تمکورو میں تمکورو انڈسٹریل ٹاؤن شپ اور دو جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
‘‘ڈبل انجن گورنمنٹ کی وجہ سے کرناٹک سرمایہ کاروں کی پہلی پسند بن گیا ہے’’
‘‘ہمیں اپنی دفاعی ضروریات کے لئے غیر ملکی انحصار کو کم سے کم کرنا ہے’’
‘‘ملک سب سے پہلے’’ کے جذبے کے ساتھ کامیابی یقینی ہے
‘‘اس فیکٹری اور ایچ اے ایل کی بڑھتی ہوئی طاقت نے جھوٹ کے سوداگروں کو بے نقاب کر دیا ہے’’
‘‘فوڈ پارک کے بعد انڈسٹریل ٹاؤن شپ تمکورو کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے، جس سے تمکورو کو ملک کا ایک بڑا صنعتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی’’
‘‘ڈبل انجن حکومت سماجی بنیادی ڈھانچے اور فزیکل انفراسٹرکچر پر یکساں توجہ دے رہی ہے’’
‘‘یہ بجٹ سمرتھ بھارت، سمپنّ بھارت، سوئمپورن بھارت، شکتی مان بھارت، گتی وان بھارت کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے’’
‘‘بجٹ میں دیئے گئے ٹیکس فائدوں سے متوسط طبقے میں زبردست جوش و خروش ہے’’
‘‘خواتین کی مالی شمولیت سے گھروں میں ان کی رائے مضبوط ہوتی ہے اور اس بجٹ میں ا س کے لئے کئی سہولیات ہیں’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تماکورو میں ہندواتان ایرونوٹیکس لمیٹیڈ کی ہیلی کاپٹر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اور تمکورو میں تیپتور اور چکنایاکناہلی میں توماکورو انڈسٹریل ٹاؤن شپ اور دو جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کی سہولت گاہ اور اسٹرکچر ہینگر کا کا معائنہ کیا  اور لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر کی نقاب کشائی کی۔

وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سنتوں اور باباؤں کی سرزمین ہے جس نے ہمیشہ روحانیت، علم اور سائنسی اقدار کی ہندوستانی روایات کو کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے تمکورو کی خصوصی اہمیت اور سدا گنگا مٹھ کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایاکہ پوجیا شیوکمار سوامی کے چھوڑے ہوئے انا، اکشرا اور آشرے کی وراثت کو آج شری سدالنگا سوامی آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، دیہی برادری اور خواتین کی زندگی میں آسانی، مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور میڈ اِن انڈیا کے تصور سے متعلق سینکڑوں کروڑ روپے کے بہت سے پروجیکٹ کو آج وقف کیا جا رہا ہے یا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کرناٹک کے نوجوانوں کی ذہانت اور جدت طرازی کی ستائش کی اور کہا کہ ڈرون سے لے کر تیجس لڑاکا طیاروں تک سبھی مصنوعات مینوفیکچرنگ سیکٹر کی طاقت  کی مظہر ہیں۔ ڈبل انجن والی حکومت نے کرناٹک کو سرمایہ کاروں کا پہلا انتخاب بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج وقف کردہ ہندواتان ایرونوٹیکس لمیٹیڈ پروجیکٹ کے ذریعہ اس نکتے پر زور دیا اور اس کی وضاحت کی جس کا وزیر اعظم نے 2016 میں دفاعی ضروریات کے لیے غیر ملکی انحصار کو کم کرنے کے عہد کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں سینکڑوں ہتھیار اور دفاعی سازوسامان تیار ہو رہے ہیں جنہیں آج مسلح افواج استعمال کر رہے ہیں۔ جدید اسالٹ رائفلز سے لے کر ٹینک، طیارہ بردار بحری جہاز، ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے، ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز یہ سب  ہندوستان تیار کر رہا ہے۔ ایرو اسپیس سیکٹر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ پچھلے 8-9 برسوں میں اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری 2014 سے 15 سال پہلے کی گئی سرمایہ کاری سے پانچ گنا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں تیار کردہ ہتھیار نہ صرف ہماری مسلح افواج کو فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ 2014 سے پہلے کےبرسوں کے مقابلے میں دفاعی برآمدات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقبل قریب میں اس سہولت گاہ میں سینکڑوں ہیلی کاپٹر تیار ہونے والے ہیں جس سے 4 لاکھ کروڑ کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔  جناب مودی نے کہا کہ جب اس طرح کئ مینوفیکچرنگیونٹیں قائم کی جاتی ہیں تو اس سے نہ صرف مسلح افواج کو تقویت ملتی ہے بلکہ روزگار اور اپنا روزگار آپ پیدا کرنے  کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمکورو میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ سہولت گاہ کے قریب چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ’نیشن فرسٹ‘ کے جذبے کے ساتھ کامیابی بالکل طے ہے۔ انہوں نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے کام میں بہتری اور اصلاحات کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے لیے مواقع کھولنے کے بارے میں بھی بات کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان ائرونوٹکس لمیٹیڈ کے نام پر حکومت کو نشانہ بنانے کے حالیہ پروپیگنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ چاہے کتنا ہی بڑا، بار بار یا اونچا کیوں نہ ہو، ہمیشہ سچ کے سامنے شکست کھاتا ہے۔ اس کارخانے اور اس کی کی بڑھتی ہوئی طاقت نے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ حقیقت خود بول رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ آج وہی ہندوستان ائرونوٹکس لمیٹیڈ ہندوستانی مسلح افواج کے لیے جدید تیجس بنا رہا ہے اور عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دفاعی شعبے میں ہندوستان کے آتم نربھرتا کو تقویت پہنچا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فوڈ پارک اور ایچ اے ایل کے بعد صنعتی ٹاؤن شپ تمکورو کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس سے تمکورو کو ملک کے ایک بڑے صنعتی مرکز کے طور پر ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس ٹاؤن شپ کو پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جسے ممبئی-چنئی ہائی وے، بنگلورو ہوائی اڈے، تمکورو ریلوے اسٹیشن، منگلورو پورٹ کے ذریعے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی سے جوڑا جائے گا۔

جناب مودی نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت سماجی بنیادی ڈھانچے پر اتنی ہی توجہ دے رہی ہے جتنی وہ فزیکل انفراسٹرکچر پر دیتی آ رہی ہے۔ اس سال کے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ جل جیون مشن کے لیے مختص بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 20,000 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ ان ماوں اور بہنوں کو ہے جنہیں اپنے گھروں کے لیے پانی لانے کے لیے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پچھلے تین برسوں میں اس پروجیکٹ کا دائرہ 3 کروڑ دیہی خاندانوں سے بڑھ کر 11 کروڑ دیہی خاندانوں تک پہنچ گیا ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اپر بھدرا پروجیکٹ کے لیے 5,500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس سے تمکورو، چکمنگلورو، چتردرگا، داونگیرے اور وسطی کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم نے بارش کے پانی پر انحصار کرنے والے کسانوں کو ہونے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’وکشت بھارت‘ کے لیے اس سال کا متوسط طبقے کے حق میں سازگار بجٹ سے  ب کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہ بجٹ سمرتھ بھارت، سمپن بھارت، سویم پورنا بھارت، شکتی مان بھارت، گتی وان بھارت کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک مقبول، ہمہ جہت، ہمہ جہت بجٹ ہے جو سب کو مَس کرتا ہے۔ انہوں نے زراعت سے محروم، نوجوانوں اور خواتین کے لیے بجٹ کے فوائد کے بارے میں بھی تفصیل بتائی اور کہا کہ ہم نے تینوں پہلوؤں کو ذہن میں رکھا، آپ کی ضروریات، آپ کو فراہم کی جانے والی امداد اور آپ کی آمدنی۔

وزیر اعظم  2014 سے معاشرے کے اس طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں پر زور دیتے آ رہے ہیں جس کے لیے حکومتی امداد حاصل کرنا ایک مشکل کام رہا۔ یا تو حکومتی اسکیمیں ان تک نہیں پہنچیں،یا اسے دلالوں نے لوٹ لیا۔ وزیراعظم نے یہ بتاتے ہوے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے ہر اس طبقے کو دی جانے والی امداد کو اجاگر کیا، جو پہلے اس سے محروم تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع  ہے جب  'ملازمین اور مزدور' طبقے کو پنشن اور انشورنس کی سہولت ملی ہے۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں کی مدد کے لیے پی ایم-کسان سمان ندھی پر بھی اظہار خیال کیا اور خوانچہ فروشوں کے ذریعے حاصل کیے گئے قرضوں کا ذکر کیا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ اس سال کا بجٹ اسی جذبے کو آگے بڑھاتا ہے وزیر اعظم نے پی ایم وکاس یوجنا پر روشنی ڈالی۔ جو کاریگروںیا وشواکراموں کو جیسے کمبارا، کمارا، اکاسالیگا، شلپی، گاریکیلاسداوا، بادگی اور دیگر، جو اپنے ہاتھ اور اوزار کی مہارت سے کچھ بناتے ہیں،  اجازت دے گا کہ وہ  اپنے فن اور مہارت کو مزید تقویت بخشیں۔

وزیر اعظم نے محروموں اور غریبوں کی مدد کے لیے بہت سے اقدامات کی فہرست گنوائی۔ حکومت نے عامی وبا کے دوران غریبوں کے لیے مفت راشن پر 4 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ غریبوں کے مکانات کے لیے بے مثال 70 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ کی ان شقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جن سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے انکم ٹیکس میں ٹیکس فوائد کی وضاحت کی۔ 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر صفر انکم ٹیکس کی وجہ سے متوسط طبقے میں کافی جوش و خروش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر 30 سال سے کم عمر کے نوجوان، جن کے پاس نئی نوکری، نیا کاروبار ہے، ان کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ زیادہ رقم آئے گی۔ اسی طرح ڈپازٹ کی حد کو 15 لاکھ سے دوگنا کرکے 30 لاکھ کرنے سے ریٹائرڈ ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مدد ملے گی۔ چھٹیوں کو انکیش کرانے پر ٹیکس چھوٹ اب 25 لاکھ تک ہے جو پہلے 3 لاکھ تھی۔

خواتین کی مالی ہمہ جہتی کی مرکزیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کی مالی ہمہ گیریت گھرانوں میں ان کی آواز کو مضبوط کرتی ہے اور گھریلو فیصلوں میں ان کے دخل کو بڑھاتی ہے۔ اس بجٹ میں ہم نے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ بینکوں میں شامل کرنے کے لیے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ ہم مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ لے کر آئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سوکنیا سمردھی، مدرا، جن دھن اسکیم اور پی ایم آواس کے بعد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی ایک بڑی پہل ہے۔

وزیر اعظم نے  زور دے کر کہا کہ اس بجٹ میں  زیادہ سے زیادہ توجہ دیہی معیشت پر ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجییا کوآپریٹیو کو وسعت دے کر ہر قدم پر کسانوں کی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں، جانوروں کے چرواہوں اور ماہی گیروں کو فائدہ پہنچے گا جبکہ کرناٹک کے گنے کے کسانوں کو گنے کوآپریٹیو قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سی نئی کوآپریٹو سوسائٹیاں بھی بنائی جائیں گی اور مستقبل قریب میں اناج کے ذخائر کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں اسٹور بنائے جائیں گے۔ اس سے چھوٹے کسانوں کو بھی اپنے اناج کا ذخیرہ کرنے اور اسے بہتر قیمت پر فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ قدرتی کاشتکاری کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ہزاروں امدادی مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کرناٹک میں باجرے کی اہمیت کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ ملک اس عقیدے کو آگے بڑھا رہا ہے جہاں موٹے اناج کو ’شری انا‘ کی شناخت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس سال کے بجٹ میں جوار کی پیداوار پر دیے گئے زور پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے کرناٹک کے چھوٹے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومائی، مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر جناب اے نارائن سوامی اور کرناٹک حکومت کے وزرا بھی موجود تھے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."