وزیراعظم نے روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | October 22, 2024 | 22:42 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو آج کزان میں روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب وولادیمیر پوتن  سے ملاقات کی۔اس سال یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنما جولائی 2024 میں 22ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لیے ماسکو میں ملے تھے۔

 

وزیراعظم نے 16ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر  صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برکس کی روسی صدارت  اور کثیرجہتی کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور عالمی طرز حکمرانی میں  اصلاحات کو آگے بڑھانے میں اس  کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی معاملات پر بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کی آئندہ میٹنگ کا خیرمقدم کیا، جو نومبر 2024 میں نئی ​​دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔

 

قائدین نے کثیرجہتی فورموں بالخصوص برکس میں بھارت-روس شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین میں جاری تنازع سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری تنازعات کے حل میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔ ان دونوں ملکوں میں نمایاں ترقی  جاری ہے اور انھوں نے  جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں لچیلےپن  کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اگلے سال  23ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لیے صدر پوتن کوبھارت  کے دورے کے لیے مدعو کیا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."