’’یہ ہوائی اڈہ پورے خطے کو قومی گتی شکتی ماسٹر پلان کی ایک طاقتور علامت بنا دے گا‘‘
’’یہ ہوائی اڈہ مغربی یوپی کے ہزارہا لوگوں کو نیا روزگار بھی دے گا‘‘
’’ڈبل انجن والی حکومت کی کاوشوں سے، آج اتر پردیش، ملک کے سب سے زیادہ رابطہ والے خطہ میں تبدیل ہو رہا ہے‘‘
’’خرجا دستکار، میرٹھ کھیلوں کی صنعت، سہارنپور کا فرنیچر، مرادآباد کی پیتل کی صنعت، آگرہ کے جوتے اور پیٹھا کی صنعت کو، آنے والے بنیادی ڈھانچے سے بہت زیادہ مدد ملے گی۔‘‘
’’پچھلی حکومتوں نے جس اتر پردیش کو جھوٹے خواب دکھائے تھے وہ اب نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی، اپنی پہچان بنا رہا ہے‘‘۔
’’بنیادی ڈھانچہ، ہمارے لیے راج نیتی (سیاست) کا حصہ نہیں، بلکہ راشٹر نیتی (قومی پالیسی) کا حصہ ہے۔‘‘

نئی دہلی،25نومبر 2021:  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزراء، جیوترادتیہ سندھیا، جنرل وی کے سنگھ، شری سنجیو بالیان، شری ایس پی سنگھ بگھیل اور شری بی ایل ورما بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کا نیا ہندوستان، آج ایک بہترین جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹ ورک، بہتر ہوائی اڈے، صرف بنیادی ڈھانچے کے ہی منصوبے نہیں ہیں بلکہ یہ پورے خطے کو تبدیل کردیتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر بدل دیتے ہیں‘‘ ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہوائی اڈہ پورے خطے کو قومی گتی شکتی ماسٹر پلان کی ایک طاقتور علامت بنا دے گا۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے معاشی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے دوران روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ہوائی اڈے کو آسانی سے چلانے کے لیے بھی ہزاروں لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ’’یہ ہوائی اڈہ مغربی یوپی کے ہزارہا لوگوں کو نیا روزگار بھی فراہم کرے گا‘‘۔

وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ آزادی کی 7 دہائیوں کے بعد، پہلی بار اتر پردیش کو وہ حاصل ہونا شروع ہوا ہے جس کا کہ وہ ہمیشہ سے حقدار تھا۔ ڈبل انجن والی حکومت کی کاوشوں سے، آج اتر پردیش ملک کے سب سے وسیع رابطے والے خطہ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ہندوستان کے ہوا بازی کے فروغ پاتے ہوئےشعبے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال، مرمت اور آپریشن کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 40 ایکڑ میں دیکھ ریکھ، مرمت اور اوور ہال ایم آر او کی سہولت دستیاب ہو گی جس سے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ آج ہندوستان، بیرون ملک سےان خدمات کو حاصل کرنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔

مربوط کثیر ماڈل کارگو ہب، جو بن تیار ہو رہا ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش جیسی لینڈ لاکڈ ریاست میں ہوائی اڈہ بہت زیادہ کارگر ثابت ہوگا۔ یہ مرکز علی گڑھ، متھرا، میرٹھ، آگرہ، بجنور، مراد آباد اور بریلی جیسے صنعتی مراکز کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خرجہ کے دستکارہوں، میرٹھ کھیلوں کی صنعت، سہارنپور کا فرنیچر، مرادآباد کی پیتل کی صنعت، آگرہ کے جوتے اور پیٹھے کی صنعت کو آنے والے بنیادی ڈھانچے سے بڑی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتر پردیش، جسے پچھلی حکومتوں نے محرومیوں اور اندھیروں میں رکھا، وہ اتر پردیش جسے پچھلی حکومتوں نے جھوٹے خواب دکھائے تھے، وہ اب نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے جیور ہوائی اڈے کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا کہ کس طرح یوپی اور مرکز میں سابقہ ​​حکومتوں نے مغربی اتر پردیش کی ترقی کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دہائی قبل یوپی کی بی جے پی حکومت نے اس پروجیکٹ کا تصور کیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ ہوائی اڈہ کئی سالوں تک دہلی اور لکھنؤ کی سابقہ ​​حکومتوں کی کشمکش میں پھنسا رہا۔ پہلے یوپی میں جو حکومت تھی اس نے اس وقت کی مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اس ہوائی اڈے کے پروجیکٹ کو روک دیا جائے۔ اب ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں سے آج ہم اسی ہوائی اڈے کا بھومی پوجن (سنگ بنیاد) دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ ہمارے لئے سیاست کا حصہ نہیں ہے بلکہ قومی پالیسی (راشٹرا نیتی) کا حصہ ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پراجیکٹس نہ پھنسیں، نہ لٹک جائیں یا گمراہ نہ ہوں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بنیادی ڈھانچے کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو۔

وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ہمارے ملک میں کچھ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔’’ان لوگوں کی سوچ مفاد پرستی ہے، صرف اپنی اور اپنے خاندان کی ترقی۔ جبکہ ہم سب سے پہلے قوم کے جذبے کی پیروی کرتے ہیں۔ سب کا ساتھ - سب کا وکاس، سب کا وشواس - سب کی کوشش ہمارا منتر ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا۔

 

 

 

 

 

 

وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کئے گئے حالیہ اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے 100 کروڑ ویکسین کی خوراکوں کے سنگ میل حاصل کرنے، 2070 تک نیٹ صفر کے ہدف کے تعین کے عزم، کشی نگر ہوائی اڈہ، اتر پردیش میں 9 میڈیکل کالجوں، مہوبہ میں نئے ڈیم اور آبپاشی کے پروجیکٹوں، دفاعی کوریڈور اور جھانسی میں متعلقہ پروجیکٹوں، پوروانچل ایکسپریس وے، جنجاتیہ گورو دیوس، بھوپال میں جدید ریلوے اسٹیشن، مہاراشٹر کے پنڈھار پور میں قومی شاہراہ اور آج نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے بارے میں بات کی۔۔ وزیراعظم نے کہا ’’بعض سیاسی جماعتوں کی خودغرضانہ پالیسیاں ہماری حب الوطنی اور قومی خدمت کے سامنےٹک نہیں سکتیں۔‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi