ضلع کورٹ سے سورگیٹ کے پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کیا
بڈکن صنعتی علاقہ قوم کے نام وقف کیا
سولاپور ہوائی اڈے کا افتتاح کیا
بھیدیواڑہ میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے گرلز اسکول کے میموریل کا سنگ بنیاد رکھا
’’مہاراشٹر میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز سے شہری ترقی کو فروغ ملے گا اور لوگوں کے لیے ’زندگی کی آسا نیوں‘ میں نمایاں اضافہ ہوگا‘‘
’’ہم پونے شہر میں زِندگی کی آسانی میں اضافے کے اپنے خواب کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘
’’سولاپور کو براہ راست ہوائی کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لئے ہوائی اڈے کو اپ گریڈ کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے‘‘
’’ ہندوستان کو جدید ہونا چاہئے ، ہندوستان کو ترقی یافتہ ہونا چاہیے لیکن یہ ہماری بنیادی اقدار پر مبنی ہونا چاہئے‘‘
’’ساوتری بائی پھولے جیسی عظیم ہستیوں نے تعلیم کے وہ دروازے کھولے جو بیٹیوں کے لیے بند تھے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دو دن پہلے خراب موسم کی وجہ سے پونے میں اپنے پروگرام کی منسوخی کا  ذکر کرتے ہوئے آج کے ورچوئل ایونٹ کا سہرا ٹیکنالوجی کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ عظیم شخصیات کے محرکات کی یہ سرزمین مہاراشٹر کی ترقی کے ایک نئے باب کی گواہی دے رہی ہے۔ جناب مودی نے آج پونے میٹرو فیز-1 کے سورگیٹ-کٹراج ایکسٹینشن کا سنگ بنیاد رکھنے اور ڈسٹرکٹ کورٹ سے سورگیٹ کے پونے میٹرو سیکشن کے افتتاح کا ذکر کیا۔ انہوں نے بھیدیواڑہ میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے گرلز اسکول کی  یادگار کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بھی بات کی اور پونے میں آسانی سے زندگی گزارنے کی جانب تیزی سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم نے شہر سے براہ راست ہوائی رابطہ قائم کرنے کے لیے سولاپور  فضائی کنکٹی وٹی کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’بھگوان وٹھل کے بھکتوں کو آج ایک خصوصی تحفہ بھی ملا ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ہوائی اڈے کے اپ گریڈیشن کے کام کی تکمیل کے بعد ٹرمینل کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے اور مسافروں کے لیے نئی خدمات اور سہولیات پیدا کی گئی ہیں، اس طرح بھگوان وٹھل کے عقیدت مندوں کے لیے سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈہ کاروبار، صنعتوں اور سیاحت کو بھی فروغ دے گا اور مہاراشٹر کے لوگوں کو آج کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے پونے جیسے شہروں کو ترقی اور شہری ترقی کا مرکز بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ’’آج مہاراشٹر کو نئے ارادوں کے ساتھ بڑے اہداف کی ضرورت ہے‘‘ ۔ پونے کی ترقی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت پونے کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے اور شہر کے پھیلنے کے ساتھ ہی کنکٹی وٹی  کو فروغ دینے کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

 

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ پونے میٹرو کے بارے میں بات چیت 2008 میں شروع ہوئی تھی لیکن اس کا سنگ بنیاد 2016 میں رکھا گیا تھا جب ان کی حکومت نے فوری فیصلے لیے تھے۔ اس کے نتیجے میں، وزیر اعظم نے کہا، آج پونے میٹرو تیزی سے بڑھ رہی ہے اور  اس میں توسیع ہو رہی ہے۔ آج کے پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ایک طرف تو ڈسٹرکٹ کورٹ سے سورگیٹ کے پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کیا گیا ہے وہیں دوسری طرف سورگیٹ سے کٹراج لائن کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس سال مارچ میں روبی ہال کلینک سے رام واڑی تک میٹرو سروس کے افتتاح کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے تیز رفتار فیصلہ سازی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی صلاحیت کی  وجہ سے 2016 سے اب تک پونے میٹرو کی توسیع کے لیے کیے گئے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پونے میں میٹرو کا جدید نیٹ ورک تیار کیا ہے جبکہ پچھلی حکومت 8 سال میں بمشکل میٹرو کا ایک ستون تعمیر کر سکی تھی۔

جناب مودی نے مہاراشٹر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ترقی سے چلنے والی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ اس تسلسل میں کسی قسم کی رکاوٹ ریاست کے لیے اہم نقصانات کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے میٹرو کے اقدامات سے لے کر ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین تک اور کسانوں کے لیے آبپاشی کے اہم پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی، جو ڈبل انجن والی حکومت کے آنے سے پہلے تاخیر کا شکار تھے۔

وزیر اعظم نے بڈکن انڈسٹریل ایریا کے بارے میں بات کی، جو اس وقت کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے دور میں تصور کیا گیا اورک سٹی کا ایک اہم حصہ ہے۔ دہلی-ممبئی انڈسٹریل کوریڈور پر واقع اس پروجیکٹ کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وزیراعلی  ایکناتھ شنڈے کی سربراہی میں ڈبل انجن والی حکومت کی قیادت میں اسے بحال کیا گیا۔ جناب مودی نے خطے میں اہم سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع لانے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے بڈکن انڈسٹریل نوڈ کو قوم کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا’’8000 ایکڑ پر بڈکن صنعتی علاقے کی ترقی کے ساتھ، مہاراشٹر میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری آئے گی، جس سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار پیدا کرنے کا منتر آج مہاراشٹر میں نوجوانوں کی ایک بڑی طاقت بن رہا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جدیدیت کو ملک کی بنیادی اقدار پر مبنی ہونا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اپنے شاندار ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے جدید بنے گا اور ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے تیار بنیادی ڈھانچہ اور ترقی کے فوائد ہر طبقے تک پہنچنا مہاراشٹرا کے لئے یکساں طور پر اہم ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ جب سماج کا ہر طبقہ ملک کی ترقی میں حصہ لے گا تو یہ حقیقت بن سکتا ہے۔

 

وزیراعظم نے سماجی تبدیلی میں خواتین کی قیادت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مہاراشٹر کی خواتین کو بااختیار بنانے کی میراث کو خراج تحسین پیش کیا، خاص طور پر ساوتری بائی پھولے کی کوششوں کو، جنہوں نے لڑکیوں کا پہلا اسکول کھول کر خواتین کی تعلیم کے لیے تحریک شروع کی۔ وزیر اعظم نے ساوتری بائی پھولے میموریل کا سنگ بنیاد رکھا جس میں اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر، ایک لائبریری اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہوں گی۔ جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ یادگار سماجی اصلاحات کی تحریک کے لیے ایک لازوال خراج عقیدت کے طور پر کام کرے گی اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔

وزیر اعظم نے آزادی سے قبل ہندوستان میں خواتین کو درپیش بے پناہ چیلنجوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر تعلیم تک رسائی میں اور خواتین کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے کے لیے ساوتری بائی پھولے جیسے وژن کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے باوجود، ملک نے ماضی کی ذہنیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے جدوجہد کی اور پچھلی حکومتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ان حکومتوں نے کئی شعبوں میں خواتین کی رسائی کو محدود کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بیت الخلاء جیسے بنیادی ڈھانچے کی کمی لڑکیوں کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں اضافے کا باعث بنے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فرسودہ نظام کو تبدیل کیا، جس میں سینک اسکولوں میں خواتین کا داخلہ اور مسلح افواج میں کردار شامل ہیں اور حاملہ خواتین کو اپنا کام چھوڑنے کے مسئلے کو بھی حل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سوچھ بھارت ابھیان کے اہم اثرات کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی بیٹیاں اور خواتین ہیں جنہیں کھلے میں رفع حاجت کی مشقت سے آزاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکول کی صفائی ستھرائی میں بہتری نے لڑکیوں کے  اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کیا ہے۔ جناب مودی نے خواتین کے تحفظ کے لیے سخت قوانین اور ناری شکتی وندن ادھینیم پر زور دیا جو ہندوستان کے جمہوری عمل میں خواتین کی قیادت کو یقینی بناتا ہے۔ ’’جب ہماری بیٹیوں کے لیے ہر شعبے کا دروازہ کھلتا ہے، تب ہی ملک کے لیے ترقی کے حقیقی دروازے کھلتے ہیں‘‘جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساوتری بائی پھولے میموریل ان ارادوں  اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کو مزید توانائی بخشے گا۔

 

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے ملک کو ترقی کی طرف رہنمائی کرنے میں مہاراشٹر کے اہم کردار پر اپنے یقین کا اعادہ کیا اور کہا’’ہم مل کر ’وِکست مہاراشٹر، وکِست بھارت‘ کے اس مقصد کو حاصل کریں گے۔‘‘

مہاراشٹر کے گورنر، جناب سی پی رادھا کرشنن، مہاراشٹر کے وزیر اعلی، جناب ایکناتھ شنڈے، مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ، جناب دیویندر فڑنویس اور جناب اجیت پوار اور دیگر معززین عملی طور پر موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے ڈسٹرکٹ کورٹ تا سورگیٹ کے پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کیا جو پونے میٹرو ریل پروجیکٹ (فیز-1) کی تکمیل کا بھی حصہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سے سوارگیٹ کے درمیان زیر زمین حصے کی لاگت تقریباً 1810 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ  وزیر اعظم نے پونے میٹرو فیز-1 کے سورگیٹ-کٹراج ایکسٹینشن کا سنگ بنیاد رکھا جو تقریباً 2955 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ تقریباً 5.46 کلومیٹر کی یہ جنوبی توسیع تین اسٹیشنوں یعنی مارکیٹ یارڈ، پدماوتی اور کٹراج کے ساتھ مکمل طور پر زیر زمین ہے۔

 

 

وزیر اعظم نے بڈکن صنعتی علاقے کو قوم کے نام وقف کیا، جو کہ حکومت کے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 7855 ایکڑ پر محیط ہندوستان کا ایک تبدیلی کا پروجیکٹ ہے اور یہ مہاراشٹر میں چھترپتی سمبھاجی نگر سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور کے تحت تیار کیا گیا پروجیکٹ مراٹھواڑہ خطے میں ایک متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کو 3 مرحلوں میں ترقی کے لیے 6400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت کے ساتھ منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم نے سولاپور ہوائی اڈے کا بھی افتتاح کیا جس سے کنکٹی وٹی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، جس سے سولاپور کو سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔ سولاپور کی موجودہ ٹرمینل بلڈنگ کو ہر سال تقریباً 4.1 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بھیدیواڑہ میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے گرلز اسکول کی  یادگار کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

Click here to read full text speech

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi