وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو دوسری انڈیا-کیریکام سربراہ کانفرنس کے موقع پر بہاماس کے وزیر اعظم جناب فلپ ڈیوس سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، سبز شراکت داری اور عوام سے عوام کے رابطوں کے بارے میں نتیجہ خیز اور ثمرآور بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت کی جانب سے دیئے جانے والے ایک ملین امریکی ڈالر کی امداد کے ساتھ یو این ڈی پی کی طرف سے نافذ کئے جانے والے اباکو ہریکین شیلٹر پروجیکٹ میں جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Had a very good meeting with the Prime Minister of The Bahamas, Mr. Philip Brave Davis. During our talks, we reviewed the full range of bilateral ties between our nations, notably in trade, culture, climate change and more. @HonPhilipEDavis pic.twitter.com/Y1UbhUiRva
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2024