وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔
وزیر اعظم نے صدر سبیانتو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سیکورٹی، کنکٹی ویٹی، سیاحت، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا ذکر کیا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل کرنے جارہے ہیں اور اس موقع کو شایان شان اندازمیں منانے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جی-20 کے اندر اپنے قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے آسیان سمیت کثیر فریقی اور کثیر جہتی میدانوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا۔
Delighted to meet President Prabowo Subianto during the G20 Summit in Brazil. This year is special as we are marking 75 years of India-Indonesia diplomatic relations. Our talks focussed on improving ties in commerce, security, healthcare, pharmaceuticals and more.@prabowo pic.twitter.com/52fO0qlt3y
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
Senang sekali bertemu dengan Presiden Prabowo Subianto selama KTT G20 di Brasil. Tahun ini sangat istimewa karena kita merayakan 75 tahun hubungan diplomatik India-Indonesia. Pembicaraan kami berfokus pada peningkatan hubungan di bidang perdagangan, keamanan, kesehatan, farmasi,… pic.twitter.com/tUkXOnnLNT
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024