وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 14 جولائی 2023 کو، پیرس میں فرانس کے ایرو اسپیس انجینئر، پائلٹ، یوروپی ضلائی ایجنسی کے خلاء نورد اور اداکار جناب تھامس پیسکیٹ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جناب پیسکیٹ کے ساتھ خلائی شعبے میں بھارت کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری مشترک کی۔ انھوں نے خاص طور پر اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ خلائی شعبے میں تعاون کا پتہ لگانے کے لئے جناب پیسکیٹ کو بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔
جناب پیسکیٹ نے وزیراعظم کے ساتھ ایک خلاء باز کے طور پراپنے تجربات مشترک کئے اور مستقبل کے خلائی پروگراموں اور ٹیکنالوجیوں کے ممکنہ خطوط پر تبادلہ خیال کیا۔
When it comes to motivating youngsters towards science and space, Thomas Pesquet’s name figures prominently. It was a delight to meet him and exchange views on a wide range of subjects. His energy and insights are very valuable. @Thom_astro pic.twitter.com/QGgFHLcJCo
— Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2023