نئی دہلی،22/جون۔ حکومت ہند کی وزارت مالیات کے تحت اقتصادی امور کا محکمہ، ایشیائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری بینک(اے آئی آئی بی) کی تیسری سالا نہ میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔یہ میٹنگ بھارت کے شہر ممبئی میں 25 سے 26 جون 2018 تک ہوٹل ٹرائڈینٹ/ اوبرائے اور ا ین سی پی اے میں منعقد کی جائے گی۔ ماضی میں یہ میٹنگ چین کی راجدھانی بیجنگ اور جیجو میں 2016 میں نیز 2017 میں جمہوریہ کوریا میں منعقد کی گئی تھی۔ اس سال کی میٹنگ کا موضوع ہے‘‘ بنیادی ڈھانچے کے لئے مالیہ کی فراہمی: اختراع اور اشتراک’’ جس میں مختلف تنظیموں کے رہنما اور سرکاری افسران ، بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری کے ذریعہ دیرپا مستقبل تعمیر کرنے کے لئے اپنے نت خیالات اور تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں گے۔
اے آئی آئی کی اس تیسری سالانہ میٹنگ کے لئے ،حکومت مہاراشٹر صنعت کا محکمہ مرکزی محکمہ ہے۔ حکومت مہاراشٹر کا، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن( ایم آئی ڈی سی) ،مرکزی ایجنسی ہے، بھارت صنعت کی کنفیڈریشن(سی آئی آئی) پروفیشنل کانفرنس آرگنائزر( پی سی او) ہے، ترقی پذیر ملکوں کے تحقیق اور اطلاع کے نظام(آر آئی ایس) معلومات کا شراکت دار ہے۔
اس دو روزہ میٹنگ میں چوٹی کے پالیسی ساز ،اے آئی آئی بی رکن ممالک کے وزراء، شراکت دار اداروں پرائیویٹ شعبے اور سول سوسائٹی تنظیموں کے عہدے دار حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف میدانوں کے سرکردہ ماہرین مذاکرات کریں گے اور ماحولیاتی اور سماجی طور پر دوستانہ انداز میں ایشیا کے بنیادی ڈھانچے کے فرق پر گہرائی سے اظہار خیال کریں گے۔
بہت سے اعلی اختیاراتی سرکاری افسران اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی اے آئی آئی بی کی تیسری سالانہ میٹنگ کا 26 جون2018 کو افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے، کوئلے، مالیہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور وزارت مالیات کے تحت اقتصادی امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب سوبھاش چندر گرگ بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ شخصتیں بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی منظر نامہ پر تبادلہ خیال کریں گے اور تیسری سالانہ میٹنگ کے بارے میں اپنے خیالات اور نظریات سے ایک دوسروں کو واقف کرائیں گے۔
اس سال ایشیائی بنیادی ڈھانچہ فورم کا بھی آغاز کیاجائے گا جو قابل عمل اور پروجیکٹ پر مبنی طریقہ کار میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والوں کو یکجا کرے گا۔
اے آئی آئی بی کی سالانہ میٹنگ کے دوران حکومت ہند میزبان ملکوں کے بہت سے سیمینار منعقد کرے گی۔ اس تقریبات کا مقصد بنیادی ڈھانچے میں رقم لگائے جانے کے اہم پہلوؤں پر غوروخوص کرنا ہے۔
حکومت ہند کی وزارت خزانہ کا اقتصادی امورکا محکمہ کامرس اور صنعت کے بھارتی ایوانوں(ایف آئی سی سی آئی) کے ساتھ مل کر ایک نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔جس کاموضوع ہے ‘‘انڈیا انفراسٹرکچر ایکسپو 2018’’ یہ نمائش ا یشیائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کی تیسری سالانہ میٹنگ کے ساتھ ساتھ چلے گی۔اس نمائش کا مقصد کمپنیوں کو سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کی طرف سے یہ پیش کش کرنا ہے کہ وہ ا پنے تازہ ترین نظریات، تکنالوجی کا مظاہرہ کریں ۔
Click here to read PM's speech