وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم

دونوں وفود کے ارکان،

میڈیا کے ہمارے دوست،

نمسکار!

وزیر اعظم بننے کے بعد انور ابراہیم جی کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری میعاد کے آغاز میں ہندوستان میں آپ کا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔

 

دوستو،

ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بہتر اسٹریٹیجک شراکت داری کو ایک دہائی مکمل ہو رہی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے تعاون سے ہماری شراکت داری نے ایک نئی رفتار اور توانائی حاصل کی ہے۔ آج ہم نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے دیکھا کہ ہماری دوطرفہ تجارت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان تجارت اب ہندوستانی روپیہ( آئی این آر) اور ملیشین رنگٹ (ایم وائی آر) میں طے کی جاسکتی ہے۔ پچھلے سال ملیشیا سے ہندوستان میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کیا گیا ہے۔ آج ہم نے اپنی شراکت داری کو ‘‘جامع اسٹریٹیجک شراکت داری’’ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اقتصادی تعاون میں اب بھی بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دی جانی چاہیے۔ ہمیں نئی ​​ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ جیسا کہ سیمی کنڈکٹرز، فنٹیک، دفاعی صنعت، مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور کوانٹم۔ ہم نے ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے پر  نظر ثانی کو  آگے بڑھانے پرزور دیا ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ڈیجیٹل کونسل قائم کی جائے  اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک اسٹارٹ اَپ الائنس بنا ئی جائے ۔ہندوستان کی یو پی آئی اور ملیشیا کے پے نیٹ کو جوڑنے پر بھی کام کیا جائے گا۔سی ای او فورم کی آج کی میٹنگ نئے امکانات  لے کر آئی ہے۔ ہم نے دفاعی شعبے میں نئے امکانات اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہم یکساں اتفاق رکھتے ہیں۔

 

دوستو،

ہندوستان اور ملیشیا صدیوں سے ایک دوسرے سے جڑے رہے ہیں۔ ملیشیا میں مقیم تقریباً 30 لاکھ ہندوستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل ہیں۔ ہندوستانی موسیقی، کھانوں اور تہواروں سے لے کر ملیشیا میں‘‘توران گیٹ’’ تک، ہمارے لوگوں نے اس دوستی سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال ملیشیا میں منایا جانے والا‘پی آئی او ڈے’ ایک بہت ہی کامیاب اور مقبول پروگرام تھا۔ جب ہمارے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینگول کو قائم کیا گیا، تو  اس تاریخی لمحے کا جوش ملیشیا میں بھی محسوس کیا گیا۔ کام کرنے والے لوگوں کے روزگار پر آج کا معاہدہ  ہندوستان سے مزدوروں کی بھرتی کو فروغ  دے گا اور ان کے مفادات کی حفاظت کر ے گا۔ ہم نے ویزا کی کارروائیوں کو  آسان بنایا ہے، تاکہ لوگوں کی نقل وحرکت   کی سہولت بہم  پہنچائی جائے گی۔ طلباء کے لیے وظائف اور سرکاری افسران کی تربیت پر زور دیا جارہا ہے۔سائبر سیکورٹی  اورمصنوعی ذہانت جیسے جدید ترین کورسز کے لیے  آئی ٹی  ای سی وظائف کے تحت خصوصی طورپر  ملیشیا کے لیے  اب 100 سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ملیشیا کی ‘‘یونیورسٹی تُنکو عبدالرحمن’’ میں ایک آیوروید چیئر قائم کی جا رہی ہے۔  اس کے علاوہ یونیورسٹی میں تروولوور چیئر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ میں ان تمام خصوصی اقدامات میں تعاون پر وزیراعظم انور اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

دوستو،

آسیان اور اِنڈو-بحرالکاہل خطے میں ملیشیا، ہندوستان کا اہم شراکت دار ہے۔ہندوستان آسیان مرکزیت کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم متفق ہیں کہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان ایف ٹی اے  پر نظرثانی کو مقررہ وقت میں پورا کرنا چاہئے۔ 2025 میں ملیشیا کی کامیاب آسیان صدارت کے لیے ہندوستان پوری حمایت پیش کرے گا۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق  فریڈم آف نیوی گیشن اور اوور فلائٹ کے لیے عہد بند ہیں اور تمام تنازعات کے  پرامن حل کی وکالت کرتے ہیں۔

عزت مآب،

آپ کی دوستی اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے تئیں آپ کی عہد بندی کے ہم ممنون ہیں۔ آپ کے اس سفر سے آنے والی دہائی کے لیے ہمارے تعلقات کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ میں پھر ایک بار آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi