وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نادیلا سے ملاقات کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور اختراع میں بھارت کی جدوجہد ، تکنیک کی قیادت والی پیشرفت کے دور میں فروغ پا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا؛
’’ستیہ نادیلا آپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ٹیکنالوجی اور اختراع میں بھارت کی جدوجہد ، تکنیک کی قیادت والی پیشرفت کے دور میں فروغ پا رہی ہیں۔ ہمارے نوجوان اُن خیالات کے حامل ہیں جن میں کرۂ ارض کو تبدیل کرنے کے تمام امکانات موجود ہیں‘‘۔
Glad to have met you @satyanadella. India's strides in technology and innovation are ushering in an era of tech-led growth. Our youth is filled with ideas which have the potential to transform the planet. https://t.co/aFqYM1QI6I
— Narendra Modi (@narendramodi) January 5, 2023