وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے ولساڈ ضلع میں شریمد راج چندر مشن، دھرم پور کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپتال کے منصوبے خواتین اور معاشرے کے دیگر ضرورت مند طبقوں کے لیے بڑی خدمت ثابت ہوں گے۔ انھوں نے شریمد راج چندر مشن کی خاموش خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔
مشن کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کی خدمات کے ریکارڈ کی تعریف کی اور کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے آج کے وقت میں خدمت کا یہ جذبہ وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے گجرات میں دیہی صحت کے شعبے میں عالی مرتبت گرو دیو کی قیادت میں شریمد راج چندر مشن کے قابل ستائش کام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئے ہسپتال سے غریبوں کی خدمت کے مشن کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ یہ ہسپتال اور تحقیقی مرکز سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کو ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنائے گا۔ ”یہ امرت کال میں ایک صحت مند ہندوستان کے وژن کو تقویت دینے والا ہے۔ اس سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سب کا پریاس (ہر ایک کی کوشش) کے جذبے کو بھی تقویت ملتی ہے“، انھوں نے کہا۔
وزیر اعظم نے کہا، ”آزادی کا امرت مہوتسو میں، ملک اپنے بچوں کو یاد کر رہا ہے، جنھوں نے ہندوستان کو غلامی سے نکالنے کی کوشش کی۔ شریمد راج چندر جی ایسے سنت تھے جن کا عظیم تعاون اس ملک کی تاریخ کا حصہ ہے۔ انھوں نے شریمد راج چندر جی کے لیے مہاتما گاندھی کے ذریعہ کی گئی تعریف کو بھی بیان کیا۔ انھوں نے شریمد کے کام کو جاری رکھنے کے لیے جناب راکیش جی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین، قبائلی عوام اور محروم طبقوں کو با اختیار بنانے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے لوگ ملک کے شعور کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ خواتین کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی شکل میں ایک بڑے قدم کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ شریمد، راج چندر جی تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیٹیوں کو با اختیار بنانے پر بہت زور دیتے تھے۔ شریمد نے بہت چھوٹی عمر میں خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو میں قومی طاقت کی شکل میں ملک میں خواتین کی طاقت کو سامنے لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت بہنوں اور بیٹیوں کو در پیش ہر رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو انھیں آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آج جس صحت پالیسی پر عمل پیرا ہے وہ ہمارے آس پاس کے ہر جاندار کی صحت سے متعلق ہے۔ بھارت نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی ملک گیر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے۔
منصوبے کے بارے میں
ولساڈ کے دھرم پور میں شریمد راج چندر ہسپتال کی پروجیکٹ لاگت تقریباً 200 کروڑ روپے ہے۔ یہ 250 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال ہے جس میں جدید طبی انفراسٹرکچر موجود ہے جو خاص طور پر جنوبی گجرات کے علاقے کے لوگوں کے لیے، عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
شریمد راج چندر اینیمل ہاسپٹل 150 بستروں کا اسپتال بننے جا رہا ہے اور اس پر تقریباً 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ اعلیٰ درجے کی سہولیات اور جانوروں کے ڈاکٹروں اور ذیلی عملے کی ایک ٹیم سے لیس ہوگا۔ ہسپتال جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے روایتی ادویات کے ساتھ ساتھ جامع طبی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔
شریمد راج چندر سنٹر آف ایکسی لینس فار ویمن تعمیر کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 40 کروڑ روپے ہے۔ اس میں تفریح کے لیے سہولیات، سیلف ڈیولپمنٹ سیشنز کے لیے کلاس رومز اور آرام کے علاقے ہوں گے۔ یہ 700 سے زیادہ قبائلی خواتین کو ملازمت دے گا اور اس کے بعد ہزاروں دیگر کو روزی روٹی فراہم کرے گا۔
मुझे हमेशा बहुत खुशी होती है कि पूज्य गुरुदेव के नेतृत्व में श्रीमद् राजचंद्र मिशन, गुजरात में ग्रामीण आरोग्य के क्षेत्र में प्रशंसनीय कार्य कर रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2022
आज़ादी के अमृत महोत्सव में देश अपनी उन संतानों को याद कर रहा है, जिन्होंने भारत को गुलामी से बाहर निकालने के लिए प्रयास किए।
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2022
श्रीमद् राजचंद्र जी ऐसे ही संत थे जिनका एक विराट योगदान इस देश के इतिहास में है: PM @narendramodi
श्रीमद् राजचंद्र जी तो शिक्षा और कौशल से बेटियों के सशक्तिकरण के बहुत आग्रही थे।
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2022
उन्होंने बहुत कम आयु में ही महिला सशक्तिकरण पर गंभीरता से अपनी बातें रखीं: PM @narendramodi
देश की नारीशक्ति को आज़ादी के अमृतकाल में राष्ट्रशक्ति के रूप में सामने लाना हम सभी का दायित्व है।
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2022
केंद्र सरकार आज बहनों-बेटियों के सामने आने वाली हर उस अड़चन को दूर करने में जुटी है, जो उसे आगे बढ़ने से रोकती है: PM @narendramodi
आज भारत स्वास्थ्य की जिस नीति पर चल रहा है उसमें हमारे आसपास के हर जीव के आरोग्य की चिंता है।
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2022
भारत मनुष्य-मात्र की रक्षा करने वाले टीकों के साथ ही पशुओं के लिए भी राष्ट्रव्यापी टीकाकरण अभियान चला रहा है: PM @narendramodi