وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو جاپان کے ہیروشما میں کواڈ لیڈران کی تیسری شخصی سربراہ کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ شرکت کی۔

قائدین نے ہند-بحرالکاہل میں پیش رفت کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی جس نے ان کی مشترکہ جمہوری اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی تصدیق کی۔ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے وژن کی رہنمائی میں، انھوں نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ’کواڈ لیڈران کا  وژن اسٹیٹمنٹ – ہند-بحرالکاہل کے لیے پائیدار شراکت دار‘ جاری کیا،جو ان کے اصولی نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔

 ہند-بحرالکاہل کی لچک اور خوشحالی کو مضبوط کرنے کے لیے رہنماؤں نے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا جو خطے کی ترقی کی ترجیحات کی تکمیل کریں گے:

A. صاف توانائی کی سپلائی چینز کی پہل جو تحقیق و ترقی میں سہولت فراہم کرے گی اور ہند-بحرالکاہل کی توانائی کی منتقلی میں معاونت کرے گی۔ اس کے علاوہ، صاف توانائی کی سپلائی چینز کے کواڈ اصولوں کو منظوری دی گئی تاکہ صاف توانائی کی سپلائی چین کی ترقی پر خطے کے ساتھ بات چیت کی رہنمائی کی جا سکے۔

B. خطے میں پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز کو ان کے ممالک میں پائیدار اور قابل عمل بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن، تعمیر اور ان کا انتظام کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے’کواڈ انفراسٹرکچر فیلوشپ پروگرام‘۔

C. ان اہم نیٹ ورکس کو محفوظ اور متنوع بنانے کے لیے زیر سمندر کیبل کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، بچھانے اور دیکھ بھال میں کواڈ کی اجتماعی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ’کیبل کنیکٹویٹی اور لچک کے لیے شراکت داری‘۔

 

D. پلاؤ میں چھوٹے پیمانے پر او آر اے این، جو بحرالکاہل کے علاقے میں پہلی ہے، کی تعیناتی کے لیے کواڈ سپورٹ۔ انہوں نے اوپن، انٹرآپریبل اور محفوظ ٹیلی کام پلیٹ فارموں میں صنعت کی سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے او آر اے این سکیورٹی رپورٹ بھی جاری کی۔

. کواڈ انویسٹرز نیٹ ورک کو نجی شعبے کی قیادت والے پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاکہ اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکے۔

F. لیڈروں نے بحری شعبے میں ہند-بحرالکاہل  شراکت داری سے متعلق آگاہی کی پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جس کا اعلان گزشتہ سال ٹوکیو میں ان کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوب مشرق اور بحرالکاہل میں شراکت داروں کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک جاری ہے اور جلد ہی بحر ہند کے علاقے میں شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا۔

رہنماؤں نے اقوام متحدہ، اس کے چارٹر اور اس کی ایجنسیوں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کی رکنیت میں توسیع کے ذریعے کثیرالجہتی نظام کو مضبوط اور اصلاحات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے کواڈ کے تعمیری ایجنڈے کو مستحکم کرنے اور خطے کے لیے ٹھوس نتائج کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ قائدین نے اپنی باقاعدہ بات چیت جاری رکھنے اور کواڈ بات چیت کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے کواڈ لیڈروں کو 2024 میں اگلی کواڈ سربراہ کانفرنس کے لیے ہندوستان آنے کی دعوت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”