط تھیں لیکن موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 2 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کے پاس آپٹیکل فائبر کنکٹیویٹی ہے ۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کے بعد پچھلی حکومتوں کے ذریعہ موجودہ پنچایتی راج نظام میں دکھائے گئے اعتماد کی کمی کو بھی اجاگر کیا۔ مہاتما گاندھی کے ان الفاظ کو یاد کرتے ہوئے کہ ’’ بھارت اپنے گاؤو ں میں رہتا ہے‘‘ ، وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ پچھلی حکومت نے بمشکل ان کے نظریے پر کوئی توجہ نہیں دی ، جس کے نتیجے میں پنچایتی راج ادارے کئی دہائیوں تک نظر انداز کئے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج پنچایتیں بھارت کی ترقی کی قوت بن کر سامنے آ رہی ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’ گرام پنچایت وکاس یوجنا پنچایتوں کو مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد کر رہی ہے ۔ ‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دیہات اور شہروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں پنچایتوں کو اسمارٹ بنایا جا رہا ہے۔ پنچایتوں کے ذریعے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے امرت سروور کی مثال دی ، جہاں سائٹس کے انتخاب اور پروجیکٹ کی تکمیل جیسے مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے جی ای ایم پورٹل پنچایتوں کے ذریعے خریداری کو آسان اور شفاف بنائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی کاٹیج انڈسٹری اپنی فروخت کے لئے ایک مضبوط راستہ تلاش کرے گی۔
وزیر اعظم نے پی ایم سوامیتوا اسکیم میں ٹیکنالوجی کے فائدے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے گاؤوں میں جائیداد کے حقوق کا منظر بدل رہا ہے اور تنازعات اور قانونی چارہ جوئی کم ہو رہی ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کے لئے جائیداد کی دستاویزات کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 75 ہزار دیہات میں پراپرٹی کارڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس سمت میں اچھے کام کے لئے مدھیہ پردیش حکومت کی ستائش کی۔
چھندواڑہ کی ترقی سے لاتعلقی کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بعض سیاسی جماعتوں کی سوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے آزادی کے بعد دیہی علاقوں کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کرکے دیہی غریبوں کا اعتماد توڑا ہے ۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ دیہات کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے سے ، جہاں ملک کی نصف آبادی رہتی ہے، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 ء کے بعد سے دیہی معیشت، دیہات میں سہولیات اور دیہات کے مفاد کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجوولا اور پی ایم آواس جیسی اسکیموں نے گاؤوں میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4.5 کروڑ گھروں میں سے پی ایم اے وائی کے 3 کروڑ گھر دیہی علاقوں میں ہیں اور وہ بھی زیادہ تر خواتین کے نام پر ہیں ۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت تعمیر ہونے والے ہر گھر کی لاگت 1 لاکھ سے زیادہ ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کی کروڑوں خواتین کو ’ لکھ پتی دِیدی ‘ بنا کر ، ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج 4 لاکھ سے زیادہ خاندانوں نے پکے گھروں میں گریہہ پرویش کیا ہے اور ان بہنوں کو مبارکباد دی ، جو اب گھر کی مالکن بن چکی ہیں۔
وزیر اعظم نے پی ایم سوبھاگیہ یوجنا پر بھی بات کی اور بتایا کہ جن 2.5 کروڑ گھروں کو بجلی ملی ہے ، ان میں سے زیادہ تر گھر دیہی علاقوں کے ہیں اور ہر گھر جل یوجنا کے نتیجے میں 9 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں میں نل کے ذریعے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مدھیہ پردیش میں تقریباً 60 لاکھ گھروں میں پانی کے کنکشن ہیں ، جو پہلے صرف 13 لاکھ تھے۔
بنکوں اور بنک کھاتوں تک رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ زیادہ تر دیہی آبادی کے پاس نہ تو بنک کھاتے تھے اور نہ ہی انہوں نے بنکوں سے کوئی خدمات حاصل کی تھیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں مالی امداد فیض کنندگان کو بھیجی جاتی تھی ، جو اُن تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لی جاتی تھی ۔ جن دھن یوجنا پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ دیہاتوں کے 40 کروڑ سے زیادہ باشندوں کے لئے بینک کھاتے کھولے گئے اور انڈیا پوسٹ آفس کے ذریعے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے بینکوں کی رسائی کو وسیع کیا گیا۔ انہوں نے بینک متروں اور تربیت یافتہ بنک سکھیوں کی مثال بھی دی ، جو دیہات کے لوگوں کی ہر کام میں مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ کاشتکاری ہو یا کاروبار۔
پچھلی حکومتوں کے ذریعہ بھارت کے دیہاتوں کے ساتھ ہونے والی بڑی ناانصافی پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ دیہاتوں پر پیسہ خرچ کرنے سے گریز کیا گیا کیونکہ دیہات کو ووٹ بینک نہیں سمجھا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ حکومت نے ہر گھر جل یوجنا پر 3.5 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کر کے گاؤں کی ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں ، پی ایم آواس یوجنا پر لاکھوں کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ آبپاشی کے پروجیکٹوں کو ، جو کئی دہائیوں سے ادھورے پڑے تھے ، انہیں مکمل کرنے کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں اور پی ایم گرامین سڑک ابھیان پر ہزاروں کروڑ روپئے خرچ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت حکومت نے کسانوں کے بینک کھاتوں میں تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپئے براہ راست منتقل کئے ہیں ، جہاں مدھیہ پردیش کے تقریباً 90 لاکھ کسانوں کو ، اس اسکیم کے حصے کے طور پر 18,500 کروڑ روپئے ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ریوا کے کسانوں کو بھی اس فنڈ سے تقریباً 500 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں ۔ ‘‘ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایم ایس پی میں اضافے کے علاوہ ہزاروں کروڑ روپئے دیہاتوں تک پہنچے ہیں، جب کہ کورونا کے دور میں، حکومت 3 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت سے پچھلے تین سالوں سے غریبوں کو مفت راشن فراہم کر رہی ہے۔
مدرا یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت صرف گزشتہ برسوں میں 24 لاکھ کروڑ روپئے کی امداد فراہم کرکے گاؤں میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں نے گاؤں میں اپنا روزگار شروع کر دیا ہے ، جہاں خواتین استفادہ کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ پچھلے 9 سالوں میں 9 کروڑ خواتین خود امدادی گروپوں میں شامل ہوئی ہیں ، جن میں مدھیہ پردیش کی 50 لاکھ سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں اور حکومت ہر ایک کو بغیر بینک گارنٹی کے 20 لاکھ روپئے تک کا قرض فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہر ضلع میں ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کئے گئے ’ دیدی کیفے ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب خواتین بہت سی چھوٹے پیمانوں کی صنعتوں کی کمان سنبھال رہی ہیں ۔ جناب مودی نے مدھیہ پردیش کی خواتین کی قوت کو مبارکباد دی اور بتایا کہ گزشتہ پنچایتی انتخابات میں خود امدادی گروپوں سے وابستہ تقریباً 17,000 خواتین پنچایت نمائندوں کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔
آج شروع کئے گئے ’سماویشی ابھیان‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب کا وکاس کے ذریعے وکست بھارت کے حصول کے لئے ایک مضبوط پہل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہر پنچایت، ہر ادارے، ہر نمائندے، ملک کے ہر شہری کو ترقی یافتہ بھارت کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ یہ تبھی ممکن ہے ، جب ہر بنیادی سہولت 100 فی صد مستفیدین تک جلدی اور بغیر کسی امتیاز کے پہنچ جائے ۔ ‘‘
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پنچایتوں کو زراعت کے نئے نظام کے بارے میں بیداری پھیلانا ہو گی۔ انہوں نے خاص طور پر قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں، ماہی گیروں اور مویشی پالنے کی پہل میں پنچایتوں کا بڑا کردار ہے۔ جب آپ ترقی سے متعلق ہر سرگرمی میں حصہ لیں گے تو قوم کی اجتماعی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لئے توانائی بنے گا۔
آج کے پروجیکٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے چھندواڑہ-نین پور-منڈلا فورٹ ریل لائن کی برق کاری کا ذکر کیا ، جس سے اس خطے کے لوگوں کو دلّی-چنئی اور ہاوڑہ-ممبئی کو مربوط کرکے مزید آسان بنایا جائے گا ، اس سے قبائلی آبادی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ان نئی ٹرینوں کا بھی تذکرہ کیا ، جنہیں آج چھندواڑہ-نین پور کے لئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ بہت سے قصبوں اور دیہاتوں کو ، ان کے ضلع ہیڈکوارٹر چھندواڑہ، سیونی سے براہ راست جوڑا جائے گا اور ناگپور اور جبل پور جانا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے خطے میں متنوع جنگلی حیات کا ذکر کیا اور کہا کہ رابطے میں اضافے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ یہ ڈبل انجن والی حکومت کی قوت ہے ۔ ‘‘
اپنے خطاب کے اختتام کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے ’ من کی بات ‘ پروگرام کے لئے دکھائی جانے والی محبت اور حمایت کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا ، جس کی اس اتوار کو 100 قسطیں مکمل ہو رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے من کی بات میں مدھیہ پردیش کے لوگوں کی مختلف کامیابیوں کے تذکرے پر روشنی ڈالی اور ہر ایک سے 100ویں ایپی سوڈ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب گری راج سنگھ، مرکزی وزرائے مملکت جناب فگن کلستے، سادھوی نرنجن جیوتی، شری کپل موریشور پاٹل ، ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتِ مدھیہ پردیش کے وزراء اس موقع پر دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے ۔
پس منظر
وزیر اعظم نے قومی پنچایتی راج دن کے جشن میں شرکت کی اور ملک بھر میں تمام گرام سبھا اور پنچایتی راج اداروں سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے ایک مربوط ای - گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کیا۔ ای گرام سوراج – گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس انضمام کا مقصد پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنانا ہے۔
حکومت کی اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کی شرکت کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، وزیر اعظم نے ’’ ترقی کی جانب ساجھے قدم ‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ۔ اس مہم کا موضوع جامع ترقی ہو گا، جس میں آخری میل تک پہنچنے پر توجہ دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے تقریباً 35 لاکھ سوامیتوا پراپرٹی کارڈز بھی استفادہ کنندگان کو حوالے کئے۔ اس پروگرام کے بعد، ملک میں سوامیتوا اسکیم کے تحت تقریباً 1.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے گئے، جن میں یہاں تقسیم کئے گئے کارڈ بھی شامل ہیں۔ ’ سب کے لئے مکان ‘ حاصل کرنے کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے ’ گریہہ پرویش ‘ کے لئے ایک پروگرام میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے تقریباً 2300 کروڑ روپئے کی لاگت سے مختلف پروجیکٹوں کے لئے سنگِ بنیاد رکھا اور ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ مدھیہ پردیش میں 100 فی صد ریل الیکٹریفیکیشن کے ساتھ ساتھ مختلف ڈبلنگ، گیج کنورژن اور برق کاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے گوالیار اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت تقریباً 7000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
देश की ढाई लाख से अधिक पंचायतों को, राष्ट्रीय पंचायती राज दिवस की बहुत-बहुत शुभकामनाएं: PM @narendramodi pic.twitter.com/srdROkwBdW
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
आजादी के इस अमृतकाल में, हम सभी देशवासियों ने विकसित भारत का सपना देखा है और इसे पूरा करने के लिए दिन रात मेहनत कर रहे हैं। pic.twitter.com/tyHuErJ10j
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
2014 के बाद से, देश ने अपनी पंचायतों के सशक्तिकरण का बीड़ा उठाया है और आज इसके परिणाम नजर आ रहे हैं। pic.twitter.com/NPv7TTTw5E
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
डिजिटल क्रांति के इस दौर में अब पंचायतों को भी स्मार्ट बनाया जा रहा है। pic.twitter.com/XKhh2XKN2l
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
देश के गावों को जब बैंकों की ताकत मिली है, तो खेती-किसानी से लेकर व्यापार कारोबार तक, सब में गांव के लोगों की मदद हो रही है। pic.twitter.com/jPYn6wifQA
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
विकसित भारत के लिए देश की हर पंचायत, हर संस्था, हर प्रतिनिधि, हर नागरिक को जुटना होगा। pic.twitter.com/UEK7dmhIGX
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023
हमारी पंचायतें, प्राकृतिक खेती को लेकर जनजागरण अभियान चलाएं। pic.twitter.com/bmdW1L1rbt
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2023