دس لاکھ سے زیادہ خواتین کے بینک کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کا آغاز
اٹھائیس سو کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام معنون کیا
ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
پی ایم اے وائی کے 26 لاکھ استفادہ کنندگان کی ‘گرہ پرویش’ کی تقریبات میں شرکت
اضافی کنبوں کے سروے کے لیے آواس 2024 ایپ لانچ کی
پردھان منتری آواس یوجنا – شہری(پی ایم اے وائی) 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کا آغاز کیا
‘‘اس ریاست نے ہم پر بڑا اعتماد کیا ہے اور ہم عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے’’۔
‘‘مرکز میں این ڈی اے حکومت کے 100 دنوں کے دوران غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے فیصلے لیے گئے ہیں’’۔
‘‘کوئی بھی ملک، کوئی بھی ریاست اسی وقت ترقی کرتی ہے جب اس کی نصف آبادی یعنی ہماری خواتین کی طاقت اس کی ترقی میں برابر کی شریک ہو۔’’
‘‘پردھان منتری آواس یوجنا ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی عکاس ہے’’
‘‘سردار پٹیل نے غیر معمولی قوت ارادی

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے  بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کی فلیگ شپ اسکیم‘ سبھدرا’ کا آغاز کیا۔ خواتین کی  اسکیم پر مبنی یہ سب سے بڑی اور واحد یوجنا ہے اور اس میں 1 کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کئے جانے کی امید ہے۔ اس موقع پر  وزیر اعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے سنگ بنیاد رکھا اور 2800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، اور 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 14 ریاستوں کے پی ایم جی اے-جی کے تحت تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کی، ملک بھر سے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) کے 26 لاکھ مستفیدین کے لیے گرہ پرویش کی تقریبات میں حصہ لیا اور گھر کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) مستفیدین شامل ہیں۔ مزید، انہوں نے پی ایم اے وائی –جی کے لیے اضافی گھرانوں کے سروے اور پردھان منتری آواس یوجنا – اربن(پی ایم اے وائی) 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کے لیے آواس+2024 ایپ لانچ کی۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کے پروگرام کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ لوگوں اور بھگوان جگن ناتھ کی خدمت کا موقع تب پیدا ہوتا ہے جب بھگوان کے آشیرواد  کا نزول  ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے موجودہ  گنیش اتسو کے تہوار کی مدت اور اننت چتردشی اور وشوکرما پوجا کے آج کے مبارک موقع کو نوٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہنر اور محنت کو بھگوان وشوکرما کے روپ میں  پرستش کی جاتی  ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے پروقار موقع پر انہیں اڑیشہ کی ماؤں اور بہنوں کے لیے سبھدرا اسکیم شروع کرنے کا موقع ملا۔

وزیر اعظم نے آج بھگوان جگن ناتھ کی زمین سے ملک بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو پکے مکانات حوالے کرنے کا ذکر کیا اور بتایا کہ 26 لاکھ گھر دیہی اور 4 لاکھ مکانات شہری علاقوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے آج اڈیشہ میں ہزاروں کروڑ سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے اوڈیشہ اور ملک کے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ نئی بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ ان کا اڈیشہ کا پہلا دورہ  ہے، اس سے قبل  حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے لوگوں کو یاد دلایا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر ‘‘ڈبل انجن’’ والی حکومت بنتی ہے تو اڈیشہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔ جناب مودی نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ دیہی علاقہ کے لوگوں، پسماندہ، دلت، آدیواسی، خواتین، نوجوانوں، متوسط ​​طبقے کے  کنبوں سے لے کر سماج کے مختلف طبقات کے خواب اب پورے ہوں گے۔ وہ خوش تھے کہ کیے گئے وعدے تیز رفتاری سے پورے ہو رہے ہیں۔ اب تک پورے کیے گئے وعدوں کی فہرست دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری جگناتھ پوری مندر کے چاروں دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے، مندر کا رتن بھنڈار بھی کھول دیا گیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت اڈیشہ کے لوگوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت خود عوام کے پاس جا رہی ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ جناب مودی نے اس کے لیے اوڈیشہ کی پوری  حکومت کو مبارکباد دی اور ان کے کاموں کی ستائش  کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن خاص ہے کیونکہ موجودہ حکومت آج 100 دن مکمل کر رہی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی بہبود کے لیے بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ گزشتہ 100 دنوں کی کامیابیوں کی فہرست  شمار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے 3 کروڑ پکے مکانات بنانے کے فیصلے، نوجوانوں کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کے پی ایم پیکج کا اعلان - جہاں حکومت ان کی تنخواہ کو پورا کرے گی۔ نجی کمپنیوں میں پہلی نوکری، میڈیکل کالجوں میں 75000 نئی سیٹوں کا اضافہ اور 25000 دیہاتوں کو پکی سڑکوں سے جوڑنے کی منظوری کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت کے لیے بجٹ میں مختص رقم تقریباً دوگنا کر دی گئی ہے، تقریباً 60 ہزار قبائلی دیہاتوں کی ترقی کے لیے ایک خصوصی منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرائی گئی ہے اور پیشہ ور افراد، کاروباری مالکان کے لیے انکم ٹیکس کوکم کیا گیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ 100 دنوں میں قوم نے 11 لاکھ سے زیادہ لکھ پتی دیدیوں کو ابھرتے دیکھا ہے، تیل کے بیج اور پیاز کے کسانوں کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، ہندوستانی کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بیرون ملک پیدا ہونے والے تیل پر درآمداتی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے باسمتی چاول پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کم کی گئی ہے، فصلوں پر ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے کروڑوں کسانوں کو تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا –‘‘ گزشتہ  100 دنوں میں سب کے فائدے کے لیے بہت سے اہم قدم اٹھائے گئے ہیں’’۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک صرف اسی وقت تیزی سے آگے بڑھتا ہے جب اس کی نصف آبادی یعنی خواتین کی طاقت کی شراکت برابر ہو۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘خواتین کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانا اڈیشہ کی ترقی کی کلید ہوگی۔ اڈیشہ کی لوک داستانوں سے ایک باب کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہاں بھگوان جگن ناتھ کے ساتھ دیوی سبھدرا کی موجودگی ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بتاتی ہے۔ ’’ جناب مودی نے کہا –‘‘میں دیوی سبھدرا کے روپ میں تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے سامنے  اپناجھکاتا ہوں’’۔

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ نئی بی جے پی حکومت نے اپنے ابتدائی فیصلوں کے تحت اڈیشہ کی ماؤں اور بہنوں کو سبھدرا یوجنا کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوڈیشہ کی ایک کروڑ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہوں گی۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اسکیم کے تحت خواتین کو کل 50,000 روپے کی رقم دی جائے گی جو براہ راست مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم آر بی آئی کی ڈجیٹل کرنسی کے پائلٹ پروجیکٹ سے بھی منسلک ہے۔ جناب مودی نے اڈیشہ کی خواتین کو ملک میں اپنی نوعیت کی اس پہلی ڈجیٹل کرنسی اسکیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے ریاست بھر میں کئی یاتراؤں کے انعقاد کے بارے میں بات کی تاکہ سبھدرا یوجنا اڈیشہ کی ہر ماں، بہن اور بیٹی تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسکیم سے متعلق تمام معلومات سے واقف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریاست میں موجودہ نظام کے بہت سے کارکن بھی پوری جانفشانی کے ساتھ اس خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور اس عوامی بیداری کے لئے حکومت، انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے، ایم پی اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی۔

پی ایم مودی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘پردھان منتری آواس یوجنا ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی عکاس ہے،جائیداد اب خواتین کے نام پر رجسٹر کی جا رہی ہے’’۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک بھر سے تقریباً 30 لاکھ خاندانوں نے آج گرہ پرویش کیا ہے جبکہ 15 لاکھ نئے مستفیدین کو آج منظوری کے خطوط دئیے گئے ہیں اور 100 دنوں کے قلیل مدت میں 10 لاکھ سے زیادہ مستحقین کے بینک کھاتوں میں رقوم منتقل کی گئی ہیں۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ‘‘ہم نے یہ نیک کام اڈیشہ کی مقدس سرزمین سے کیا ہے اور اڈیشہ کے غریب  کنبوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس میں شامل ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ آج ان لاکھوں  کنبوں کی زندگی کا ایک نیا آغاز ہو رہا ہے، جنہیں مکان ملے ہیں۔

پہلے دن ، ایک قبائلی خاندان کے گرہ پرویش میں شرکت کے پروگرام میں اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان کی خوشی اور ان کے چہروں پر موجود اطمینان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ یہ تجربہ، یہ احساس میری پوری زندگی کے خزانوں کے قابل ہے۔ غریب، دلت، محروم اور قبائلی سماج کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلی کے نتیجے میں یہ خوشی مجھے مزید محنت کرنے کی توانائی فراہم کرتی ہے’’۔

 

جناب مودی نے یہ بتاتے ہوئے کہ اڈیشہ میں وہ سب کچھ ہے جو ایک ترقی یافتہ ریاست کے لیے درکار ہے، کہا کہ اس کے نوجوانوں کی صلاحیتیں، خواتین کی طاقت، قدرتی وسائل، صنعتوں کے مواقع، سیاحت کے بے پناہ امکانات سب موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ  10  برسوں  میں مرکز میں رہتے ہوئے، حکومت نے ہمیشہ اڈیشہ کو ایک اہم ترجیحات کے طور پر دیکھا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اڈیشہ کو آج 10 سال پہلے کے مقابلہ میں مرکز سے تین گنا زیادہ فنڈز مل رہے ہیں۔ انہوں نے ان اسکیموں کے نفاذ پر بھی خوشی کا اظہار کیا جو پہلے کبھی روشنی نہیں دیکھتی تھیں۔ آیوشمان یوجنا کی بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اڈیشہ کے لوگوں کو بھی 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج سے فائدہ پہنچے گا جبکہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کا 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کیا جائے گا،  خواہ ان کی آمدنی کی سطح کچھ بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی کی طرف سے ایک وعدہ کیا گیا تھا اور مودی نے اس کی گارنٹی پوری کر دی ہے’’۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اوڈیشہ میں رہنے والے دلت، محروم اور قبائلی کمیونٹی غربت کے خلاف مہم کے سب سے زیادہ مستفید ہیں۔ قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک الگ وزارت بنانا ہو، قبائلی برادری کو ان کی جڑوں، جنگلات اور زمینوں پر حقوق دینا ہوں، قبائلی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں یا اڈیشہ کی ایک قبائلی خاتون کو ملک کا معزز صدر بنایا جائے، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے پہلی بار ایسے کام کیے ہیں۔

پی ایم مودی نے نشاندہی کی کہ اوڈیشہ میں بہت سے قبائلی علاقے اور گروپ ہیں جو کئی نسلوں سے ترقی سے محروم تھے۔ انہوں نے قبائل میں سب سے پسماندہ لوگوں کی مدد کے لیے پی ایم جنمن یوجنا کے بارے میں بتایا اور بتایا کہ اوڈیشہ میں ایسے 13 قبائل کی شناخت کی گئی ہے۔ جنمن یوجنا کے تحت وزیر اعظم مودی نے وضاحت کی کہ حکومت ان تمام برادریوں کو ترقیاتی اسکیموں کے فوائد فراہم کر رہی ہے۔ قبائلی علاقوں کو ‘سکیل سیل انیمیا’ سے پاک کرنے کے لیے ایک مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں اس مہم کے تحت 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

 

 وزیر اعظم نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہندوستان آج روایتی ہنر کے تحفظ پر بے مثال طریقے سے توجہ مرکوز کر رہا ہے، ملک سینکڑوں اور ہزاروں برسوں سے لوہار، کمہار، سنار اور مجسمہ ساز جیسے کاموں میں مصروف  ہے۔ انہوں نے کہا کہ وشوکرما یوجنا گزشتہ سال وشوکرما جینتی پر شروع کی گئی تھی جہاں حکومت اس اسکیم پر 13,000 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 20 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور انہیں تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے جدید آلات کی خریداری کے لیے ہزاروں روپے مالیت کی مالی امداد اور بینکوں سے بغیر کسی گارنٹی کے کم سود پر قرض لینے پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ غریبوں کے لیے صحت، سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضمانت ترقی یافتہ ہندوستان کی یہ اصل طاقت بنے گی۔

بے پناہ معدنیات اور قدرتی دولت سے مالا مال اڈیشہ کی طویل ساحلی پٹی پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ ان وسائل کو اڈیشہ کی طاقت بنایا جانا چاہیے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ آئندہ 5  برسوں میں ہمیں اڈیشہ کی سڑک اور ریل رابطے کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے’’۔ آج افتتاح شدہ ریل اور سڑک سے متعلق نئے پروجیکٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہیں لانجی گڑھ روڈ-امبوڈالہ-ڈوئی کالو ریلوے لائن، لکشمی پور روڈ-سنگارام-ٹکری ریلوے لائن، ڈھین کنال-سداشیو پور-ہنڈول روڈ ریلوے لائن کو قوم کے نام معنون  کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے پور-نوارنگ پور نئی ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی پارا دیپ بندرگاہ سے رابطہ بڑھانے کے لیے بھی آج کام شروع کیا گیا۔ جناب مودی نے  کہا  کہ نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اڈیشہ کے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری سے کونارک ریلوے لائن اور ہائی ٹیک ‘نمو بھارت ریپڈ ریل’ پر کام بھی جلد شروع کیا جائے گا اور جدید انفراسٹرکچر اڈیشہ کے لیے امکانات کے نئے دروازے کھولے گا۔

 

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آج ملک‘حیدرآباد لبریشن ڈے’ منا رہا ہے۔ انہوں نے سردار پٹیل کی غیر معمولی قوت ارادی کا مظاہرہ  اور ملک کو متحد کرنے کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کی،انہوں نے اس وقت کے انتہائی ہنگامہ خیز حالات میں ہندوستان مخالف بنیاد پرست طاقتوں کو روک کر حیدرآباد کو آزاد کرایا۔''، جناب مودی نے زور دیکر کہا ‘‘ حیدرآباد کا یوم آزادی صرف ایک تاریخ نہیں ہے، یہ ملک کی سالمیت اورملک کے تئیں ہمارے فرائض کے لیے بھی ایک تحریک ہے۔

ان چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جن سے ہندوستان کو پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں گنیش اتسو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اسے لوک مانیہ تلک نے عوامی طور پر  ملک کے جذبے کو زندہ کرنے اور نوآبادیاتی حکمرانوں کے تقسیم کرنے والے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے منعقد کیا تھا۔  وزیر اعظم نے کہا کہ‘‘گنیش اتسو اتحاد کی علامت بن گیا ہے اور امتیازی سلوک اور ذات پرستی سے اوپر اٹھ کر گنیش اتسو کی تقریبات کے دوران پورا معاشرہ متحد نظر آتا ہے’’۔

وزیر اعظم نے ان لوگوں کے خلاف خبردار کیا جو آج معاشرے کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گنیش اتسو کی تقریبات میں وزیر اعظم کی شرکت اور کرناٹک میں بھگوان گنیش کی مورتی کو ضبط کرنے کے افسوسناک واقعہ کی وجہ سے بعض گروہوں میں پیدا ہونے والی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سماج میں زہر گھولنے کی یہ نفرت انگیز سوچ اور ذہنیت انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  وہ ایسی نفرت انگیز قوتوں کو آگے نہ بڑھنے دیں۔

 

خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے اڈیشہ اور ملک کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے بہت سے بڑے سنگ میل حاصل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترقی کی رفتار آنے والے وقتوں میں اور بھی تیز ہوگی۔

اس موقع پر اڈیشہ کے گورنر جناب رگھوبر داس اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن مانجھی سمیت دیگر موجود تھے۔

پس منظر

سبھدرا اسکیم کے تحت 21-60 سال کی عمر کے درمیان تمام اہل مستفیدین کو -/50,000 روپے ملیں گے ۔ 2024-25 سے 2028-29 کے درمیان 5 سال کی مدت میں۔ 10,000/- سالانہ کی رقم دو مساوی قسطوں میں براہ راست مستفید ہونے والے کے آدھار اورڈی بی ٹی سے چلنے والے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس تاریخی موقع پر وزیراعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی کا آغاز کیا۔

 

وزیراعظم نے  بھونیشور میں 2800کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے  ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام معنون کیا ۔ یہ ریلوے پروجیکٹس اڈیشہ میں ریلوے  کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھائیں گے اور علاقائی ترقیات اور رابطہ میں بہتری کریں گے۔  انہوں نے 1000کروڑروپے سے زائد کی لاگت والے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا بھی  سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے پی ایم اے وائی –جی کے تحت تقریباً 14 ریاستوں کے تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کی۔ پروگرام کے دوران ملک بھر سے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) کے 26 لاکھ استفادہ کنندگان کے لیے گرہ پرویش کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ وزیر اعظم نے پی ایم اے وائی ( دیہی اور شہری) کے استفادہ کنندگان کو ان کے گھر کی چابیاں سونپیں اور پی ایم اے وائی-جی کے اضافی گھرانوں کے سروے کے لیے آواس + 2024 ایپ بھی لانچ کی۔  اس کے علاوہ  انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا – اربن( پی ایم اے وائی-یو)2.0 کے آپریشنل رہنما گائیڈ لائن  کا آغاز کیا۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi