وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے20 نومبر کو دوسرے ہندوستان- کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فلپ جے پیئرکے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ۔
رہنماؤں نےمتعدد امورپردوطرفہ تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا، جن میں صلاحیت سازی ، تعلیم، صحت، قابل تجدید توانائی، کرکٹ اور یوگا شامل ہیں۔ وزیر اعظم پیئر نے ہندوستان-کیریکوم شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے7 نکاتی منصوبے کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر چھوٹے جزیرائی ملکوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں اور لچک کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔
Met the Prime Minister of Saint Lucia, Mr. Philip J. Pierre. We discussed ways to boost trade linkages. We also talked about enhancing ties in sectors like healthcare, pharma, energy, sports and more.@PhilipJPierreLC pic.twitter.com/Cc3FZ1cVQp
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2024