وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 23مئی 2023کو آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہین کوک پراسپیکٹنگ گروپ ، رائے ہِل ، ایس۔کڈمین اینڈ کمپنی کی اے او ، ایگزیکیوٹیوچیئرمین محترمہ جینا رائن ہارٹ سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے بھارت میں کی جارہیں انقلابی اورکایاپلٹ کردینے والی اصلاحات اورپہل قدمیوں کو اجاگرکیا اورانھیں کان کنی اورمعدنیات کے شعبے میں ٹیکنالوجی ، سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں ساجھیداری کرنے کی دعوت دی ۔