Bundelkhand Expressway will create many employment opportunities and will also connect the people with the facilities available in big cities: PM Modi
Bundelkhand Expressway will prove to be development expressway of region: PM Modi in Chitrakoot
UP Defense Corridor will be getting momentum from Bundelkhand Expressway: PM Modi
PM Modi lays the foundation stone of 296 km-long Bundelkhand Expressway in Chitrakoot, to be built at a cost of Rs 14,849 crore

نئی دہلی، یکم مارچ 2020 / وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے آج ، چترکوٹ میں 296 کلومیٹر کے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ایکسپریس وے فروری 2018 میں اعلان کردہ اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی تعمیر کی منظوری کے علاوہ ایک اضافی کام ہے۔  چودہ ہزار 894 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس ایکسپریس وے سے چترکوٹ ، باندہ ، مہوبہ ، حمیر پور ، جالون ، اوریہ اور اٹاواہ اضلاع کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ اس پروگرام کے دوران ، پورے ملک کے لئے دس ہزار  فارمرس پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کا آغاز بھی آج چترکوٹ میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم  کسان یوجنا کے تحت تمام اسفتادہ کنندگان  کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی تقسیم کے لئے تکمیل مہم بھی شروع کی۔

جناب نریندر مودی نے ملک میں روزگار پیدا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے ، پوروانچل ایکسپریس وے یا مجوزہ گنگا ایکسپریس وے نہ صرف اترپردیش میں کنکٹیویٹی  میں اضافہ کریں گے بلکہ ان سے روزگار  کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے لوگوں کو بڑے شہروں میں دستیاب سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ہتھیاروں اور سینسروں کو دفاعی سازوسامان جیسے زمینی نظام ، بحری جہاز اور آبدوزوں کی وسیع دفاعی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں اتر پردیش ڈیفنس کوریڈور کے لئے 3700 کروڑ روپے کی فراہمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے ساتھ اتر پردیش ڈیفنس کوریڈور کو بھی رفتار مل رہی ہے۔

ملک کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے  اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم نے دس ہزار  ایف پی اوز یعنی فارمر  پروڈیوسر آرگنائزیشن کے قیام کے لئے ایک اسکیم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ جو کسان اب تک محض پروڈیوسر تھے ، وہ ایف پی او کے ذریعہ کاروبار بھی کریں گے۔ حکومت کے ذریعے کسانوں کے لئے کئے گئے بہت سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے مفادات سے متعلق ہر شعبے پر کام کیا ہے، چاہے وہ ایم ایس پی ہو ، سوئل  ہیلتھ کارڈ ہو ، یوریا کی 100 فیصد نیم کوٹنگ ہو اور کئی دہائیوں سے نامکمل آب پاشی کے منصوبے  ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف پی او کسانوں کی کوششوں میں اجتماعیت لانے میں مدد کرے گا تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بہتر قیمت پر فروخت کرسکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 100 سے زیادہ خواہش مند اضلاع میں ایف پی اوز کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں ہر بلاک میں کم از کم ایک ایف پی او کا قیام بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چترکوٹ سمیت پورے اتر پردیش سے لگ بھگ 2 کروڑ کسان خاندانوں کو ایک سال میں 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا اپنا حق مل رہا ہے جو بغیر کسی امتیازی سلوک اوربچولیوں کے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں جمع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کا موازنہ اس وقت سے کیا جب بندیل کھنڈ کے نام پر ، کسانوں کے نام پر ہزاروں کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن کسان کی جیب تک کچھ نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان یوجنا کے استفادہ کنندگان کو اب  پی ایم جیون جیوتی انشورنس اور  پی ایم جیون سرکشا انشورنس اسکیم سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے کسانوں کو مشکل اوقات میں 2 لاکھ روپے تک کی انشورنس رقم کا ملنا یقینی ہوگا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے 16 نکاتی پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کی بھی کوشش کر رہی ہے کہ کسانوں کے کھیت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دیہی ہاٹ کی سہولت دستیاب ہو جس کے ذریعے اسے ملک کی کسی بھی منڈی سے منسلک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں یہ دیہی ہاٹ  زرعی معیشت کے نئے مراکز بن جائیں گی۔

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.