وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے انڈیا-کیرکوم سمٹ کے موقع پر گریناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈکن مچل سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم مچل کو کیرکوم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دوسرے انڈیا-کیرکوم سمٹ میں بات چیت کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے ان کی قیادت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، صحت کی دیکھ بھال، استعداد سازی اور موسمیاتی تبدیلی کی مزاحمتی حکمت عملی کے شعبوں میں ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم مچل نے وبا کے دوران ویکسین کی حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی جنوب کی قیادت میں بھارت کی خدمات کو سراہا۔
The Prime Minister of Grenada, Mr. Dickon Mitchell and I had a fruitful meeting. We agreed to strengthen bilateral cooperation in IT, healthcare, education and agriculture. Also appreciated his efforts in hosting the 2nd India-CARICOM Summit. pic.twitter.com/fQHCLhxg72
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2024