وزیر اعظم نریندر مودی نےآج وینٹین میں لاؤ پیپلز ریولشنری پارٹی(ایل پی آر پی)کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور لاؤ پی ڈی آر کے صدر عزت مآب تھونگ لانگ سیسولتھ سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے لیے صدر سیسولتھ کو مبارکبادپیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نےاس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہندوستان-لاؤس عصری شراکت داری قدیم تہذیبی رشتوں میں گہرائی سےمنسلک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری، ورثے کی بحالی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 2024 میں ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے 10سال مکمل ہو رہے ہیں، وزیر اعظم نے لاؤس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید رفتار دینے میں اپنی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئی نالندہ یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع کے ذریعے عوام سے عوام کےمابین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر سیسولتھ نےطوفان یاگی کی وجہ سے آئے سیلاب کے تناظر میں لاؤ پی ڈی آر کے لیے ہندوستان کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاؤس کی جانب سے سے دی گئی حمایت کے لیے صدر سیسولتھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
Had extensive deliberations with President Thongloun Sisoulith of Lao PDR. We reviewed the full range of bilateral ties between our nations. Talked about the extensive cultural cooperation in particular, and how it has brought our societies even closer. Complimented him and the… pic.twitter.com/B82kKpHptC
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2024
ໄດ້ມີການປຶກສາຫາລືຢ່າງເປີດກວ້າງກັບ ພະນະທ່ານ ທອງລຸນ ສີສຸລິດ ປະທານປະເທດ ຂອງ ສປປ ລາວ. ພວກເຮົາໄດ້ທົບທວນຄືນສາຍພົວພັນສອງຝ່າຍຢ່າງຮອບດ້ານ ລະຫວ່າງປະເທດຂອງພວກເຮົາ. ໄດ້ມີການໂອ້ລົມ ໂດຍສະເພາະການຮ່ວມມືທາງດ້ານວັດທະນະທຳ, ແລະ ການຮ່ວມມືດັ່ງກ່າວເຮັດໃຫ້ສັງຄົມຂອງພວກເຮົາມີຄວາມໃກ້ຊິດກັນຫຼາຍຂື້ນ.… pic.twitter.com/PgiH9zwBeT
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2024