انہوں نے پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی
کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، آر کے لکشمن آرٹ گیلری میوزیم کا افتتاح کیا
’’ ہم سب کے دل میں بسنے والے شیواجی مہاراج کا یہ مجسمہ، نوجوان پیڑھی میں حب الوطنی کے جذبہ جگائے گا‘‘
’’پونے نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں اپنی شناخت کو مسلسل مضبوط کیا ہے، ایسی صورت میں جدید سہولیات پونے کے عوام کی ضرورت ہیں اور ہماری حکومت پونے کے عوام کی اس ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے‘‘
’’یہ میٹرو پونے میں آنے جانے کی آسانی فراہم کرائے گی، آلودگی اور جام سے نجات دلائے گی، پونے کے لوگوں کی زندگی کی آسانی میں اضافہ کرے گی‘‘
’’آج کے تیز رفتار ترقی والے بھارت میں، ہمیں رفتار اور پیمانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، اس کی وجہ سے ہماری حکومت نے پی ایم - گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے‘‘
’’جدت پسندی کے ساتھ پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کے احساس کو شہری منصوبہ بندی میں برابر کا مقام دیا جا رہا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پونے میں میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا اور کئی  ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ مہاراشٹرا  کے گورنر جناب  بھگت سنگھ کوشیاری،  نائب وزیراعلی جناب اجیت پوار، مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاولے، رکن پارلیمنٹ جناب پرکاش جاوڈیکر  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جنگ آزادی میں پونے کے تعاون کو یاد کیا اور لوک مانیہ تلک، چاپیکر بھابیوں، گوپال گنیش اگرکر، سیناپتی باپت، گوپال کرشن دیشمکھ، آر جی بھنڈارکر اور مہادیو گووند راناڈے جیسے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رام بھاؤ مہالگی اور بابا صاحب پورندرے کو بھی نمن کیا۔

وزیر اعظم نے  پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور عظیم جنگجو  راجہ  کو خراج عقیدت پیش کیا۔  انہوں نے کہا ’’ ہم سب کے دل میں  بسنے والے شیو اجی مہاراج کا یہ مجسمہ، نوجوان پیڑھی میں حب الوطنی کے جذبہ  جگائے گا‘‘۔

اس سے قبل پونے میٹرو پراجیکٹ کے افتتاح کیا تھا، اس کا  ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ نے  پونے میٹرو کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے مجھے مدعو کیا اور اب آپ نے مجھے اس کا افتتاح کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔ جناب مودی نے کہا  ’’پونے نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں اپنی شناخت کو مسلسل مضبوط کیا ہے،  ایسی صورت میں جدید سہولیات پونے کے عوام کی ضرورت ہیں اور ہماری حکومت پونے کے عوام کی اس ضرورت کو  ذہن میں  رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سال  2014 تک بہت کم شہروں میں میٹرو خدمات دستیاب تھیں، آج دو درجن سے زیادہ شہر میٹرو خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں یا اسے حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ممبئی، تھانے، ناگپور اور پمپری چنچواڑ پونے کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ  اس توسیع میں مہاراشٹر کا ایک اہم حصہ ہے۔   وزیراعظم نے کہا ’’یہ میٹرو پونے میں  آنے جانے کی  آسانی فراہم کرائے گی، آلودگی اور جام سے نجات دلائے گی، پونے کے لوگوں کی زندگی کی آسانی میں اضافہ  کرے گی‘‘۔انہوں نے پونے کے عوام، خصوصی طور پر خوشحال عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ میٹرو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو اپنی  عادت بنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی ایک موقع بھی ہے اور چیلنج بھی۔ ہمارے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے  عوامی ٹرانزٹ سسٹم کی ترقی  سب سے اہم  طریقہ ہے۔ انہوں نے ملک کے  ایسے بڑھتے ہوئے شہروں کے لیے ایک وژن  پیش کیا جہاں حکومت تیزی سے زیادہ گرین ٹرانسپورٹ، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک کاریں اور الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے  عہد بند ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’ہر ایک  شہر میں اسمارٹ موبلیٹی، لوگ تمام ٹرانسپورٹ سہولیات کے لیے  ایک ہی  کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ ہر ایک شہر میں سہولت کو اسمارٹ بنانے کے لیے مربوط  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونا چاہیے۔  ہر ایک شہر میں سرکلر اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جدید فضلے کے بندوبست کا نظام ہونا چاہیے۔ ہر ایک شہر میں  پانی کے لئے جدید سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور  آبی وسائل کے تحفظ کے لئے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں‘‘۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ایسے شہروں  فضلہ سے دولت تیار کرنے کے لئے  گوبردھن اور بائیو گیس پلانٹ ہوں گے۔ بجلی کی بچت والے اقدامات مثلاً ایل ای ڈی بلب کا استعمال، ایسے شہروں کی نشانی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امرت مشن اور ریرا قوانین شہری منظر نامے میں نئی ​​طاقتیں لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے شہروں کی زندگی میں دریاؤں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ان اہم لائف لائنوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں ایک نئی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایسے دریائی شہروں میں ریور فیسٹیول منعقد کرنے کو کہا۔

ملک میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقی کے  نئے نقطہ نظر کے بارے میں   وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کسی بھی ملک میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ اہم چیز، رفتار اور پیمانہ  ہوتی ہے۔ لیکن دہائیوں سے ہمارے پاس ایسے نظام ہیں جو  اہم  پروجیکٹوں کی تکمیل میں لمبی مدت لگا دیا کرتے تھے۔ یہ ڈھیلا ڈھالا  رویہ ملک کی ترقی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا  ’’آج کے تیز  رفتار ترقی والے بھارت میں، ہمیں رفتار اور پیمانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، اس کی وجہ سے  ہماری حکومت نے پی ایم - گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ گتی شکتی  پلان سے  ایک  مربوط  فوکس  کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ تمام  متعلقین  مکمل معلومات اور مناسب تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔

اپنی بات ختم کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’جدت پسندی کے ساتھ ساتھ، پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کو شہری منصوبہ بندی میں یکساں مقام دیا جا رہا ہے‘‘۔

اپنی بات ختم کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’جدت پسندی کے ساتھ ساتھ، پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کو شہری منصوبہ بندی میں یکساں مقام دیا جا رہا ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے شہروں کی زندگی میں دریاؤں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ان اہم لائف لائنوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں ایک نئی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایسے دریائی شہروں میں ریور فیسٹیول منعقد کرنے کو کہا۔

اپنی بات ختم کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’جدت پسندی کے ساتھ ساتھ، پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کو شہری منصوبہ بندی میں یکساں مقام دیا جا رہا ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے شہروں کی زندگی میں دریاؤں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ان اہم لائف لائنوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں ایک نئی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایسے دریائی شہروں میں ریور فیسٹیول منعقد کرنے کو کہا۔

 

 

 

 

پونے میٹرو ریل پروجیکٹ پروجیکٹ، پونے میں شہری موبلیٹی کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرانے کی ایک  کوشش ہے۔ اس پروجیکٹ  کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے 24 دسمبر 2016 کو رکھا تھا۔ وزیر اعظم مجموعی 32.2 کلومیٹر کے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے 12 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پورا پروجیکٹ 11400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی  لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے گروارے میٹرو اسٹیشن پر  ایک نمائش کا  افتتاح  اور معائنہ بھی  کیا اور وہاں سے آنند نگر میٹرو اسٹیشن  کے لئے میٹرو میں سواری کی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.