وزیراعظم نے بل گیٹس سے ملاقات کی

Published By : Admin | March 4, 2023 | 12:10 IST
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میری گفتگو نے مجھے صحت، ترقی اور آب و ہوا میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں پہلے سے زیادہ پر امید کر دیا: بل گیٹس
وزیر اعظم مودی کا خیال ہے کہ کو-ون دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے، اور میں اس بات سےمتفق ہوں: بل گیٹس
ہندوستان اس امر کو ظاہرکررہا ہے کہ جب ہم اختراع میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو کیا ممکن ہے: بل گیٹس

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں جناب بل گیٹس سے ملاقات کی۔

جناب گیٹس کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، جہاں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان پر اپنا ’نوٹ‘ شیئر کیا، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا: ’’بل گیٹس سے مل کر اور اہم مسائل پر وسیع بات چیت کرکے خوشی ہوئی۔ ان کی عاجزی اور ایک بہتر اور زیادہ پائیدار کرہ ارض بنانے کا جذبہ واضح طور پر نظر آتا ہے‘‘۔

اپنے ’ڈسپیچ‘ میں، جناب گیٹس نے کہا ’’میں اس ہفتے ہندوستان میں ہوں، یہاں صحت، آب وہوا کی تبدیلی اور دیگر اہم شعبوں میں ہونے والے اختراعی کام کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا ہوں۔ ایسے وقت میں جب دنیا کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ہندوستان جیسے متحرک اور تخلیقی مقام کا دورہ کرنا متاثر کن ہے‘‘۔

وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کو اپنے دورے کی خاص بات قرار دیتے ہوئے، جناب گیٹس نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی اور میں رابطے میں رہے ہیں، خاص طور پرکووڈ-19 کی ویکسین تیار کرنے اور ہندوستان کے صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کے بارے میں۔ ہندوستان کے پاس بہت ساری محفوظ، موثر اور سستی ویکسین تیار کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے، جن میں سے کچھ گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہیں۔ ہندوستان میں تیار کردہ ویکسین نے وبائی امراض کے دوران لاکھوں جانیں بچائی ہیں اور دنیا بھر میں دیگر بیماریوں کو روکا ہے۔

انہوں نے وبائی مرض سے ہندوستان کے نمٹنے پر توجہ دی اور کہا کہ ’’زندگی بچانے کے نئے وسائل تیار کرنے کے علاوہ، ہندوستان ان کی فراہمی میں بھی سبقت رکھتا ہے - اس کے صحت عامہ کے نظام نے کووڈویکسینز کی 2.2 بلین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کو-ون کے نام سے ایک اوپن سورس پلیٹ فارم بنایا، جس نے لوگوں کو ویکسین کے اربوں تقرریوں کا شیڈول بنانے اور ان لوگوں کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کی اجازت دی جنہیں ویکسین لگائی گئی تھی۔ اس پلیٹ فارم کو اب ہندوستان کے یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کی مدد کے لیے وسعت دی جا رہی جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کا خیال ہے کہ کو-ون دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے، اور میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔

بل گیٹس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ہندوستان کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ ’’بھارت وبائی امراض کے دوران 200 ملین خواتین سمیت 300 ملین لوگوں کو ہنگامی ڈیجیٹل ادائیگیاں منتقل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ یہ صرف اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہندوستان نے مالی شمولیت کو ترجیح دی ہے، ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم (جسے آدھار کہا جاتا ہے) میں سرمایہ کاری کی ہے اور ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے اختراعی پلیٹ فارم تیار کیے ہیں۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ مالی شمولیت ایک شاندار سرمایہ کاری ہے‘‘۔

جناب گیٹس ’ڈسپیچ‘ میں، ہندوستان کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں جیسے پی ایم گتی شکتی قومی پلان، جی 20 کی صدارت، تعلیم، اختراع، بیماریوں سے لڑنا اور ملٹس کو فروٖٖٖٖغ دینا۔

مسٹر گیٹس نے نتیجہ اخذ کیا ’’وزیر اعظم کے ساتھ میری بات چیت نے مجھے صحت، ترقی اور آب و ہوا میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں پہلے سے کہیں زیادہ پر امید کر دیا ہے۔ ملک دکھا رہا ہے کہ جب ہم اختراع میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو کیا ممکن ہو سکتاہے۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان اس پیش رفت کو جاری رکھے گا اور دنیا کے ساتھ اپنی اختراعات کا اشتراک کرے گا‘‘۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.