وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی تاریخ اور نظریات کے اسکالرس اورہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعے سے متعلق آسٹریا کے چار سرکردہ ماہرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بدھ مت کے فلسفے کے اسکالر اور ماہر لسانیات ڈاکٹر برجٹ کیلنر، ، جدید جنوبی ایشیا کے اسکالرپروفیسر مارٹن گینزلے، ویانا یونیورسٹی میں جنوبی ایشیائی علوم کے پروفیسر ڈاکٹر بورائین لاریوس اور ویانا یونیورسٹی کے ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعات کےشعبے کے سربراہ ڈاکٹر کرین پریزینڈیزکے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعات اور ہندوستانی تاریخ، فلسفہ، فن اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر سرکردہ دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آسٹریا میں انڈولوجی یعنی ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعات اور اس کے دانشورانہ تجسس اور اسکالرشپ پر اس کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔تبادلہ خیا ل کے دوران ، اسکالرز اور دانشوروں نے ہندوستان کے ساتھ اپنی علمی اور تحقیقی مصروفیات اور سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔
In Vienna, I had the opportunity to meet Professor Birgit Kellner, Dr. Martin Gaenszle, Dr. Karin Preisendanz and Dr. Borayin Larios. These are well-respected academics and researchers who have devoted great effort towards studying aspects of Indian history and culture. It was… pic.twitter.com/r68dfddjqe
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2024