اس موقع پر کرکٹ دنیا کی اہم ہستیوں نے شرکت کی
’’شیو شکتی کی ایک جگہ چاند پر ہے، جبکہ دوسری یہاں کاشی میں ہے‘‘
’’ کاشی میں بین الاقوامی اسٹیڈیم کا ڈیزائن بھگوان مہادیو کو وقف ہے‘‘
’’ جب کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جاتا ہے تو اس کا نہ صرف نوجوان کھیلوں کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے پر مثبت اثر پڑتا ہے بلکہ یہ مقامی معیشت کے لیے بھی اچھا ہے۔‘‘
’’اب قوم کا موڈ ہے - جو کھیلے گا و ہی کھلےگا‘‘
’’حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ اسکول سے اولمپکس پوڈیم تک ٹیم ممبر کی طرح حرکت کرتی ہے‘‘
’’چھوٹے قصبوں اور گاؤوں سے آنے والے نوجوان آج قوم کا فخر بن گئے ہیں‘‘
’’کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع ایک قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے ‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم گنجاری، راجاتالاب، وارانسی میں تقریبا 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اور 30 ایکڑ سے زیادہ رقبے کو محیط ہوگا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر وارانسی کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شہر میں آنے کی خوشی الفاظ سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ کاشی کا دورہ اس وقت کر رہے ہیں جب بھارت چاند پر شیو شکتی پوائنٹ پر پہنچ گیا ، جہاں چندریان نے گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو چاند پر قدم رکھا تھا۔ وزیر اعظم نے اس اہم کارنامے پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیو شکتی کی ایک جگہ چاند پر ہے ، جبکہ دوسری یہاں کاشی میں ہے۔

 

وزیر اعظم نے ماتا وندھیا واسنی کے راستے کے چوراہے پر واقع اس مقام کی اہمیت اور موتی کوٹ گاؤں کے ساتھ اس کی قربت کا بھی ذکر کیا، جہاں سے راج نارائن جی آئے تھے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھگوان مہادیو کو وقف بین الاقوامی اسٹیڈیم کے ڈیزائن نے کاشی کے شہریوں میں فخر کا احساس پیدا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شاندار کرکٹ میچز دیکھنے کو ملیں گے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے کاشی کے شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے دنیا بھارت سے جڑ رہی ہے اور بہت سے نئے ممالک کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی اسٹیڈیم آنے والے برسوں میں اسٹیڈیم کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔ وزیر اعظم نے بی سی سی آئی کا بھی ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے نہ صرف کھیلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ علاقائی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی ترقیات زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرتی ہیں جس سے ہوٹلوں، کھانے پینے کی دکانوں، رکشوں اور آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ اس خطے میں اورمین جیسے شعبوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کا کھیلوں کی کوچنگ اور مینجمنٹ کے اداروں پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے جس سے نوجوانوں کے لیے اسپورٹس اسٹارٹ اپ میں قدم رکھنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انھوں نے فزیوتھراپی کورسز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں وارانسی میں کھیلوں کی ایک نئی صنعت کی تشکیل کی توقع ہے۔

وزیر اعظم نے والدین میں کھیلوں کے تئیں بدلتے ہوئے رویے پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب قوم کا موڈ یہ ہے کہ جو کھیلے گا وہ پھلے پھولے گا۔ وزیر اعظم نے شہدول کے اپنے حالیہ دورے اور وہاں کے ایک آدیواسی گاؤں میں نوجوانوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور وہاں ’منی برازیل‘اور فٹ بال کے لیے گہری لگن کو یاد کیا۔

 

وزیر اعظم نے کھیلوں کے تئیں کاشی میں تبدیلی کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کاشی کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ سگرا اسٹیڈیم پر 400 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جہاں 50 سے زیادہ کھیلوں کی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ یہ پہلا ملٹی اسپورٹس کمپلیکس ہونے جا رہا ہے جو معذور دوست ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی حالیہ کھیلوں کی کامیابی ایک تبدیل شدہ نقطہ نظر کی وجہ سے ہے کیونکہ اب کھیلوں کو نوجوانوں کی فٹنس ، روزگار اور کیریئر سے جوڑ دیا گیا ہے۔ 9 سال پہلے کے مقابلے میں اس سال کھیلوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ کھیلو انڈیا کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ اسکول سے اولمپکس پوڈیم تک ٹیم کے رکن کی طرح آگے بڑھتی ہے۔ انھوں نے لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت اور ٹاپس اسکیم کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے ورلڈ یونیورسٹی گیمز پر روشنی ڈالی جہاں بھارت نے اس سال کے ایڈیشن میں زیادہ تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اعظم نے آئندہ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے ملک کے ہر گاؤں، شہر اور کونے میں کھیلوں کی صلاحیت کی موجودگی کا اعتراف کیا اور انھیں تلاش کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ چھوٹے قصبوں اور گاؤوں سے آنے والے نوجوان آج ملک کا فخر بن گئے ہیں اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کھیلو انڈیا کی مثال دی جہاں مقامی ٹیلنٹ کی شناخت کی جاتی ہے اور حکومت انھیں بین الاقوامی سطح کے ایتھلیٹس میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس موقع پر کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے قدآور کھلاڑیوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاشی کے تئیں ان کی محبت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور نکھار کے لیے اچھے کوچ اور اچھی کوچنگ بھی اتنی ہی اہم ہیں، انھوں نے بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کوچ کا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں نوجوان مختلف کھیلوں اور کھیلوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نئے انفراسٹرکچر سے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو نئے مواقع ملیں گے۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ کھیلو انڈیا کے تحت بنائے گئے بنیادی ڈھانچے سے لڑکیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

 

انھوں نے بتایا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت کھیلوں کو غیر نصابی سرگرمی کے بجائے ایک مناسب مضمون سمجھا جاتا ہے۔ منی پور میں پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بھی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے گورکھپور میں اسپورٹس کالج کی توسیع اور میرٹھ میں میجر دھیان چند یونیورسٹی کے قیام کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کی ساکھ کے لیے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے کئی شہر کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے جانے جاتے ہیں اور انھوں نے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا جو اس طرح کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرنے کے قابل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم ترقی کے اس عزم کا گواہ ہوگا جو نہ صرف اینٹوں اور کنکریٹ کا ڈھانچہ ہوگا بلکہ بھارت کے مستقبل کی علامت بھی بنے گا۔

 

وزیر اعظم نے شہر میں جاری تمام ترقیاتی کوششوں کا سہرا کاشی کے عوام کو دیا۔ ’’آپ کے بغیر کاشی میں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ آپ کی مدد اور آشیرواد سے ہم کاشی کی ترقی کے نئے باب لکھتے رہیں گے۔‘‘

 

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی ٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، بی سی سی آئی کے صدر جناب راجر بنی، بی سی سی آئی کے نائب صدر جناب راجیو شکلا، جناب جے شاہ، سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر، روی شاستری، کپل دیو، دلیپ وینگسارکر، مدن لال، گنڈپا وشوناتھ اور گوپال شرما سمیت اتر پردیش حکومت کے وزراء بھی موجود تھے۔

 

پس منظر

وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم جدید عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ایک قدم ہوگا۔ جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم گنجاری، راجتالاب، وارانسی میں تقریبا 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اور 30 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیلایا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کا موضوعاتی فن تعمیر بھگوان شیو سے متاثر ہے، جس میں ہلال کی شکل کی چھت ، ترشول کی شکل کی روشنیاں، گھاٹ کی سیڑھیوں نما نشستیں اور بلوی پترا کی شکل کی دھاتی چادروں کے ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage