یوکرین کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات

Published By : Admin | September 24, 2024 | 03:57 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  23 ستمبر 2024 کو نیویارک میں مستقبل کے سربراہی  اجلاس  کے موقع پر یوکرین کے صدر عزت مآب مسٹر ولادیمیر زیلینسکی  کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

 

 دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے یوکرین کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن کی راہ پر آگے بڑھنے کےطریقے پرگفتگو بھی ان کی بات چیت میں نمایاں رہی۔

وزیر اعظم نے سفارت کاری اور بات چیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کی مشغولیت کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کے حق میں ہندوستان کے واضح، مستقل اور تعمیری نقطہ نظر کااعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنازعہ کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے اپنے ذرائع سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

 تین ماہ سے کم عرصے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage