قریبی ثقافتی تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا
انھوں نے جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کی ستائش کی اور اس کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیر اعظم اور عالی جناب شاہ سیہامونی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی تعلقات، مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط پر زور دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں کمبوڈیا کے شاہ عالی جناب نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کی، جو 29 سے 31 مئی 2023 تک ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم اور عالی جناب شاہ سیہامونی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی تعلقات، مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے صلاحیت سازی سمیت مختلف شعبوں میں کمبوڈیا کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کا انھیں یقین دلایا۔ عالی جناب شاہ نے ترقیاتی تعاون میں ہندوستان کے جاری اقدامات کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اور جی  20 کی ہندوستان کی صدارت کے لئے ان کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi