ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔
پی ایم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کا ذکرمن کی بات ہیش پروگرام کے دوران ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے لگاؤکے لئے کیا تھا۔ ان کی ٹیم نے سنسکرت میں رامائن کی جھلکیاں پیش کیں۔ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے ۔
Met Jonas Masetti and his team. I had mentioned him during one of the #MannKiBaat programmes for his passion towards Vedanta and the Gita. His team presented glimpses of the Ramayan in Sanskrit. It is commendable how Indian culture is making an impact all over the world. pic.twitter.com/4Voy0OKt9X
— Narendra Modi (@narendramodi) November 20, 2024