وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریو ڈی جینیریو میں جی-ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ناروے کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انڈیا-یوروپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن- ٹریڈ اینڈ اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (انڈیا-ای ایف ٹی اے-ٹی ای پی اے) پر دستخط دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل تھا،دونوں رہنماؤں  نے ای ایف ٹی اے ممالک بشمول ناروے سے ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 

 

دو طرفہ بات چیت میں نیل گوں  معیشت، قابل تجدید توانائی، گرین  ہائیڈروجن، شمسی اور بادی توانائی سے متعلق منصوبے، جیوتھرمل توانائی، گرین شپنگ، کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج (سی سی یو ایس)، ماہی گیری، خلائی اور آرکٹک جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet

Media Coverage

Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23دسمبر 2024
December 23, 2024

PM Modi's Rozgar Mela – Youth Appreciate Job Opportunities

Citizens Appreciate PM Modi Vision of Sabka Saath, Sabka Vikas