وزیراعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | November 19, 2024 | 05:26 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔  جنوری میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے صدر میکرون کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے دورے اور جون میں اٹلی میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے بعد، اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔

 

میٹنگ کے دوران، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تصدیق کی، جس کا خاکہ ہورائزن 2047 روڈ میپ اور دیگر دو طرفہ اعلانات میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے دفاع، خلائی اور سول نیوکلیئر توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی تعریف کی اور اسٹریٹجک خود مختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو تقویت دینے کے لیے اسے مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے نیشنل میوزیم پروجیکٹ پر تعاون کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تعلقات کو مضبوط کرنے ، بشمول ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پر انڈیا -فرانس کی شراکت داری کی ستائش کی ۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے فرانس میں آئندہ اے آئی ایکشن سمٹ کے انعقاد کے لیے صدر میکرون کی پہل کا خیرمقدم کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے ہند-بحرالکاہل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات و  مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالطرفہ تعاون کی بحالی اور اصلاح کے لیے مل کر کام کرنے اور ایک مستحکم بین الاقوامی نظم کی تعمیر میں مدد  کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi