وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 8 ستمبر 2023 کو دہلی میں جی-20 چوٹی اجلاس کے موقع پر ماریشس کے وزیراعظم عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم جگنتھ نے ’مہمان ملک کے طور پر جی -20 میں حصہ لینے کے لئے ماریشس کو بھیجے گئے خصوصی دعوت نامے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ہندستان کی صدارت میں جی -20 کے مختلف ورکنگ گروپس اور وزارتی سطحی میٹنگوں میں ماریشس کی سرگرم شراکت داری کی ستائش کی۔
دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جی-20 پروگراموں پر مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے ہندستان اور ماریشس کے مابین کثیر رخی باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پچھلے سال تیس سے زیادہ وفود کے دورے اور 23 دو فریقی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ باہمی تبادلے کی تیز رفتاری کو نوٹ کیا۔
وزیراعظم جگنتھ نے چندریان-3 مشن کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد دی اور خلائی شعبےمیں دونوں فریقین کے درمیان آگے کے تعاون کی امید ظاہر کی۔
PM @KumarJugnauth and I had a very good meeting. This is a special year for India-Mauritius relations as we mark 75 years of diplomatic ties between our nations. We discussed cooperation in sectors like infrastructure, FinTech, culture and more. Also reiterated India's commitment… pic.twitter.com/L6BDSpIAIV
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
PM @narendramodi met PM @KumarJugnauth of Mauritius, a key partner integral to India’s vision SAGAR. Both leaders enthusiastically acknowledged the significant enhancement of the India-Mauritius bilateral relationship, commemorating its remarkable 75th anniversary this year. pic.twitter.com/y0vCNQ9Fk1
— PMO India (@PMOIndia) September 8, 2023