پونے میٹرو کے مکمل شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کو استفادہ کنندگان کے حوالے کیا اور سنگ بنیاد رکھا
ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا
’’پونے ایک درخشاں شہر ہے جو ملک کی معیشت کو رفتار دیتا ہے اور پورے ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرتا ہے‘‘
’’ہماری حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘
’’میٹرو جدید ہندوستان میں شہروں کے لیے ایک نئی لائف لائن بن رہی ہے‘‘
’’مہاراشٹر کی صنعتی ترقی نے آزادی کے بعد سے ہندوستان کی صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی ہے‘‘
’’غریب ہو یا متوسط، ہر خواب کوپورا کرنا مودی کی گارنٹی ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پونے میٹرو کے مکمل شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے ذریعہ  پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے 1280 سے زیادہ مکانات اور پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 2650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات مستفیدین کے حوالے کئے۔ انہوں نے پی سی ایم سی کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے تقریباً 1190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 6400  سے زائدمکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے پی سی ایم سی کے تحت تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگست جشن اور انقلابات کا مہینہ ہے۔ آزادی کی جدوجہد میں پونے شہر کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس شہر نے بال گنگادھر تلک سمیت ملک کو متعدد  مجاہدین آزادی دیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج عظیم انا بھاؤ ساٹھے کا یوم پیدائش ہے جو ایک سماجی مصلح تھے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات سے متاثر تھے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ آج بھی بہت سے طلباء اور ماہرین تعلیم ان کے ادبی کاموں پر تحقیق کرتے ہیں اور ان کا کام اور نظریات ہر ایک کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پونے ایک درخشاں شہر ہے جو ملک کی معیشت کو رفتار دیتا ہے اور پورے ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ آج کے تقریباً 15 ہزار کروڑ کے پروجیکٹ اس پہچان کو مزید مضبوط کریں گے۔

وزیر اعظم نے شہری متوسط طبقے کے معیار زندگی کے بارے میں حکومت کی سنجیدگی پر روشنی ڈالی ۔ وزیر اعظم نے  پانچ سال قبل میٹرو کے کام کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں 24 کلومیٹر میٹرو نیٹ ورک پہلے ہی کام کرنا شروع کر چکا ہے۔

جناب مودی نے ہر شہر میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ لہذا، وزیر اعظم نے کہاکہ، میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کی جارہی ، نئے فلائی اوور بنائے جا رہے ہیں، اور ٹریفک لائٹس کی تعداد کو کم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 250 کلومیٹر تک میٹرو نیٹ ورک  تھا اور زیادہ تر میٹرو لائنیں دہلی تک محدود تھیں جبکہ آج میٹرو نیٹ ورک 800 کلومیٹر سے آگے  بڑھ چکا ہے اور ملک میں 1000 کلومیٹر تک نئی میٹرو لائنوں پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 2014 سے پہلے میٹرو نیٹ ورک ہندوستان کے صرف 5 شہروں تک محدود تھا جبکہ آج میٹرو پونے، ناگپور اور ممبئی سمیت 20 شہروں میں کام کر رہی ہے جہاں میٹرو نیٹ ورک کو مزیدبڑھایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میٹرو جدید ہندوستان میں شہروں کے لئے ایک نئی لائف لائن بن رہی ہے۔انہوں نے پونے جیسے شہر میں  آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے میٹرو کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب مودی نے شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں صفائی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان صرف بیت الخلاء تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کچرے کا انتظام بھی ایک بڑا فوکس ایریا ہے۔ مشن موڈ میں کچرے کے پہاڑ ہٹائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی ) کے تحت ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کے فوائد کی وضاحت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر کی صنعتی ترقی نے آزادی کے بعد سے ہندوستان کی صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی ہے ۔ ریاست میں مزید صنعتی ترقی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی بے مثال سرمایہ کاری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ریاست میں نئے ایکسپریس وے، ریلوے روٹس اور ہوائی اڈوں کی ترقی کی مثالیں دیں۔ ریلوے کی توسیع کے لیے وزیر اعظم نے بتایا کہ 2014 سے پہلے کے مقابلے میں اخراجات میں بارہ گنا اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر کے مختلف شہر پڑوسی ریاستوں کے اقتصادی مراکز  سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کی مثالیں دیں جس سے مہاراشٹر اور گجرات دونوں کو فائدہ پہنچے گا، دہلی-ممبئی اقتصادی راہداری جو مہاراشٹر کو مدھیہ پردیش اور شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے جوڑے گی، نیشنل ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور جو کہ  مہاراشٹر اور شمالی ہندوستان کے درمیان ریل رابطہ کی سہولت فراہم کرے گا اور ٹرانسمیشن لائن نیٹ ورک ریاست کو چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور دیگر پڑوسی ریاستوں سے جوڑے گا۔جس سے صنعتوں، تیل اور گیس کی پائپ لائنوں، اورنگ آباد صنعتی شہر ، نوی ممبئی ایئرپورٹ، اور شیندرا بڈکن انڈسٹریل پارک کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں میں مہاراشٹر کی معیشت میں نئی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ریاست کی ترقی کے ذریعے ملک کی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ جب مہاراشٹر ترقی کرے گا تو ہندوستان ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جب  مہاراشٹر ترقی کرے گا تو ہندوستان بھی  ترقی کرے گا، جب ہندوستان آگے بڑھے گا تو  مہاراشٹرا کوبھی فائدہ  پہنچے گا ۔ جدت طرازی اور سٹارٹ اپس کے مرکز کے طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شناخت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان نے 9 سال پہلے کے چند سو کے مقابلے میں 1 لاکھ اسٹارٹ اپس  کی تعداد کو عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع کو دیا اور ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بنیاد میں پونے کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سستے ڈیٹا، سستے فون اور ہر گاؤں تک انٹرنیٹ کی سہولیات نے اس شعبے کو مضبوط کیا ہے۔ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے تیز   5  جی خدمات کی شروعات ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ  فن ٹیک، بائیوٹیک اور ایگری ٹیک  شعبے میں نوجوانوں کی   محنت  پونے کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کرناٹک اور بنگلورو میں سیاسی خود غرضی کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کرناٹک اور راجستھان میں ترقی کے رک جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ’’ملک کو آگے لے جانے کے لیے پالیسیاں، ارادے اور اصول (نیتی نشٹھا اور نیم) مساوی طورپر  اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی کے لیے ایک فیصلہ کن شرط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 سے پہلے کے 10 برسوں میں اس وقت کی دو اسکیموں کے تحت  صرف 8 لاکھ گھر تعمیر کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ سے زیادہ ایسے مکانات، جن میں مہاراشٹر میں 50 ہزار   شامل ہیں، ناقص معیار کی وجہ سے استفادہ کنندگان نے مسترد کر دیے۔

 

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صحیح نیت کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد پالیسی میں تبدیلی کی۔گزشتہ 9 برسوں میں وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے گاؤوں میں غریبوں کے لیے 4 کروڑ سے زیادہ پکے گھر بنائے ہیں اور وہ شہر جہاں شہری غریبوں کے لیے 75 لاکھ سے زیادہ گھر بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے تعمیرات میں متعارف کرائی گئی شفافیت اور ان کے معیار میں بہتری پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک میں پہلی بار، آج رجسٹر ہونے والے زیادہ تر گھر خواتین کے نام پر ہیں۔ ان گھروں کی قیمت کئی لاکھ روپے بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک میں اب پچھلے 9 برسوں میں کروڑوں خواتین ’لکھ پتی‘ بن چکی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہیں نئے گھر ملے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ’’ غریب ہو یا متوسط خاندان، ہر خواب کو پورا کرنا مودی کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک خواب کی تعبیر متعدد وعدوں کا آغاز کرتی ہے اور یہ اس شخص کی زندگی میں ایک محرک بن جاتی ہے۔ہمیں آپ کے بچوں، آپ کی موجودہ صورتحال اور آپ کی آنے والی نسلوں کا خیال ہے۔‘‘

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے ایک مراٹھی کہاوت کا حوالہ دیا اور وضاحت کی کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ نہ صرف آج کو بہتر بنایا جائے بلکہ آنے والے کل کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عزم اسی احساس کا مظہر ہے۔ جناب مودی نے بہت سی مختلف جماعتوں کی طرح مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو یہاں مہاراشٹر میں ایک ہی مقصد کے ساتھ اکٹھی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے  کہا کہ مقصد یہ ہے کہ مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے   تاکہ مہاراشٹر میں تیزی سے ترقی ہو۔

 

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیئس، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور جناب اجیت پوار اور مہاراشٹر حکومت کے وزراء اس موقع پر موجود تھے۔

 

پس منظر

وزیر اعظم نے پونے میٹرو فیز I کے دو کوریڈورز کے مکمل شدہ سیکشنز پر خدمات کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ سیکشنز پھوگے واڑی اسٹیشن سے سول کورٹ اسٹیشن اور گروارے کالج اسٹیشن سے روبی ہال کلینک اسٹیشن تک ہیں۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے 2016 میں رکھا تھا۔ نئے سیکشنز پونے شہر کے اہم مقامات جیسے شیواجی نگر، سول کورٹ، پونے میونسپل کارپوریشن آفس، پونے آر ٹی او اور پونے ریلوے اسٹیشن کو جوڑیں گے۔ یہ افتتاح ملک بھر میں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست کے ساتھ بڑے پیمانے پر تیز رفتار شہری ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

روٹ پر کچھ میٹرو اسٹیشنوں کا ڈیزائن چھترپتی شیواجی مہاراج سے متاثر ہے۔ چھترپتی سمبھاجی ادین میٹرو اسٹیشن اور دکن جمخانہ میٹرو اسٹیشنوں کا ایک انوکھا ڈیزائن ہے جو چھترپتی شیواجی مہاراج کے سپاہیوں کے پہننے والے سر کے پوشاک سے ملتا جلتا ہے - جسے ’موالا پگڑی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ شیواجی نگر زیر زمین میٹرو اسٹیشن کا ایک مخصوص ڈیزائن ہے جو چھترپتی شیواجی مہاراج کے بنائے ہوئے قلعوں کی یاد دلاتا ہے۔

ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ سول کورٹ میٹرو اسٹیشن ملک کے سب سے گہرے میٹرو اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جس کی گہرائی 33.1 میٹر ہے۔ اسٹیشن کی چھت کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر براہ راست سورج کی روشنی پڑتی ہے۔

سب کے لیے مکانات کے حصول کے مشن کی طرف آگے بڑھتے ہوئے، وزیر اعظم نے پی سی ایم سی کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے 1280 سے زیادہ مکانات کے ساتھ ساتھ پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے تعمیر کیے گئے 2650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات مستفیدین کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے پی سی ایم سی کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے تقریباً 1190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ تعمیر کئے گئے 6400 سے زیادہ مکانات کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے تحت ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا۔جسے تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ بجلی پیدا کرنے کے لیے سالانہ تقریباً 2.5 لاکھ میٹرک ٹن فضلہ کا استعمال کرے گا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi