وزیر اعظم نے ایس ایچ جیز کو 1000 کروڑ روپئے منتقل کئے ، جس سے تقریباً 16 لاکھ خواتین ارکان کو فائدہ پہنچے گا
وزیر اعظم نے کاروباری نمائندہ – سَکھی کے لئے پہلے مہینے کا معاوضہ منتقل کیا اور مکھیہ منتری کنیا سُمنگلا اسکیم کا 1 لاکھ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والوں کو رقم منتقل کی
وزیر اعظم نے اضافی تغذیہ بخش غذا تیار کرنے والے 200 سے زیادہ یونٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا
’’ مکھیہ منتری کنیا سُمنگلا یوجنا جیسی اسکیمیں دیہی غریبوں اور لڑکیوں کے لئے اعتماد کا ایک بڑا ذریعہ بن رہی ہیں ‘‘
’’ یو پی کی ڈبل انجن والی حکومت کے ذریعے خواتین کو سکیورٹی ، وقار اور احترام کو یقینی بنایا جانا غیر معمولی ہے ۔ اتر پردیش کی خواتین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلے جیسی حالت واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گی ‘‘
’’ میں بہنوں کے خواتین خود امدادی گروپوں کو آتم نربھر بھارت مہم کا چیمپئن سمجھتا ہوں ۔ یہ خود امدادی گروپ حقیقت میں قومی امدادی گروپ ہیں ‘‘
’’ بیٹیاں بھی چاہتی ہیں کہ انہیں بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کا وقت ملے اور برابر کے مواقع حاصل کریں ۔ اس لئے کوشش کی جا رہی ہے کہ بیٹیوں کی شادی کی قانونی عمر 21 سال کی جائے ۔ ملک ، بیٹیوں کی خاطر یہ فیصلہ کر رہا ہے ‘‘
’’ مافیا راج اور لا قانونیت کے خاتمے کا سب سے زیادہ فائدہ یو پی کی بہنوں اور بیٹیوں کو مل رہا ہے ‘‘

نئی دلّی ،21 دسمبر/  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج کا دورہ کیا اور خواتین ، خاص طور پر بنیادی سطح  کی خواتین  کو با اختیار بنانے کے لئے منعقد  ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے خود امدادی گروپوں کے بینک کھاتوں میں 1000 کروڑ روپئے کی رقم منتقل کی ، جس سے ایس ایچ جی کے 16 لاکھ کے قریب ارکان کو فائدہ پہنچے گا ۔ یہ منتقلی  دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل  لائیولی ہُڈ مشن  ( ڈی اے وائی – این آر  ایل ایم ) کے تحت کی گئی ہے ، جس میں  80000 ایس ایچ جی کے  لئے 1.10 لاکھ روپئے فی ایس ایچ جی  کے کمیونٹی انوسٹمنٹ فنڈ ( سی آئی ایف ) اور 60000 ایس ایچ جی کے لئے 15000 روپئے فی ایس ایچ جی ریولونگ  فنڈ   شامل ہے ۔ پروگرام میں وزیر اعظم نے  20000 بزنس نمائندہ – سَکھی  ( بی سی – سَکھی ) کے کھاتوں میں  پہلے مہینے   کے لئے 4000 روپئے معاوضے کے طور پر منتقل کرکے ، اُن کی ہمت افزائی کی ۔ پروگرام کے دوران ، وزیر اعظم نے مکھیہ منتری کنیا سُمنگلا اسکیم  کے تحت  1 لاکھ فیض پانے والوں کو  20 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم  بھی منتقل کی ۔ وزیر اعظم نے 202 سپلی منٹری نیوٹریشن  مینو فیکچرنگ یونٹوں  کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے ہندی ادب کے ممتاز مصنف اچاریہ مہاویر پرساد دیویدی  کو ، اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔  انہوں نے کہا کہ پریاگ راج گنگا  ، یمنا اور سرسوتی کے سنگم کی سر زمین ہے اور ہزاروں سال  سے ہماری قوت کی دیوی کی علامت ہے ۔  آج یہ تیرتھ  اِستھان کا شہر  خواتین کی قوت کے اجتماع کا ایک شاندار مشاہدہ کر رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  پورا ملک اتر پردیش میں  خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے کئے جانے والے کام کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مکھیہ منتری  کنیا سُمنگلا یوجنا جیسی اسکیمیں  ، جس کے تحت ریاست کی ایک  لاکھ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والی بیٹیوں کے کھاتوں میں کروڑوں روپئے منتقل کئے گئے ہیں ، دیہی غریبوں اور لڑکیوں کے لئے اعتماد کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں ۔

           وزیر اعظم نے کہا کہ اتر پردیش میں   ڈبل انجن والی حکومت نے   خواتین کو سکیورٹی ، وقار اور احترام کو غیر معمولی  طور پر یقینی بنایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اتر پردیش کی خواتین نے فیصلہ کر لیا  ہے کہ وہ  پہلے  والے  حالات کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گی ۔  وزیر اعظم نے ، اِس بات کا ذکر کیا کہ حکومت نے  ’ بیٹی بچاؤ - بیٹی پڑھاؤ ‘ مہم کے ذریعے  صنف پر مبنی    اسقاطِ حمل  کو روکنے کے لئے معاشرے میں  بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی  ۔ اس کے نتیجے میں  کئی ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت  حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری ، اسپتالوں میں زچگی اور حمل کے دوران تغذیہ  پر توجہ  مرکوز کر رہی ہے ۔ پردھان منتری  ماترو  وندنا یوجنا کے تحت  5000 روپئے  حمل کے دوران خواتین کے بینک کھاتوں میں  جمع کرائے جاتے ہیں تاکہ وہ مناسب غذا لے سکیں ۔

          وزیر اعظم نے  کئی اقدامات کا ذکر کیا ، جن سے خواتین کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔   وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سووچھ بھارت مشن کے تحت کروڑوں بیت الخلاء کی تعمیر ، اجوولا اسکیم کے تحت گیس کنکشن کی سہولت اور گھروں میں ہی نل کے پانی کے کنکشن  جیسی سہولیات  بہنوں کی زندگی میں آ رہی ہیں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے مکان اور جائیداد  صرف مردوں کا حق سمجھا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت کی اسکیمیں  ، اِس نابرابری کو ختم کر رہی ہیں ۔ پردھان آواس یوجنا ، اِس کی ایک سب سے بڑی مثال ہے ۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات ترجیحی بنیاد پر  خواتین کے نام میں تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ روز گار کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں  اور خاندان کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے خواتین کو برابر کا ساجھیداری بنایا جا رہا ہے ۔ آج مُدرا یوجنا  ، گاؤوں میں غریب کنبوں تک میں نئی خواتین صنعت کاروں کی ہمت افزائی کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو دین دیال انتودیہ یوجنا کے ذریعے خود امدادی گروپوں  اور  دیہی اداروں کے ساتھ  جوڑا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ خواتین خود امدادی گروپوں کی بہنیں آتم نربھر بھارت مہم کی اصل چیمپئن ہیں ۔ یہ امدادی گروپ حقیقت میں قومی امدادی گروپ ہیں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  ڈبل انجن والی حکومت  کسی امتیاز کے بغیر مسلسل  بیٹیوں کے مستقبل کو با اختیار بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔  انہوں نے لڑکیوں کی شادی کی  قانونی عمر سے متعلق اہم  فیصلے کے بارے میں بھی بتایا ۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ ’’ اس سے پہلے لڑکوں کے لئے شادی کی قانونی عمر 21 سال تھی لیکن لڑکیوں کے لئے یہ 18 سال تھی ۔ بیٹیاں بھی چاہتی ہیں کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے  اور برابر کے مواقع حاصل  کرنے کا وقت ملے ۔ اس لئے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ  بیٹیوں کی شادی کی عمر 21 سال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بیٹیوں کی خاطر یہ فیصلہ کر رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے حالیہ برسوں میں ریاست میں  امن و قانون کی صورتِ حال میں بہتری کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا راج اور لا قانونیت کے خاتمے  کا سب سے زیادہ فائدہ اتر پردیش کی بہن اور بیٹیوں کو ہوا ہے ۔ انہوں نے  صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لئے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کی ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ آج اتر پردیش میں  سکیورٹی کے ساتھ ساتھ  حقوق بھی ہیں ۔ آج یو پی میں کاروبار کے ساتھ ساتھ مواقع بھی ہیں۔ مجھے  پورا اعتماد ہے کہ  جب ہماری ماؤں اور بہنوں کا آشیر واد ہے  ، کوئی بھی ، اس نئی یو پی کو  اندھیرے میں نہیں  دھکیل سکتا ۔ ‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."