وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوگل کے سی ای او جناب سندر پچائی سے ملاقات کی اور دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ اختراع اور تکنالوجی کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔
سندرپچائی کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’سندر پچائی، آپ سے ملاقات کرکے ، اور اختراع، تکنالوجی اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیالات کرکے خوشی ہوئی۔ یہ ازحد ضروری ہے کہ دنیا بنی نوع انسانیت کی خوشحالی اور ہمہ گیرترقی کے لیے تکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے مل جل کر کام کرنا جاری رکھے۔‘‘
Was a delight to meet you @sundarpichai and discuss innovation, technology and more. It is important the world continues to work together to leverage tech for human prosperity and sustainable development. https://t.co/cbJG1U1v01
— Narendra Modi (@narendramodi) December 19, 2022